مجھے ان سے ملنا ہیں

فرخ منظور

لائبریرین
بھئی محفل میں کوئی ایسا رکن بھی ہے جو محب علوی سے نہیں ملا یا محب سے فون پر بات نہیں ہوئی- اگر ہے تو ضرور بتائیں وہ حضرت ضرور خاصے کی چیز ہوں گے - ;)
 

بلال

محفلین
بھئی محفل میں کوئی ایسا رکن بھی ہے جو محب علوی سے نہیں ملا یا محب سے فون پر بات نہیں ہوئی- اگر ہے تو ضرور بتائیں وہ حضرت ضرور خاصے کی چیز ہوں گے - ;)

میں بھی محب علوی صاحب سے نہیں ملا اور نہ ہی کبھی فون پر بات ہوئی ہے۔۔۔
 

تعبیر

محفلین
میں نے بھی :grin: اپ لوگوں نے تو صرف فون پر بات نہین کی جبکہ میں نے تو فارم پر بھی ان سے بات نہیں کی
 

تعبیر

محفلین
تعبیر میری کھوپڑی کے ساتھ پرنٹر اٹیچ ہو سکتا تو پرنٹ کرکے آپ کو آپ کی خیالی فوٹو بھیج دیتا بلکہ یہیں پوسٹ کر دیتا :grin:



چلین یوں سمجھیں کہ تعبیر wanted dead or alive ہے۔ آپ چشم دید گواہ ۔ اسکیچ بنانے والے آپ سے اس کے بارے مین پوچھا رہا ہے اب تو کچھ بولیں :)
 

تیشہ

محفلین
خالہ ادھر ہی تو ہوں آپ کےآس پاس دھاگوں میں چپل اتار ے ننگے پاؤں گھوم رہا ہوں منہ اٹھائے۔ اب یہ مت کہئے گا کہ چپل پہنو خالہ کا کارپٹ خراب کرو گے کیا؟ ابھی مشکل سے دھلوایا تھا :grin:




میرے آس پاس کے کونسے دھاگوں میں :confused: وہ بھی چپل اتار کر ، اور منہ اٹھاکر ؟ :confused: کہیں اپنی ماسی کے ہی کسی تھریڈ میں تو نہیں گھسے ہوئے تھے ؟ :lol::lol: میں بھی سوچوں آج نئے سوالات نہیں آئے ابھی تک ۔ :lol: تو یہ بات تھی ، آج فرصت نہیں ملی کہ مزید سوال کئے جاتے ۔ ۔ ،
( اب یہ نا سوچئیے گا خالہ سوالوں سے تنگ آکر کہہ رہی ہے ، مذاق کر رہی ہوں ، آپ پوچھیں جتنے مرضی :lol:
 

الف عین

لائبریرین
میری اب تک جن سے بات ہوئ ہے وہ ہیں:
شاذیہ۔ بوچھی
منصور قیصرانی
فہیم
ابنِ سعید
اور ہندوستان کے جو احباب میرے ہی توسط سے یہاں آئے ہیں، ان سے تو ہوتی ہی رہتی ہے۔ جو یہاں فعال بھی نہیں۔۔ رحمت یوسف زئی۔ ایم مبین۔ اور ناگپور کے کچھ احباب
اور ظاہر ہے کہ محب اس میں شامل نہیں۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بھئی محفل میں کوئی ایسا رکن بھی ہے جو محب علوی سے نہیں ملا یا محب سے فون پر بات نہیں ہوئی- اگر ہے تو ضرور بتائیں وہ حضرت ضرور خاصے کی چیز ہوں گے - ;)

میں ہوں نا میری بات نہیں ہوئی ان سے انھوں نے مجھ سے ایک دفعہ نمبر لیا تھا لیکن فون نہیں کیا
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
کیا یہاں گولیاں مارنے کی بات ہو رہی ہیں؟؟؟ مجھ سے کسی کو ملنے کی ضرورت نہیں۔ ابھی سے جان آدھی رہ گئی ہے!!
الف عین صاحب میں اس دھاگے کا سب سے اہم ممبر رکن ہوں کیون کے یہ دھاگہ میں نے ہی شروع کیا ہے:grin: ہا ہا ہا

