ھوں تو مسلم مگر تیرے جوشِ محبت میں پوجتا ھوں تیری تصویر کو کافر کی طرح
پاکستانی محفلین دسمبر 17، 2006 #601 ھوں تو مسلم مگر تیرے جوشِ محبت میں پوجتا ھوں تیری تصویر کو کافر کی طرح
عمر سیف محفلین دسمبر 17، 2006 #602 دیکھے ہیں بہت ہم نے ہنگامے محبت کے آغاز بھی رسوائی انجام بھی رسوائی
عمر سیف محفلین دسمبر 18، 2006 #604 اب ملاقات میں وہ گرمیِ جذبات کہاں اب تو رکھنے وہ محبت کا بھرم آتے ہیں
نوید ملک محفلین دسمبر 18، 2006 #605 صلیبِ وقت پہ میں نے پکارا تھا محبت کو مری آواز جس نے بھی سنی ہو گی ہنسا ہو گا
عمر سیف محفلین دسمبر 19، 2006 #606 تمنا مِٹ چکی لیکن خلش دردِ محبت کی جہاں معلوم ہوتی تھی وہیں معلوم ہوتی ہے
عمر سیف محفلین دسمبر 19، 2006 #608 اس نے ہنسی ہنسی میں محبت کی بات کی میں نے عدیم اس کو مکرنے نہیں دیا
نوید ملک محفلین دسمبر 20، 2006 #609 محبت زندگی ٹھہری تو پھر اس کی ضمانت کیا سو تم سے عہد کرتے ہیں نہ کچھ پیمان لیتے ہیں
عمر سیف محفلین دسمبر 20، 2006 #610 فسانے میں حقیقت ہوگئی تو ہمیں تم سے محبت ہوگئی تو ملا نہ کرو ہم سے روز آکر تمہارے دل کو عادت ہوگئی تو
فسانے میں حقیقت ہوگئی تو ہمیں تم سے محبت ہوگئی تو ملا نہ کرو ہم سے روز آکر تمہارے دل کو عادت ہوگئی تو
نوید ملک محفلین دسمبر 20، 2006 #611 لہجے میں اگر رَس ہو تو دو بول بہت ہیں انسان کو رہتی ہے محبت کی زباں یاد
عمر سیف محفلین دسمبر 21، 2006 #612 زباں سب سمجھتے ہیں جذبات کی جنونِ محبت کے لمحات کی کوئی چارہ گر دل میں آنے تو دو بنے گی کہانی پر اک رات کی
زباں سب سمجھتے ہیں جذبات کی جنونِ محبت کے لمحات کی کوئی چارہ گر دل میں آنے تو دو بنے گی کہانی پر اک رات کی
نوید ملک محفلین دسمبر 21، 2006 #613 محبت ہو کے نفرت ہو اسی سے مشورہ ہو گا مری ہر کیفیت میں استخارہ ساتھ رہتا ہے
عمر سیف محفلین دسمبر 21، 2006 #614 ضبطِ سیلابِ محبت کو کہاں تک روکے دل میں جو بات ہو آنکھوں سے عیاں ہوتی ہے
نوید ملک محفلین دسمبر 22، 2006 #615 یاروں کی محبت کا یقیں کر لیا میں نے پھولوں میں چھپایا ہوا خنجر نہیں دیکھا
عمر سیف محفلین دسمبر 22، 2006 #616 اس قدر پیار سے نہ دے میری محبت کا جواب اتنی سزا بہت ہے، تھوڑی سی رعایت کردے
ع عیشل محفلین دسمبر 23، 2006 #617 آؤ ہم مل کے نئی راہِ محبت ڈھونڈیں کب تلک کوئی چلاہے روش ِ عام کے ساتھ حسرت و آرزو،امید و تمنا ارماں لاکھ آزار ہیں میری سحر و شام کے ساتھ
آؤ ہم مل کے نئی راہِ محبت ڈھونڈیں کب تلک کوئی چلاہے روش ِ عام کے ساتھ حسرت و آرزو،امید و تمنا ارماں لاکھ آزار ہیں میری سحر و شام کے ساتھ
نوید ملک محفلین دسمبر 24، 2006 #618 پرانے رابطوں کو پھر نئے وعدے کی خواہش ہے ذرا اک بار تو کہنا محبت مر نہیں سکتی
ع عیشل محفلین دسمبر 24، 2006 #620 یہ کمال ضبط ِ غم ہے کہ سلیقہ ء محبت مرا دل تو رو رہا ہے مگر آنکھ نم نہیں ہے