متشابہہ الفاظ

مترادفات میں ہم اکثر لاپروائی کر جاتے ہیں۔ مثلآ: واحد، احد، فرد، فرید، تنہا (اکیلا) ان میں کچھ نہ کچھ فرق ضرور ہے۔
واحد (ایک، ایک ہی)، احد (مکمل طور پر اکیلا، انتہا کا درجہ ہے۔ قل ہو اللہ احد)۔ فرد (جو اپنی نوعیت میں کوئی انفرادی وصف یا حیثیت رکھتا ہو)، فرید (یہی وصف اگر کسی میں مستقل طور پر یا عادات و معمولات کے طور پر پایا جائے)۔ نتہا (فارسی) یہ ایک صفت کا نام ہے، جو عارضی بھی ہو سکتی ہے اور مستقل بھی، یا مذکور محض بھی۔ اس سے اسمِ کیفیت ’’تنہائی‘‘ ہے۔
’’چال‘‘ ہندی الاصل ہے۔ اس کے متعدد معانی ہیں؛ چلنا (میری چال ویکھدا جائیں وے)۔ طنراً کرتوت یا برا کام ’’چالا‘‘ کہلاتا ہے۔ کسی مشین کے چلنے کا عمل چال ہے وہ ایک جگہ قائم ہو یا اس کا مقام بدل رہا ہو۔ کار چل رہی ہے، انجن چل رہا ہے، جنریٹر چل رہا ہے۔ اس سے بہت سارے محاورے بھی بنائے گئے ہیں۔ بات چلنا، کام چلنا، دماغ یا زبان وغیرہ چلنا، دماغ چل جانا ،چال چل جانا وغیرہ ۔۔۔چلتے جائیے!
کسی زمانے میں جب ہم فزکس اردو میں پڑھا کرتے تھے۔ ولاسٹی: رفتار، سپیڈ: چال۔
 
اِسم (نام) اور
اِثم (گناہ کا کام) یہ عصیان سے مختلف ہے۔ عصیان میں نافرمانی یا بغاوت کا عنصر ہوتا ہے۔
رسم: ایک تو وہی ہے جیسے رسم و رواج (یہ دونوں اسم عربی سے ہیں) ۔ رسم (رَس م) لکھنا، نقشہ یا آؤٹ لائن بنانا، کوئی بات امر طریقہ معروف ہو جانا۔ کسی امر کا رواج پا جانا۔
۔۔ نفس (نف س ۔ ن فس) اور قدر (قدر ۔ ق دَر) ان کا رَولا ہے۔ میں پوری طرح سمجھ نہیں پایا۔
صبا ۔ ہوا کو کہتے ہیں، سبا ۔ ایک علاقے کا نام ہے یا تھا ملکہء سبا کا قصہ معروف ہے۔ تاریخ میں ایک عبداللہ بن سبا گزرا ہے اور ایک عبداللہ بن صباح گزرا ہے۔

یہ بہت لمبے سلسلےہیں صاحبو!
 
انشا : لکھنا، لکیر ڈالنا، کسی شے کو قائم کرنا یا قائم ہوا۔ اس میں ہمزہ نہیں ہے۔ انشا پردازی، انشائیہ (یہ ہمزہ پیدا شدہ ہے، اصل میں شامل نہیں)۔ انشا جی۔
ان شاء (اس میں ہمزہ لازم ہے، اور یہ دو لفظ ہیں: ان۔ شاء : اگر اس نے چاہا) ہم بے دھیانی میں ’’ان شاء اللہ‘‘ کو ’’انشاء اللہ‘‘ لکھ دیتے ہیں جو درست نہیں کہ اس میں
’’انشا: لکھنا‘‘ کا مفہوم در آتا ہے، ہمار مقصود ہوتا ہے: اگر اللہ نے چاہا (ان: اگر، شاء: چاہا، اللہ: اللہ نے)۔
 
علم ۔۔ عَ لَم ۔۔ جھنڈا، شناخت (جیسے اسمِ علم ہوتا ہے)، قرآن کریم میں ’’پہاڑ‘‘ کے معانی میں بھی آیا ہے۔ ولہ الجوار المنشئات فی البحر کالاعلام (سورۃ الرحمٰن)۔
عِلم ۔۔ عِل م۔۔ جاننا اور اس کے مشتقات۔
اَلِم :غم۔ جس پر غم طاری ہو اس کو ملوم کہتے ہیں۔ فتلقٰی فی جہنم ملوما مدحورا (بنی اسرائیل)۔
یہ سارے عربی الاصل ہیں۔
پہاڑ والے کی طرف تو میرا ذہن کبھی گیا ہی نہیں چاچو اس وقت بھی نہیں بہت شکریہ علم میں اضافہ کے لئے ۔اللہ آپ کو اچھا بدلہ دے ۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
نُوار (فارسی) ریشم کا بنا ایک کپڑا
نَوار (عربی) معشوق صفت عورت یا پھر عشوہ طراز عورت
نَوّار (عربی) بہت پرنور
نِوار (سنسکرت) سوت کا موٹا فیتہ جس سے چارپائیاں بنی جاتی ہیں۔

اپنی ایک تحریر میں اشارۃً حظ اٹھانے کو اس کو استعمال کیا تھا۔ وگرنہ ایسی اصطلاحات سے اپنا کبھی گزر نہیں ہوا۔۔۔۔۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
خُرْد یعنی کم عمر
خِرَد یعنی عقل
خَرَد یعنی مذکورہ بالا

ان الفاظ کی ادائیگی میں تو واضح فرق رہے گا۔ لیکن چونکہ لکھتے وقت ہم اعراب کا استعمال نہیں کرتے تو پڑھنے والا شش و پنج کا شکار ہو سکتا ہے۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
خَر یعنی تو خرید
خَر یعنی گدھا

ان دونوں الفاظ کی ادائیگی میں بھی فرق نہیں تاہم جملے میں استعمال سے قاری یا سامع کو مطلب نکالنا ہوگا۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
آری یعنی آرا کی تصغیر
آری یعنی دو کھیتوں کے درمیان مینڈ یا دریا کے کنارے
عاری یعنی خالی (اب صحیح لفظ ذہن میں نہیں آرہا)
 

شمشاد

لائبریرین
ہار - کھیل میں ہارنا، جیت کا مترادف متضاد
ہار - گلے میں پہننے والا زیور
حار (عربی) - گرم کو بھی کہتے ہیں اور تیز کو بھی کہتے ہیں جیسے فلفل حار یعنی کہ تیز مرچ
 
آخری تدوین:

محمد محبوب

محفلین
محجوب ۔ مَح جُوب (حجاب والا ۔ چھپا ہوا ۔ پردے میں)
محجوب ۔ مَح جُوب ( شرمندہ ۔ نادم ۔ پشیمان)
 
آخری تدوین:
Top