مجھے ان سے ملنا ہیں

محسن حجازی

محفلین
ظفری بھائی ہم سے بھی ملئے گا۔ یا ہم ملنے لاہور آجائیں گے گر آپ اسلام آباد کے سفر کی صعوبت سے بچنا چاہیں۔:cool:
 

ظفری

لائبریرین
ظفری بھائی ہم سے بھی ملئے گا۔ یا ہم ملنے لاہور آجائیں گے گر آپ اسلام آباد کے سفر کی صعوبت سے بچنا چاہیں۔:cool:
محسن بھائی ۔۔۔۔ میری تو خواہش ہے کہ میں محفل کے ہر اس رکن سے ملاقات کروں ۔ جن سے میری کسی نہ کسی طرح سلام دعا ہے ۔ آپ اور چند دوسرے احباب سے تو میری خاص جان پہچان ہے ۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ میں پاکستان آؤں اور آپ سے نہ ملاقات ہو ۔ ویسے اسلام آباد مجھے سوٹ کرتا ہے کہ میں عموماً جب بھی پاکستان آتا ہوں تو کراچی کے بعداسلام آباد کا ہی رخ کرتا ہوں ۔ :)
 

زینب

محفلین
میں اس ملاقات کے رنگ میں بھنگ ڈالوں گی ۔۔۔۔۔ہاہاہاہا کراچی والے خود تو چپکے چپکے مل لیتے ہیں باہر والوں کو کوئی پوچھتا ہی نہیں۔۔۔۔اس لیے جس دن ملاقات طے کی جائے گی میں "خودکش بمبار" کی افواہ پھیلا دوں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہاہاہاہاہا
 

ظفری

لائبریرین
میں پاکستان جاتے ہوئے دبئی اور شارجہ میں بھی ٹہروں گا ۔ تم بے فکر رہو ۔ افواہ تمہارے ہی گلے پڑ جائے گی ۔ :grin:
 

زینب

محفلین
ہاہاہا پھر ٹھیک ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھر میں بمباری کا اپنا منصوبہ کچھ دیر کے لیے موخر کر دوں گی
 

ظفری

لائبریرین
ہاں‌ ۔۔۔ موخر کرنا ہی مناسب رہے گا ۔ بے شک میرے جانے کے بعد اس بم کو پھوڑ دینا ۔;)
 

شمشاد

لائبریرین
میرا نام کون سی والی لسٹ میں ہے؟ تحفہ لینے والی یا دینے والی، پھر اسی کے مطابق میں بھی کوئی پروگرام بناؤں۔
 

ظفری

لائبریرین
شمشاد بھائی ۔۔۔ آپ تحفوں کی اِدھر اُدھر کی ترسیل کے دوران تحائف پر نظر رکھیئے گا ۔ ;)
 

تعبیر

محفلین
ملاقات جب ہو گی تب دیکھا جائے گا۔ فی الحال تو ان لائن ملاقات کا پروگرام بنائیں محفل پر کہ میری کبھی بھی محسن سے لائیو بات نہیں ہوئی :(
اسی طرح بہت سارے اور ممبرز بھی ہیں۔
 

زونی

محفلین
:eek::eek: یہاں تحفے تحائف کا تبادلہ ہو رہا ھے اور بھتیجی کا کہیں ذکر ہی نہیں;)
 
میری اب تک جن سے بات ہوئ ہے وہ ہیں:
شاذیہ۔ بوچھی
منصور قیصرانی
فہیم
ابنِ سعید
اور ہندوستان کے جو احباب میرے ہی توسط سے یہاں آئے ہیں، ان سے تو ہوتی ہی رہتی ہے۔ جو یہاں فعال بھی نہیں۔۔ رحمت یوسف زئی۔ ایم مبین۔ اور ناگپور کے کچھ احباب
اور ظاہر ہے کہ محب اس میں شامل نہیں۔

یہ ظاہر کب ظاہر ہوا اعجاز صاحب :)
 
سخنور آپ سے دوسری ملاقات میری کوتاہیوں کی وجہ سے کافی تاخیر کا شکار ہو چکی ہے مگر یار زندہ صحبت باقی ;)

ابو شامل کی مہمان نوازی اور لاجواب صحبت یادگار چیزیں ہیں۔
 
سخنور آپ سے دوسری ملاقات میری کوتاہیوں کی وجہ سے کافی تاخیر کا شکار ہو چکی ہے مگر یار زندہ صحبت باقی ;)

ابو شامل کی مہمان نوازی اور لاجواب صحبت یادگار چیزیں ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کس کتاب میں لکھا ہوا ہے کہ چاچوؤں سے تحفے صرف لیے ہی جا سکتے ہیں اور دیئے نہیں جا سکتے۔ ویسے میں وہ لسٹیں دوبارہ چیک کرتا ہوں۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اعجاز اختر

محمد وارث
شمشاد
سیدہ شگفتہ
خرم ( ویسے ان سے میری فون پر دو تین بار گفتگو ہو چکی ہے)

السلام علیکم نوید بھائی کہاں ہے آپ کافی دنوں سے نظر نہیں آ رہے طبعیت کسی ہے آپ کی میں نے کافی دفعہ فون کرنے کی کوشش کی لیکن آپ سے بات نا ہو سکی شاہد آپ مصروف ہیں
 

نوید صادق

محفلین
جی خرم!!
معذرت خواہ ہوں کہ کم کم محفل میں آتا ہوں۔ دوسرے فون پر بھی بات نہ ہو سکی۔
پچھلے دن میرا موبائل گم ہو گیا تھا۔ شائد انہی دنوں آپ نے فون کیا ہو۔ بہرحال اب حاضر ہوں، فون پر بھی اوت نیٹ پر بھی۔
 
Top