سر جی پورے فارم پر اگر مجھے کہا جائے کے آپ کسی ایک ممبر سے مل سکتے ہیں تو بتائے کس سے ملے گے تو میں پھر بھی کہوں گا میں دو ممبرز سے ملنا چاہتا ہون خاص طور پر حقیقت میں اور انشاءاللہ ضرور ملوں گا
بہت سارے ممبرز سے ملنے کو دل چاہتا ہے اگر وہ ملنا چاہے تو :grin: سب سے پہلے نمبر پر الف عین صاحب اور پھر وارث صاحب ان سے ملنا چاہتا ہوں ان کے بعد بہت سارے ممبر ہیں جن کو ملنا چاہتا ہون ان دو ممبرز کے بعد محمد امین راجا سے ملنا ضروری ہے کیوں کے ان سے میرا دو سال کے قریب کا رشتہ ہو گیا ہے
 

ابوشامل

محفلین
"اتنے سارے" افراد کے علاوہ میری ایک شخص سے گفتگو بھی ہو چکی ہے، جی ہاں شاکر عزیز (دوست) سے، ایک دن صبح صبح (11 بجے) فون کی گھنٹی بجی میں ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھا رسیور اٹھایا تو بڑی سریلی سے آواز اپنا تعارف کرانے کی کوشش کرانے لگی جبکہ ہمارا تو ابھی دماغ ہی "ٹھکانے" نہيں آیا تھا، تین چار بار وضاحت کے بعد بالآخر سمجھ میں آئی، بڑی شرمندگی ہوئی لیکن انہوں نے پہلے اپنے مدعا بیان کیا، ہم نے سوال کا جواب دیا لیکن گفتگو میں زیادہ تر ہاں ہوں سے گزارا چل رہا تھا (نیند کے باعث) آخر میں اللہ حافظ کہنے سے پہلے انہوں نے بڑے معصومانہ لہجے میں کہا بڑے دھیمے آدمی ہیں جی آپ! :) ان سے یہ ایک گفتگو میرے لیے بڑی یادگار تھی اور بعد میں بہت افسوس ہوا کہ ان سے اچھی طرح بات بھی نہ ہو سکی اور میں ان کا نمبر بھی نوٹ نہ کر سکا اور اس کے بعد سے آج تک خوبصورت پنجابی لہجے والی ان کی سریلی اردو سننے سے محروم ہوں۔
 

ابوشامل

محفلین
بھئی محفل میں کوئی ایسا رکن بھی ہے جو محب علوی سے نہیں ملا یا محب سے فون پر بات نہیں ہوئی- اگر ہے تو ضرور بتائیں وہ حضرت ضرور خاصے کی چیز ہوں گے -
ارے حضرت سخنور صاحب! یہ سوال تو ہم سے پوچھیے !!!! ویسے کیا یہ میری خوش فہمی نہیں کہ محب صاحب سے سب سے زيادہ فون پر گفتگو اور طویل ملاقات کا شرف اس بندہ ناچیز کو حاصل ہے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
واہ! ان سب لوگوں کے لئے جن کا محب سے رابطہ نہیں ہوا، حالی کا وہی مصرعہ
ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جہاں میں :)
 
اب تک محب علوی، راہبر، شعیب صفدر، فہیم، محمد علی مکی، نعمان یعقوب، خاور بلال، غازی عثمان سے مل چکا ہوں، کئی لوگوں سے ملنے کی خواہش ہے لیکن ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے۔ ویسے کراچی میں موجود تمام افراد سے ملنا ممکن ہے، تو ہوجائے کوئی انتظام اجتماعی ملاقات کا؟؟؟؟؟

ہوجائے تو کیا بات ہے
پھر کیا کہتے ہیں بنایا جائے کوئی پروگرام

اس سے آگے بھی بڑھیں کچھ!
 
Top