ارے واہ۔۔خوشی آپ کی باجو سے بات ہو گئی۔ مبارک ہو۔
ہاں ماورہ کل خوشی سے بلآخر بات ہوئی فون پے بہت اچھا لگا ۔۔ نائس ہیں ۔۔
ارے واہ۔۔خوشی آپ کی باجو سے بات ہو گئی۔ مبارک ہو۔
بلال بچے بھاگ جتنا بھاگ سکتا ہے۔ آج ہی گجرات چھوڑ اور کہیں غائب ہو جا۔ ویسے باجو بھاگنے سے بہتر ہے کہ آپ کو مل ہی لیا جائے کیونکہ آپ وہاں بھی پہنچ جائیں گی اور اوپر سے ماوراء نےپتہ بھی بتا دیا ہے
باقی باجو آپ پاکستان آئیں تو بتائیں جو حکم ہو گا اس پر عمل کیا جائے گا۔
باجو جی ٹی روڈ پر نہیں گجرات روڈ پر۔۔۔ شائد آپ نے میرا پتہ دھیان سے نوٹ نہیں کیا۔
بلال، گجرات روڈ "چوک" پر آپ کا پتہ ہے نا۔
میں باجو کو جی ٹی روڈ پر ہی ملوں گی۔۔
آجائیں باجو پاکستان وہ آپ کی بریانی بھی آپ کے اتنظار میں مچل رہی ہے
سچی بتاؤں مجھے جی ٹی روڈ بھول گیا ہے کہاں ہے یہ ؟
ویسے تو بھائی کے ساتھ جب نکلوں گی وہ جانتا ہے سارے راستے ، سب روڈ ، چوک مگر مجھے لگتا ہے میں جی روڈ کو گجرات میں سمجھ رہی ہوں ٹھیک سے بتائے کوئی ، کہاں ہے ؟
بھول چکی ہوں میں ۔
باجو، جی ٹی روڈ کوئی ایک جگہ تھوڑا ہی ہے۔۔لاہور، گجرانوالا، گجرات، جہلم سے ہوتی ہوئی پنڈی سے بھی آگے جاتی ہے۔ ہم گجرات والی جی ٹی روڈ پر ملیں گے۔
بھاگ کے کہاں جاؤ گے ؟ کھاریاں؟ ڈنگہ؟لالہ موسی ۔
میری پہنچ ہر جگہ ہے اسلئے گجرات میں ہی ٹکے رہنا ۔۔ ایک تو گجرات میں نے اپنی خالہ زاد کو ملنے آنا ہے ،،دوسری وہاں ماورہ بھی موجود ہوگی اسکو بھی ملنا ہے ،،لگے ہاتھوں آپکو بھی گزرتے ہوئے ہیلو ہائے کرجاؤں گی ۔۔۔
(بلال ، اپنا فون نمبر ذ پ کردینا میں عید پے کروں گی کال )
سچی بتاؤں مجھے جی ٹی روڈ بھول گیا ہے کہاں ہے یہ ؟
ویسے تو بھائی کے ساتھ جب نکلوں گی وہ جانتا ہے سارے راستے ، سب روڈ ، چوک مگر مجھے لگتا ہے میں جی روڈ کو گجرات میں سمجھ رہی ہوں ٹھیک سے بتائے کوئی ، کہاں ہے ؟
بھول چکی ہوں میں ۔
بالکل باجو یہی تو مسئلہ ہے کہ بھاگ کر کہاں جاؤں گا اسی لئے فیصلہ کیا ہے کہ ہتھیار ڈال دیئے جائیں اور باجو کو مل لیا جائے۔
ماوراء کی آپ فکر نہ کریں اس کے لئے میں نے جی ٹی روڈ پر خیمہ لگا دیا ہے وہ آپ کو وہاں مل جائے گی۔
اس کا مطلب ہوا آپ ہمیں "لگے ہاتھوں" ہیلو ہائے ہی کرتی ہوئی گزر جائیں گی۔ چلو کوئی بات نہیں جیسے آپ کی مرضی۔ ویسے بہتر یہی ہے کہ ہم جی ٹی روڈ پر سرخ جھنڈی لے کر کھڑے ہو جائیں گے آپ کو پہچاننے میں آسانی ہو گی۔
باجو، جی ٹی روڈ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے وکی پیڈیا پر بھی پڑھ لیں۔
