محترم فہد اشرف سے ایک مصاحبہ !

فہد اشرف

محفلین
یہاں بات شاید کرینہ کپور سے دلچسپی کی تھی۔ آپ نے فلم کی طرف موڑ کر گولی کروانے کی کوشش کی۔
اچھا تو زور کرینہ کپور پہ تھا
خوب یاد آیا ہائی اسکول میں کرینہ کپور کی ایک تصویر (پیلے لباس میں :in-love:) میتھس (میتھس والے سر کافی دوستانہ مزاج کے تھے) کی کتاب میں چھپا کے رکھتا تھا۔ :p
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
اچھا تو زور کرینہ کپور پہ تھا
خوب یاد آیا ہائی اسکول میں کرینہ کپور کی ایک تصویر (پیلے لباس میں :in-love:) میتھس (میتھس والے سر کافی دوستانہ مزاج کے تھے) کی کتاب میں چھپا کے رکھتا تھا۔ :p
اور کھل جائیں گے دو چار ملاقاتوں میں۔۔۔۔ دیکھا آگئی ناا اصل بات باہر۔۔۔۔ یہ سوال ایویں نہیں داغا گیا تھا۔ :p
 

فہد اشرف

محفلین
8) اگر آپ کے پاس ایک مشہور لکھاری بننے کا جیک پوٹ ہو تو آپ اردو ادب کے کس شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دے کر اپنا نام کمانا پسند کریں گے (شاعری یا نثر؟) اور ان میں بھی کس خصوصی صنف میں اور کیوں؟
نثر میں ناول نگاری کے ذریعے۔ پتہ نہیں کیوں لیکن مجھے ناول لکھنے والوں کی زندگی بہت پر کشش لگتی ہے۔
 

لاریب مرزا

محفلین
موسم سے مزاج میں کوئی تبدیلی نہیں آتی ہے۔
شدید گرمی بلکہ برسات کے پسینے والے گندے موسم میں پسینہ اور چپچپ مزاج میں کوئی تبدیلی نہیں لاتی؟؟ اور بجلی چلی جائے تو سونے پہ سہاگہ!! یا سخت سردی میں خدانخواستہ بارش ہوئے جائے اور آپ کو کوئی شیڈ نہ ملے تو مزاج میں تبدیلی نہ آئے گی؟؟ :)
 
Top