محبت کے موضوع پر اشعار!

تیشہ

محفلین
تعمیر کررہا ہے محبت کا وہ حصار
میرے لئیے خلوص کی زنجیر ہے بہت

بیٹھا رہا وہ پاس تو میں سوچتی رہی
خاموشیوں کی اپنی بھی تاثیر ہے بہت ۔،
 

عبدالجبار

محفلین
محبت کرنے والے کم نہ ہوں گے
تِری محفل میں لیکن ہم نہ ہوں گے
زمانے بھر کے غم یا اِک تیرا غم
یہ غم ہو گا تو کتنے غم نہ ہوں گے​
 

عمر سیف

محفلین
محبت کی محبت تک ہی جو دُنیا سمجھتے ہیں
خدا جانے وہ کیا سمجھے ہوئے ہیں کیا سمجھتے ہیں
جمالِ رنگ و بو تک حسن کی دنیا سمجھتے ہیں
جو صرف اتنا سمجھتے ہیں وہ آخر کیا سمجھتے ہیں
جگر مرادآیادی
 

ظفری

لائبریرین
مجھے اشتہار سی لگتی ھیں یہ محبتوں کی کہانیاں
جو کہا نہیں وہ سنا کرو جو سنا نہیں وہ کہا کرو

ابھی راہ میں کئی موڑ ہیں کوئی آئے گا کوئی جائے گا
تمہیں جس کسی نے بُھلا دیا اسے بُھولنے کی دعا کرو

کوئی ہاتھ بھی نہ ملائے گا جو گلے ملو گے تپاک سے
یہ نیے مزاج کا شہر ھے ذرا فاصلے سے ملا کرو​
 
Top