محبت کے موضوع پر اشعار!

اوشو

لائبریرین
محبت کیا ہے ، دل کا درد سے معمور ہو جانا
متاعِ جاں کسی کو سونپ کر مجبور ہو جانا
 

شمشاد

لائبریرین
ہیں محبت کے نقیب اقبال و خوشحال و لطیف
ان کا فیضِ بیکراں تیرا بھی ہے میرا بھی ہے
(راغب مراد آبادی)
 

تبسم

محفلین
محبتوں میں عدواتیں کیسی
چاہا کسی کو تو پھر شکایتں کیسی

جب تمہارا اس پر اعتبار ہے اتنا
تو ذرا ذرا سی بات پر وضا حیتں کیسی
 

شمشاد

لائبریرین
گر محبت ہے تو وہ مجھ سے پھرے گا نہ کبھی
غم نہیں ہے مجھے غمّاز کو بھڑکانے دو
(میاں داد خان سیاح)
 

جاسمن

لائبریرین
کھِلا کھِلا ہو یہ جہاں،دھُلا دھُلا سماج ہو
تیری زمیں پہ اے خُدا محبتوں کا راج ہو
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی تو محبت میں مجھے صبر ذرا دے
تیری تو مثل وہ ہے نہ میں دوں نہ خدا دے
(داغ دہلوی)
 
Top