جی جی! تاکہ اردو دنیا کے نام نہاد انگریزی زبان سے مرعوب افراد ہوش کے ناخن لیں۔
ایسے تو وہ ہوش کے ناخن لینے کی بجائے مزید پختہ ہو جائیں گے کہ اس قدر مضحکہ خیز اصطلاحات استعمال کرنے سے تو کہیں بہتر ہے کہ انگریزی زدہ اردو ہی بول لی جائے۔
اتنی سی بات ہے کہ آپ بات سمجھنا نہیں چاہتے۔
جب عقلی دلائل ختم ہو جائیں تو یہ آخری حربہ ہوتا ہے کہ مقابل کو بے وقوف یا ڈھیٹ کہہ دیں کہ آپ تو سمجھنا ہی نہیں چاہتے۔
آپ کو اختلاف اصطلاح سازی سے ہے تو وہ نہ کریں۔ لیکن مواد تو اردو میں پیش کرسکتے نا وہاں آپ۔ وہ کتنا کیا آپ نے؟ یا صرف جو اس طرح کی کوشش کر رہے ان کی راہ میں مزاحم ہوئے؟
وہاں بہت سے صارفین ہیں جنہیں اس مسئلہ پر انتظامیہ سے اختلاف ہے، لیکن وہ آج بھی اپنی سرگرمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کیونکہ ان کے پیش نظر کام ہے ناکہ مزاحمت۔۔
یعنی اصلاح سازی تو وہی ہو گی جس پر چند بزعم خود علما اڑے ہوئے ہیں۔۔۔ اس میں ہم ٹانگ اڑانے کی جرات نہ کریں لیکن مواد ٹائپ کرتے رہیں وہاں جس میں وہی علمائے کرام اپنی مرضی سے تصرف فرماتے چلے جائیں گے اور وہی مضحکہ خیز اصطلاحات ڈال ڈال کر مضامین کو ناقابل فہم بنا دیں گے۔ کم از کم مجھ میں تو اتنا حوصلہ نہیں کہ میں محنت کر کے ایک مضمون لکھوں اور بعد ازاں اسے کوئی مضحکہ خیز شکل دے دے۔
رہی بات مواد ٹائپ کرنے کی تو ہر شخص ایک ہی کام نہیں کر سکتا۔۔۔ مثلاً محفل پر ہمارے نام کے ساتھ لائبریرین کا دم چھلا لگا ہے مگر حرام ہے جو ہم نے کبھی کچھ ٹائپ کیا ہو۔۔۔ ہم یہ کام کر ہی نہیں سکتے۔۔۔ لائبریری والوں نے سوچا کہ ہم سے پروف ریڈنگ کروا لیں مگر وہ بھی نہیں ہوتی ہم سے۔۔۔ مگر کیڑے نکالتے رہتے ہیںۘ ہم باقیوں کے کاموں میں اور اسی "اخراجِ حشرات بصورۃ متقطعہ" ہی پر لائبریرین میں شمار ہوتا ہے۔
ہم وکی پیڈیا پر بھی اصلاح سازی پر تنقید یا کیڑے نکالنے کا کام کر سکتے ہیں۔۔۔ اگر کروانا چاہتے ہیں تو ہم حاضر ہیں۔