شروع سے مشغلہ کتابیں پڑھنا اور جمع کرنا ہے وقت کے ساتھ اضافہ ہوا بدلا بالکل نہیں اور آخر تک بھی ؤہی رہے گا ۔۔۔۔یہ عشق کتابوں سے تھا ہے اور رہے گا آخری سانسوں تک ۔۔۔۔۔۔
کیا وجہ ڈھونڈتے ہو خرابوں سے عشق کی
دل خود بڑی دلیل ہے خوابوں سے عشق کی
کاغذ کی یہ مہک ’ یہ نشہ روٹھنے کو ہے
یہ آخری صدی ہے کتابوں سے عشق کی
ہمارے سب قریبی احباب ہمارا شوق جانتے تو زیادہ تر جب ملتے ہیں تو ایک عدد کتاب کا اضافہ ہوجاتا ہے ہمارے خزانے میں ابھی حال ہی میں جب ہماری
صابرہ امین بٹیا سے ملاقات ہوئی تو اُنکا محبت سے دیا ہوا تحفہ آپ سے شئیر کرتے ہیں۔۔۔
صابرہ امین بٹیا جیتی رہیے بہت ڈھیر سارا پیار اور دعائیں آپ کے لئیے۔۔۔۔۔