کچھ نہیں سوجھتا محبت میں خوف اور غم کی انتہا کی طرح
شمشاد لائبریرین جون 9، 2007 #842 حرفِ تازہ نئی خوشبو میں لکھا چاہتا ہے باب اک اور محبت کا کھلا چاہتا ہے (پروین شاکر)
عمر سیف محفلین جون 9، 2007 #843 محبت میں دِکھاوے کی دوستی نہ ملا اگر گلے نہیں ملاتا تو ہاتھ بھی نہ ملا
شمشاد لائبریرین جون 9، 2007 #844 ہونٹوں پہ تبسم ہلکا سا، آنکھوں میں نمی سی ہے فاخر ہم اہل محبت پر اکثر ایسے بھی زمانے آئے ہیں (سدرشن فاخر)
ہونٹوں پہ تبسم ہلکا سا، آنکھوں میں نمی سی ہے فاخر ہم اہل محبت پر اکثر ایسے بھی زمانے آئے ہیں (سدرشن فاخر)
سارہ خان محفلین جون 9، 2007 #845 یہ حسنِ راز محبت چھپا رہا ہے کوئی ہے اشک آنکھوں میں اور مسکرا رہا ہے کوئی یہ حسن و عشق کی تصویر کہ ہیں دو منظر کہ رو رہا ہے کوئی، مسکرا رہا ہے کوئی
یہ حسنِ راز محبت چھپا رہا ہے کوئی ہے اشک آنکھوں میں اور مسکرا رہا ہے کوئی یہ حسن و عشق کی تصویر کہ ہیں دو منظر کہ رو رہا ہے کوئی، مسکرا رہا ہے کوئی
عمر سیف محفلین جون 9، 2007 #846 محبت شہد میں لپٹا ہوا اک زہر ہے لیکن محبت جیت ہوتی ہے، محبت مات ہوتی ہے
شمشاد لائبریرین جون 9، 2007 #847 یہ مرحلہ تو سہل تھا محبتوں میں وصل کا ابھی تمہیں خبر نہیں کہ امتحان اور ہے (نوشی گیلانی)
شمشاد لائبریرین جون 11، 2007 #849 احوالِ محبت میں کچھ فرق نہیں ایسا سوز و تب و تاب اول، سوز و تب و تاب آخر (علامہ)
شمشاد لائبریرین جون 12، 2007 #851 مختلف لوگوں، گھروں میں چلتے پھرتے دیکھنا اس کی آنکھوں میں محبت کو دمکتے دیکھنا (منیر نیازی)
شمشاد لائبریرین جون 13، 2007 #854 عُمر رائیگاں کردی تب یہ بات مانی ہے موت اور محّبت کی ایک ہی کہانی ہے (نوشی گیلانی)
شمشاد لائبریرین جون 15، 2007 #856 احوالِ محبت میں کچھ فرق نہیں ایسا سوز و تب و تاب اول، سوز و تب و تاب آخر (علامہ)
عمر سیف محفلین جون 15، 2007 #857 زمانہ گرمِ سفر ہے کہیں تو پائے گا وہ دل جو مہر و محبت کی سرزمیں ہونگے
شمشاد لائبریرین جون 15، 2007 #858 محّبت کھیل ایسا تو نہیں ہم لَوٹ جائیں کہ اِس میں جیت بھی ہوگی خسارا ہی نہیں ہے (نوشی گیلانی)
محمد وارث لائبریرین جون 15، 2007 #859 محبت تھی چمن سے لیکن اب یہ بے دماغی ہے کہ موجِ بوئے گل سے ناک میں آتا ہے دم میرا غالب
Q qaral محفلین جون 15، 2007 #860 محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کا اسی کو دیکھ کر جیتے ہیں جس کافر پہ دم نکلے