محترم فہد اشرف سے ایک مصاحبہ !

فہد! بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے آج آپ کو انٹرویو لینے والی کی بجائے، انٹرویو دینے والی کرسی پر بیٹھا دیکھ کر. :)

زیادہ تر سوالات تو پوچھے جا چکے ہیں لیکن میری جانب سے بھی کچھ سوالات میرے اپنے ٹیم ممبر کے لیے:

1) اگر مشتاق احمد یوسفی آپ کے علاقے کے رہائشی ہوتے تو آپ کیا کرتے؟

2) موسم آپ کے مزاج پر کس حد تک اثر انداز ہوتا ہے؟

3) میرا خیال ہے کہ آپ کتب اور شخصیات کو پڑھنے کا خاصا تجربہ رکھتے ہیں لیکن ابھی تک آپ کی کوئی تحریر منظر عام پر نہیں آئی. اس کی کیا وجہ ہے؟

4) اپنی مادری زبان کی ترویج کرنے میں آپ کا کیا کردار ہے اور کیوں؟

5) کسی بھی حالت میں رد عمل ظاہر کرنے سے پہلے آپ کے پیش نظر ان حالات یا اس معاملے کے کیا پہلو ہوتے ہیں؟

6) کیا کبھی آپ کو ایسا محسوس ہوا کہ محفلین نے آپ کو محض عمر کہ بنا پر انڈر ایسٹیمیٹ کیا ہو؟

7) آپ میں کون سی ایک بات موجود ہے جو آپ کے گھر والوں سے بالکل مختلف ہے؟

8) اگر آپ کے پاس ایک مشہور لکھاری بننے کا جیک پوٹ ہو تو آپ اردو ادب کے کس شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دے کر اپنا نام کمانا پسند کریں گے (شاعری یا نثر؟) اور ان میں بھی کس خصوصی صنف میں اور کیوں؟

9) آپ کے خیال میں خوبصورتی کا سب سے اونچا درجہ کیا ہے؟

10) آپ کے خیال میں اردو محفل میں کس چیز کی زیادتی اور کس چیز کمی ہے؟
:)
 

فہد اشرف

محفلین
ہوسٹل میں عموماً ناشتے اور کھانے میں کیا کیا ملتا ہے ؟؟؟
ناشتہ:روز بدلتا رہتا ہے۔ کسی دن چھولا بھٹورا کسی دن پوری سبزی کبھی چنا چاٹ اور حلوہ اگر کوئی یہ نہ کھانا چاہے تو اس کے لیے بریڈ جیم اور بٹر رہتا ہے۔چائے
دو وقت کے کھانے میں ایک وقت گوشت ایک وقت کوئی سبزی ہوتی ہے۔ عموماً پانچ دن بھینس کا گوشت اور دو دن مرغ کا ہوتا ہے۔ جمعہ کے دن ڈنر میں مرغ کا سالن اور کوئی سویٹ ڈش اور اتوار کے دن چکن بریانی ہوتی ہے۔ کبھی کبھی جب اچھے دن آ جاتے ہیں تو ہفتے میں تین دن چکن کر دیتے ہیں۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
گلوکارہ: ہمارے پسندیدہ مصنف یوسفی صاحب فرماتے ہیں کہ انہیں عورت کا گانا اور مرد کا ناچ پسند نہیں ہے پھر بھی ہمیں شریا گھوشال کی آواز پسند ہے (آپ لوگ شریا کی آواز میں ”ہاں ہنسی بن گئے“ سنیں بہت اچھا گانا ہے) ۔
یوسفی صاحب بذلہ سنج آدمی ہے، تضاد سے مزاح پیدا کرتے ہیں۔ لیکن آپ کی پسند کو بھی داد ہے۔ شریا کا میں بھی پرستار ہوں۔ پھر پتا چلا کہ گانے بھی گاتی ہے۔

پسندیدہ کھانا: وغیرہ وغیرہ :)
کیا کہنے۔ انتہا۔۔۔

پسندیدہ ہیروئن: کئی ساری پسند ہیں لیکن کرسٹن اسٹیورٹ کچھ زیادہ ہی پسند ہے :) گو کہ اس کی فلم نہیں دیکھی ہے اور شاید یہی وجہ بھی ہے پسند کرنے کی :p۔
پسند تو لڑکوں والی ہی ہے۔ یہ ایک اچھی بات ہے۔ وگرنہ اکثریت تو اٹھارہ سو ستاون کی کسی ہیروئن کا نام لکھ کر مایوس کر دیتی ہے۔
 
Top