مجھ کو دشمن کے ارادوں پہ بھی پیار آتا ے تیری اُلفت نے محّبت میری عادت کر دی
عمر سیف محفلین دسمبر 24، 2006 #621 مجھ کو دشمن کے ارادوں پہ بھی پیار آتا ے تیری اُلفت نے محّبت میری عادت کر دی
ع عیشل محفلین دسمبر 24، 2006 #622 اک بار جو بچھڑے وہ دوبارہ نہیں ملتا مل جائے کوئی شخص تو سارا نہیں ملتا یہ سوچ کے دل پھر سے ہے آمادہ ء الفت ہر بار محبت میں خسارہ نہیں ملتا
اک بار جو بچھڑے وہ دوبارہ نہیں ملتا مل جائے کوئی شخص تو سارا نہیں ملتا یہ سوچ کے دل پھر سے ہے آمادہ ء الفت ہر بار محبت میں خسارہ نہیں ملتا
عمر سیف محفلین دسمبر 25، 2006 #623 بھلا نبھے گی تری ہم سے کیونکر اے واعظ کہ ہم تو رسمِ محبت کو عام کرتے ہیں
عمر سیف محفلین دسمبر 25، 2006 #625 جواز ڈھونڈ رہا تھا نئی محّبت کا وہ کہہ رہا تھا کہ میں اُس کو بھول جاؤں گی
ع عیشل محفلین دسمبر 26، 2006 #626 وہ تیرا ہجر کی شب فون رکھنے سے ذرا پہلے بہت روتے ہوئے کہنا محبت مر نہیں سکتی اگر ہم حسرتوں کی قبر میں ہی دفن ہو جائیں تو یہ کتبوں پر لکھ دینا محبت مر نہیں سکتی
وہ تیرا ہجر کی شب فون رکھنے سے ذرا پہلے بہت روتے ہوئے کہنا محبت مر نہیں سکتی اگر ہم حسرتوں کی قبر میں ہی دفن ہو جائیں تو یہ کتبوں پر لکھ دینا محبت مر نہیں سکتی
عمر سیف محفلین دسمبر 27، 2006 #627 صحرا میں سائباں کی صورت کہیں تو ہو نفرت تو ہر جگہ ہے محبت کہیں تو ہے
ع عیشل محفلین دسمبر 27، 2006 #628 کڑی ہیں مشکلیں راہِ جنوں کی مگر اس راہ پر چلنا تو ہوگا محبت کا بدل ممکن نہیں ہے وہ اب اس بات کو سمجھا تو ہوگا
کڑی ہیں مشکلیں راہِ جنوں کی مگر اس راہ پر چلنا تو ہوگا محبت کا بدل ممکن نہیں ہے وہ اب اس بات کو سمجھا تو ہوگا
عمر سیف محفلین دسمبر 28، 2006 #629 اُس نے یہ میری محبت کو نیا موڑ دیا آج میرے لئے بالوں کو کھلا چھوڑ دیا
ع عیشل محفلین دسمبر 30، 2006 #630 تم نے تو کہہ دیا کہ محبت نہیں ملی مجھ کو تو یہ کہنے کی مہلت نہیں ملی بے زار یوں ہوئے کہ ترے عہد میں ہمیں سب کچھ ملا،سکون کی دولت نہیں ملی
تم نے تو کہہ دیا کہ محبت نہیں ملی مجھ کو تو یہ کہنے کی مہلت نہیں ملی بے زار یوں ہوئے کہ ترے عہد میں ہمیں سب کچھ ملا،سکون کی دولت نہیں ملی
نوید ملک محفلین دسمبر 30، 2006 #631 اس کی آنکھوں میں محبت کا ستارہ ہو گا ایک دن آئے گا وہ سخص ہمارا ہو گا
عمر سیف محفلین دسمبر 31، 2006 #632 یہ مرحلہ بھی محبت میں خوشگوار رہا الجھنا تم سے تمھاری ہی آرزو کرنا
ع عیشل محفلین دسمبر 31، 2006 #633 محبتوں میں دلوں کا یہ حال رہتا ہے خوشی ملے بھی تو رنج و ملال رہتا ہے تمام سال بدلتا نہیں کوئی موسم تمام سال جدائی کا سال رہتا ہے
محبتوں میں دلوں کا یہ حال رہتا ہے خوشی ملے بھی تو رنج و ملال رہتا ہے تمام سال بدلتا نہیں کوئی موسم تمام سال جدائی کا سال رہتا ہے
wahab49 محفلین جنوری 1، 2007 #635 یہ نا آباد وقتوں میں دلِ ناشاد میں ھوگی محبت اب نہیں ھوگی یہ کچھ دن بعد میں ھوگی امجد اسلام امجد
wahab49 محفلین جنوری 1، 2007 #636 محبت کا جنوں باقی نہیں ھے مسلمانوں میں خوں باقی نہیں ھے علامہ محمد اقبال
wahab49 محفلین جنوری 1، 2007 #637 محبت میں وفاداری سے بچیے جہاں تک ھو اداکاری سے بچیے بنا پَیروں کے سر چلتے نہیں ھیں بزرگوں کی سمجھداری سے بچیے ندا فاضل
محبت میں وفاداری سے بچیے جہاں تک ھو اداکاری سے بچیے بنا پَیروں کے سر چلتے نہیں ھیں بزرگوں کی سمجھداری سے بچیے ندا فاضل
wahab49 محفلین جنوری 1، 2007 #638 محبت ترک کی میں نے گریباں سی لیا میں نے زمانے اب تو خوش ھو زھر یہ بھی پی لیا میں نے انہیں اپنا نہیں سکتا مگر اتنا بھی کیا کم ھے کہ کچھ مدت حسیں خابوں میں کھو کر جی لیا میں نے ساحر لدھیانوی
محبت ترک کی میں نے گریباں سی لیا میں نے زمانے اب تو خوش ھو زھر یہ بھی پی لیا میں نے انہیں اپنا نہیں سکتا مگر اتنا بھی کیا کم ھے کہ کچھ مدت حسیں خابوں میں کھو کر جی لیا میں نے ساحر لدھیانوی
ع عیشل محفلین جنوری 1، 2007 #639 اسی کی یاد سے دل کو بے حال ہونا ہے ہمیں تو پیار میں یوں بے مثال ہونا ہے ہوگا احساس کبھی تو میری محبت کا اب انتظار ہے کب یہ کمال ہونا ہے
اسی کی یاد سے دل کو بے حال ہونا ہے ہمیں تو پیار میں یوں بے مثال ہونا ہے ہوگا احساس کبھی تو میری محبت کا اب انتظار ہے کب یہ کمال ہونا ہے
عمر سیف محفلین جنوری 1، 2007 #640 فریاد دہی جائز ہے نہ یہ شکوہ ہی روا ہے دُنیائے محبت کا یہ دستور بھی کیا ہے