بلال، آپ نے خیمہ لگا بھی دیا۔۔میں تو پہنچ ہی جاؤں گی۔۔اگر باجو نے پچھلی بار کی طرح اس بار بھی پاکستان جانے کا پلان بدل دیا تو میں تو باجو کے انتظار میں سوکھ ہی جاؤں گی۔ ایسا کریں، آپ اسی خیمے میں ڈیرہ لگائیں، سرخ جھنڈی کے ساتھ۔ جونہی باجو وہاں پہنچی مجھے کال کر دیجیے گا، میں تب ہی پہنچوں گی۔
سچی بتاتا ہوں باجو۔۔۔
سنا ہے جی ٹی روڈ یعنی گرینڈ ٹرنک روڈ پشاور سے شروع ہو کر کلکتہ جاتی تھی۔ اب جو حصہ پاکستان میں ہے وہ پشاور سے شروع ہو کر لاہور میں ختم ہو جاتا ہے۔ ہندوستان کا پتہ نہیں کہ وہاں موجود ہے یا نہیں۔ پشاور کے بعد جی ٹی روڈ پر نوشہرہ، اٹک، راولپنڈی، روات، گوجر خاں، دینہ، جہلم، کھاریاں، سرائے عالمگیر، لالہ موسیٰ، گجرات، وزیر آباد، گوجرانوالہ، کامونکی اور مریدکے وغیرہ وغیرہ مشہور شہر آتے ہیں اور لاہور میں ختم ہو جاتی ہے۔ میرے پاس اس کی صرف اتنی ہی معلومات ہے۔۔۔سچی۔۔۔
یہ سب اس لئے لکھ دیا ہے کہ باجو کے علاوہ بھی باقی دوستوں جن کو نہیں پتہ ان کو بھی معلومات مل جائے۔
یہ بہت اچھا آئیڈیا ہے بلال ۔۔ میں جب وہاں سے گزروں تو سرخ جھنڈی ہاتھ میں لئے ہونا میں پہچان لوں گی یہ بلال ہے ۔۔ میں کالا سوٹ، کالا چشمہ ، کالا ہیٹ لگائے ہوئے آپکے قریب آؤں گی پوچھوں گی ۔۔ ماچس ہے ؟
آپ کہنا نہیں ہے بس یہ سرخ جھنڈی ہی ہے ۔ یہ ہمارا کوڈ ہوگا ۔۔
شکریہ بلال ، یہ اب مجھے یاد آگئی ہے جی روڈ ، کیونکہ ہم پنڈی سے جب جب گاؤں جاتے ہیں یہی ان شہروں کو کراس کرتے ہوئے ہی گزرتے ہیں ۔۔ بس میں ذرا بھول گئی تھی پر اب یاد آگیا ہے ۔
میں نے نمبر سیو کرلیا ہے تھینکس ،، جب فون کروں گی تو بتاؤں گی ہمارا گاؤں کونسا ہے ۔۔ ویسے اتنی دیر میں آپ گیس کرسکتے ہو ۔۔ کھاریاں شہزاد ہوٹل سے جو اندر ڈنگہ کی طرف کو روڈ جاتی ہے وہاں سے لے کر ، منڈی تک بلکے بیراج تک ، شہانہ لوک سے ایک سٹاپ پیچھے کا
اب اگر بوجھ گئے تو خاموش رہنا بس پہلا حروف بتانا
نامی گرامی چوہدریوں کا مشہور گاؤں ۔۔ سیاسی لوگوں کا گاؤں ۔۔بہت مشہور ہے ہمارا ۔۔اور نامی گرامی اور بڑا ۔۔ اب بوجھو ۔۔
واہ کینٹ اور ٹیکسلا کیوں چھوڑ دیئے؟
بلال، آپ نے خیمہ لگا بھی دیا۔۔میں تو پہنچ ہی جاؤں گی۔۔اگر باجو نے پچھلی بار کی طرح اس بار بھی پاکستان جانے کا پلان بدل دیا تو میں تو باجو کے انتظار میں سوکھ ہی جاؤں گی۔ ایسا کریں، آپ اسی خیمے میں ڈیرہ لگائیں، سرخ جھنڈی کے ساتھ۔ جونہی باجو وہاں پہنچی مجھے کال کر دیجیے گا، میں تب ہی پہنچوں گی۔