محبت کیا ہے ، دل کا درد سے معمور ہو جانا متاعِ جاں کسی کو سونپ کر مجبور ہو جانا
اوشو لائبریرین مارچ 21، 2014 #1,341 محبت کیا ہے ، دل کا درد سے معمور ہو جانا متاعِ جاں کسی کو سونپ کر مجبور ہو جانا
شمشاد لائبریرین مارچ 22، 2014 #1,342 ہیں محبت کے نقیب اقبال و خوشحال و لطیف ان کا فیضِ بیکراں تیرا بھی ہے میرا بھی ہے (راغب مراد آبادی)
تبسم محفلین اپریل 13، 2014 #1,343 محبتوں میں عدواتیں کیسی چاہا کسی کو تو پھر شکایتں کیسی جب تمہارا اس پر اعتبار ہے اتنا تو ذرا ذرا سی بات پر وضا حیتں کیسی
محبتوں میں عدواتیں کیسی چاہا کسی کو تو پھر شکایتں کیسی جب تمہارا اس پر اعتبار ہے اتنا تو ذرا ذرا سی بات پر وضا حیتں کیسی
شمشاد لائبریرین اپریل 13، 2014 #1,344 گر محبت ہے تو وہ مجھ سے پھرے گا نہ کبھی غم نہیں ہے مجھے غمّاز کو بھڑکانے دو (میاں داد خان سیاح)
نوید رزاق بٹ محفلین اپریل 13، 2014 #1,345 محبت کا سفر کیسا لگا ہے؟ یہ جذبوں کا بھنور کیسا لگا ہے؟ - فرحت عباس شاہ
شمشاد لائبریرین اپریل 13، 2014 #1,346 یہی پسند نہیں ہے مجھے محبت میں یہ روز روز جو دنیا سے کام پڑتا ہے (عباس تابش)
نوید رزاق بٹ محفلین اپریل 14، 2014 #1,347 ایمان ایک نام ہے حُبِِّ رسول ﷺ کا ہے خُلد کی بہار محبت رسول ﷺ کی - ساغر صدیقی
شمشاد لائبریرین اپریل 14، 2014 #1,348 ہر طرح دل کا ضرر جان کا نقصان دیکھا نہ محبت تری اچھی، نہ عداوت اچھی (داغ دہلوی)
اوشو لائبریرین اپریل 29، 2014 #1,349 اک لفظ محبت کا اتنا سا فسانہ ہے سمٹے تو دلِ عاشق، پھیلے تو زمانہ ہے
شمشاد لائبریرین اپریل 29، 2014 #1,350 وارستہ اس سے ہیں کہ محبّت ہی کیوں نہ ہو کیجے ہمارے ساتھ، عداوت ہی کیوں نہ ہو (چچا)
حسن جاوید محفلین اپریل 29، 2014 #1,351 راہ محبت میں ہے کون کسی کا رفیق، ساتھ میرے رہ گئی اک میری آرزو۔۔! (اقبال)
شمشاد لائبریرین اپریل 29، 2014 #1,352 وارستہ اس سے ہیں کہ محبّت ہی کیوں نہ ہو کیجے ہمارے ساتھ، عداوت ہی کیوں نہ ہو (چچا)
حسن جاوید محفلین اپریل 29، 2014 #1,353 خاموش۔ اے دل بھری محفل میں چلانا نہیں اچھا، ادب پہلا قرینہ ہےمحبت کے قرینوں میں۔۔ (اقبال)
شمشاد لائبریرین اپریل 29، 2014 #1,354 کِیا غم خوار نے رسوا، لگے آگ اس محبّت کو نہ لاوے تاب جو غم کی، وہ میرا راز داں کیوں ہو (چچا)
جاسمن لائبریرین جون 17، 2014 #1,355 کھِلا کھِلا ہو یہ جہاں،دھُلا دھُلا سماج ہو تیری زمیں پہ اے خُدا محبتوں کا راج ہو
شمشاد لائبریرین جون 17، 2014 #1,356 کوئی تو محبت میں مجھے صبر ذرا دے تیری تو مثل وہ ہے نہ میں دوں نہ خدا دے (داغ دہلوی)
شہبازشاہ محفلین فروری 16، 2015 #1,357 ریت بن کر مری مُٹھی سے پھسل جاتی ہے اب محبت بھی سنبھالی نہیں جاتی مجھ سے۔۔۔۔
گل زیب انجم محفلین فروری 16، 2015 #1,358 ادھورا شعر .... محبت اگر بولتی ہوتی تو اس کا لہجہ تم سا ہوتا .....................................................
ادھورا شعر .... محبت اگر بولتی ہوتی تو اس کا لہجہ تم سا ہوتا .....................................................
گل زیب انجم محفلین فروری 16، 2015 #1,360 مر جائیں گے,رسوا ہو جائیں گے کہیں رہ نہیں پائیں گے اتنا کچھ خدا کے لیے محبت میں سوچا نہ کرو