سید عمران
محفلین
بات تو آپ کی سولہ آنے درست ہے...جان کی امان پاؤں تو عرض گزاروں کہ محفل جس کا نام اردو محفل ہے پر لایعنی باتوں کو طول دینے کا رواج بڑھ رہا ھے جبکہ تخلیقی گفتگو گھٹنے لگی ہے. اگر ہر ممبر سنجیدگی سے اردو ادب کی خدمت کا جذبہ رکھ لے تو بہتری کے امکان ہیں ورنہ اگر صرف چیٹنگ یو گپ شپ ہی اردو محفل کا خاصہ رہ گیا ہے تو کیا اردو اور ادب سے محبت رکھنے والے مر جائیں؟
لیکن یہ بھی دھیان رہے کہ سب آخر انسان بھی ہیں...
کبھی کبھار رو میں آکر تھوڑی شوخی کرلی یا ہنس بول لیے تو اسے درگزر کرلیں یا برداشت...
یہ کوئی گناہ کرتے ہیں نہ جرم...
پریشانی کے سمندر میں خوشی کے جزیرے پر چند لمحات گزار کر واپس لوٹ جانے والوں کو لمحاتی مسرتیں سمیٹنے دیں...