سیما علی
لائبریرین
اس پر ہمیں ہمیشہ جناب امجد اسلام امجد صاحب کی یہ نظم کے کچھ اشعار کی بازگشت ہے ۔۔۔۔سیلف میڈ پرسن کی کہانی!
سیلف میڈ پرسن کو کتنے چیلجنز ہو سکتے ہیں!
یہ تو آپ کی تحریر گواہ ہے
اپنا آپ بنوانا، منوانا، جگر چاہیے
آپ کے پاس جگر ہے
ماشاءاللہ
سیلف میڈ لوگوں کا المیہ
روشنی مزاجوں کا کیا عجب مقدر ہے
زندگی کے رستے میں بچھنے والے کانٹوں کو
راہ سے ہٹانے میں
ایک ایک تنکے سے آشیاں بنانے میں
خوشبوئیں پکڑنے میں گلستاں سجانے میں
عمر کاٹ دیتے ہیں
عمر کاٹ دیتے ہیں
اور اپنے حصے کے پھول بانٹ دیتے ہیں
کیسی کیسی خواہش کو قتل کرتے جاتے ہیں
درگزر کے گلشن میں ابر بن کے رہتے ہیں
صبر کے سمندر میں کشتیاں چلاتے ہیں
اس موضوع پر ہمیں جاوید چوہدھری صاحب کا ایک کالم بہت پسند ہے وہ یہاں آپ کے ساتھ ضرور شئیر کریں گے ۔۔۔۔۔۔
زندگی میں کبھی خود کو سیلف میڈ نہ کہو، ہمیشہ اپنے آپ کو اللہ میڈ سمجھو، اللہ تم پر بڑا کرم کرے گا۔۔۔۔۔۔۔۔
https://www.express.pk/story/374804/?amp=1