متشابہہ الفاظ

آپ لوگ تو سیریس نہیں ہوگئے ۔۔۔ (مذاق)
بہت دلچسپ ۔۔ کل تک مجھے اُمید نہیں تھی کہ یہ لڑی زیادہ آگے بڑھے گی ۔۔ آج دیکھ رہا ہوں تو ماشاءاللہ دس صفحے ۔۔ اور کئی ایسے لفظ ہیں جو میرے لیے تو بالکل نئے ہیں ۔۔
اس فقیر نے تو عرض کیا تھا کہ اس کو ذرا آگے بڑھایا جائے اور محاورات اورضرب الامثال تک پھیلایا جائے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اس میں تھوڑا سا فرق ہے۔ ’’دَیر‘‘ مجوسیوں کی عبادت گاہ کو کہتے ہیں، جب کہ ’’کلیسا‘‘ مسیحیوں کی عبادت گاہ کو۔
کلیسا اور گرجا گھر میں کیا فرق ہے، اس پر اگر روشنی ڈال سکیں تو؟ انگریزی میں تو چرچ، کیتھیڈرل اور پتہ نہیں کیا کیا اصطلاحات ہیں جن کا کبھی فرق سمجھ نہیں آیا
 
کلیسا اور گرجا گھر میں کیا فرق ہے، اس پر اگر روشنی ڈال سکیں تو؟ انگریزی میں تو چرچ، کیتھیڈرل اور پتہ نہیں کیا کیا اصطلاحات ہیں جن کا کبھی فرق سمجھ نہیں آیا
اندازہ ہے کہ کلیسا، گرجا، چرچ؛ یہ تینوں ایک ہیں۔ تکا لگانے والی بات یہ ہے کہ کیتھولک عیسائی اپنے گرجا گھر کو کیتھیڈرل کہتے ہیں۔
ان لوگوں کی اپنی اصطلاحات ہیں، تفصیلات وہ جانیں۔
 

شکریہ قیصرانی صاحب۔
سوال یہ ہے کہ ہم ’’آٹھ آٹھ آنسو‘‘ ہی کیوں روتے ہیں؟ چار چار، چھ چھ، دس دس، بارہ بارہ کیوں نہیں؟
اور
چھیکا بلی کے بھاگوں ہی کیوں ٹوٹتا ہے، کسی اور جانور کے بھاگوں کیوں نہیں؟ اور چھیکا ہی کیوں ٹوٹتا ہے، کوئی شہتیر کیوں نہیں ٹوٹتا؟
اور
ٹام نے جب دم کاٹ لی، جیری لنڈورا ہو کر بھی ٹام سے کیا بخشوانا چاہ رہا ہے؟
اور
اور
۔۔۔ ۔
شکریہ
 
پاؤں (پیر ، پنڈلی ، جوڑ ، نقش قدم ، تلوا ، جڑ ، مداخلت ، استقلال ، انتہا ، رفتار ، گن ، ڈھنگ ، پایہ ، ذمہ ، حصہ)
پاؤں (پانا کا واحد متکلم)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
یاد دہانی (یاد دلانا)
بے دھیانی (بے خیالی)

ان الفاظ سے صرف یہ یاد دہانی مقصود ہے کہ بعض لوگ بے دھیانی میں ”یاد دھیانی“ لکھ دیتے ہیں۔ :)
 
Top