متشابہہ الفاظ

بلور، ایک ذات، خصوصاً صوبہ خیبر پختون خواہ میں
بلور یعنی شیشہ
ایک شعر یاد آ گیا
کس طرح عارض محبوب کا شفاف بلور
یک وبیک بادہِ احمر سے دھک جاتا ہے
کسطرح خود گلچیں کو جھکتی ہے شاخِ گلاب
کسطرح رات کا ایوان مہک جاتا ہے
(بیگم پوچھ رہی ہے کون ہے وہ کلموہی جس کی شان میں قصیدے پڑھے جا رہے ہیں)
 
گُل یعنی پھول
گُل یعنی بجھنا
گَل یعنی نرم
گِل یعنی ذات
گُل ہوئی جاتی ہے افسردہ سلگتی ہوئی شام
دُھل کے نکلے گی ابھی چشمہ ماہتاب سے رات
پھر ان مشتاق ہونٹوں کی سنی جائے گی
اور ان کے ہاتھوں سے مس ہوں گے یہ ترسے ہوئے ہاتھ
 

قیصرانی

لائبریرین
قلم یعنی لکھنے کا ایک آلہ
قلم یعنی کاٹنا جیسے سر قلم کرنا
قلم یعنی کسی پودے کی شاخ کا ایک ٹکڑا جس سے نیا پودا اگتا ہے
 
ایک شعر یاد آ گیا
کس طرح عارض محبوب کا شفاف بلور
یک وبیک بادہِ احمر سے دھک جاتا ہے
کسطرح خود گلچیں کو جھکتی ہے شاخِ گلاب
کسطرح رات کا ایوان مہک جاتا ہے
(بیگم پوچھ رہی ہے کون ہے وہ کلموہی جس کی شان میں قصیدے پڑھے جا رہے ہیں)
تو بتا دیجئے نا (لیکن چپکے سے بتائیے گا کہیں آنٹی سُن نا لے):):)

پس نوشت: یہ میں نے صرف اور صرف مزاح کے لئے کہا ہے ۔۔۔۔۔
بہت بہت بہت معذرت
 
Top