انٹرویو محترمہ سیما علی سے مصاحبہ

توت سیاہ کا شربت پئیں ۔ ادرک والی چائے پئیں اور ملٹھی چوسیں ان شاء اللہ بہترین علاج ہے ۔ اللہ پاک آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین ثم آمین
 
سچ کہا آپ نے کہ محفلین کی حکمرانی ہے ہمارے دل پر اور ہوسکتا ہے کچھ کے دلوں پر ہماری محبت کا اثر بھی ہو ؀
اس طرح محبت میں دل پہ حکمرانی ہے
دل نہیں مرا گویا ان کی راجدھانی ہے
یہاں یہ محفل میں وہ کشش ہے جو یہاں آیا یہیں کا ہو رہا اب تو ایسا لگتا ہے یہاں نہ آئیں تو صبح ہی نہیں ہوتی !!!!!!!!!!!
وہ ادائے دلبری ہو کہ نوائے عاشقانہ
جو دلوں کو فتح کر لے وہی فاتح زمانہ
 
سیما علی

لائبریرین
وہ ادائے دلبری ہو کہ نوائے عاشقانہ
جو دلوں کو فتح کر لے وہی فاتح زمانہ
محبت سے مراد سب کی خوشی کو غیر جانبداری سے قائم رکھنا ہے، خواہ ہم انہیں پسند کریں یا نہ کریں۔۔۔کبھی کبھی ہم نے ایسا کرکے دیکھا کوئی پسند نہ ہو پھر بھی اس سے محبت کا رویہ اختیار کریں ۔آہستہ آہستہ جب آپ اسکی طرف محبت سے پیش آئیں گے تو سب سے پہلے آپکو خود اچھا محسوس ہونا شروع ہوگا ۔۔۔
فنا بلند شہری کا ایک شعر ہے ؀
اے فناؔ ملتا ہے عاشق کو بقا کا پیغام
زندگی جب رہ الفت میں فنا ہوتی ہے
 
ہم بھی بقا کے چاہ میں خود کو فنا کر رہے ہیں۔
 
سید عمران

محفلین
سچی میں آپ کی سادگی میں کوئی دو رائے نہیں۔ اسی لئے تو آپ کی خواہش ایک ہی دن میں پوری ہو گئی۔
جمعہ شام کو آپ کا پیغام آیا کہ سیما آپا کے انٹرویو کی لڑی شروع کریں تو ہم نے کہا کہ اس کے لئے پہلے ان سے پوچھنا ہو گا۔ دوسرے یہ کہ ابھی ہمارا انٹرویو شروع ہے تو معلوم نہیں کہ ایک ساتھ دو مناسب ہو گا یا نہیں۔ہفتہ کی صبح دیکھا تو نور بہنا نے یہ دھاگہ شروع کیا ہوا تھا۔ ماشاء اللہ
درست وقت اور مناسب ہونے میں تھوڑا فرق ہوتا ہے قدیر بھائی۔
اب دیکھئیے گا سیما آپا سے ہمیں کتنی ڈانٹ پڑنی ہے کہ ہم نے ان کے انٹرویو کے بارے ایسا بولا تھا۔
سانپ نکل گیا اب بیٹھی پیٹتی رہیں لکیریں اور بناتی رہیں بہانے!!!
 
پچھلے تین چار دن سے میں آپا سیما علی صاحبہ کا انٹرویو پڑھ رہا تھا جو آج مکمل ہوا ہے اگر آپا کی اجازت ہو تو کچھ سوال میرے ذہن میں کیا میں پوچھ سکتا ہوں۔ سوالات کا تعلق علم و ادب سے بھی ہے اور علمی و ادبی شخصیت محترمہ آپا سیما علی صاحبہ سے بھی۔
بہت شکریہ سلامت رہیں۔
 
اصل میں میں نے بہت سے اقتباسات جمع کیے تھے لیکن آج دیکھا تو ایک بھی اقتباس نہیں تھا ممکن ہے کہ وقتا فوقتا ایپ بند کرنے کی وجہ سے ضائع ہو گئے ہوں۔
 
سیما علی

لائبریرین
مطلب بڑی بڑی باتوں کو لے لیتی ہیں؟؟؟
عشق کی توہین ہے یہ اعزاز نہیں ہے!!!
ہر تکلیف انسان کو سبق سکھاتی ہے جو ساری زندگی یاد رہتا ہے۔ہر چھوٹی بڑی بات کچھ نہ کچھ سکھا کر جاتی ہے سبق سیکھتا جاتا ہے اور ہر تکلیف سے کچھ نہ کچھ حاصل کرتا جاتا ہے حتٰی کہ کچھ عرصے بعد اُنہی تکالیف کے باعث ایک تجربہ کار انسان بن جاتا ہے، جبکہ خوشیاں کھوکھلی ہوتی ہیں۔ یہ انسان کو کچھ نہیں دیتیں بلکہ اگر انسان کا خود پر قابو نہ ہو، مناسب راہنمائی میسر نہ ہو تو خوشیاں انسان کو گمراہ بھی کرجاتی ہیں۔اچھائی کر گزرنا چاہیے اوراسکو کرنے کا ہر موقع غنیمت ہوتا ہے ۔۔۔
 
غلط اقتباس لے لیا...
اتنا سنجیدہ لیکچر شاید عامر بھیا کو دینا تھا...
ہمارا دماغ تو آپ کو پتا ہے اتنی سنجیدگی کہاں ہضم کرسکتا ہے!!!
 
سید عمران

محفلین
پچھلے تین چار دن سے میں آپا سیما علی صاحبہ کا انٹرویو پڑھ رہا تھا جو آج مکمل ہوا ہے اگر آپا کی اجازت ہو تو کچھ سوال میرے ذہن میں کیا میں پوچھ سکتا ہوں۔ سوالات کا تعلق علم و ادب سے بھی ہے اور علمی و ادبی شخصیت محترمہ آپا سیما علی صاحبہ سے بھی۔
بہت شکریہ سلامت رہیں۔
ہاں ہاں کیوں نہیں پوچھ سکتے ہماری طرف سے پوری اجازت ہے...
رہی بات سیما صاحبہ کی تو انہوں بھی بینک کی اتنی بڑی جاب چھوڑی ہی اسی لیے ہے کہ گھر بیٹھے سب کو آرام سے اجازت دیا کریں!!!
 
سیما علی

لائبریرین
سوالات کا تعلق علم و ادب سے بھی ہے اور علمی و ادبی شخصیت محترمہ آپا @سیما علی صاحبہ سے بھی۔
بہت شکریہ سلامت رہیں۔
سلامت رہیے !شاد و آباد رہیے ۔۔ارے ارے یہ کیا ہمیں علمی و ادبی شخصیت بنا دیا ۔۔۔اردو محفل میں ایسے ایسے نو رتن ہیں انکے ساتھ رہتے ہوئے کچھ ٹوٹا پھوٹا لکھ لیتے ہیں ۔۔۔ورنہ ؀
ہم کہاں کے دانا تھے، کس ہنر میں یکتا تھے
کوشش ضرور کریں گے آپکے معیار کے مطابق جواب دیں ۔۔
 
Top