محسن حجازی کہاں ہیں؟

زینب

محفلین
ہائے محسن حجازی صاحب آگئے ہیں۔۔۔واہ جی واہ یہ مغل بھائی کے فون پے تو "کچے دھاگےسے بندھے سرکار چلے آئے ہیں" والی بات ہو گئی نا
 
تیشہ

محفلین
ہمم، :( :( :( پاکستان کا سرمایہ مجبوراً ملک بدر ہو رہا ہے :noxxx:

ہاں تو ہونے دیں ، اس میں کیا ہرج ہے ۔ ؟ پاکستان میں رہتے ہوئے کونسا سرمایہ بڑھ رہا ہے ۔

chips.gif
 
arifkarim

معطل
اسلام وعلیکم!
غیر حاضری کی سب سے بڑی وجہ مصروفیت کے علاوہ یہ بھی ہے کہ ہمارے پر کچھ کہنے کو نہیں بچا۔ یا ہم یہ سمجھتے ہیں کہ کہنے سننے کا کوئی فائدہ نہیں۔ اگر آپ ہماری کل تحاریر کا جائزہ لیجئے تو آدھی سے زیادہ سیاست سے متعلق نظر آئیں گی تاہم پچھلے ایک سال میں ہم ذاتی طور پر سمجھتے ہیں کہ ملکی حالات میں جس قدر بگاڑ آیا ہے، یا یوں کہہ لیجئے کہ ہماری شاید توقعات زیادہ رہیں، لیکن ان سب کا نتیجہ یہ ہے کہ ہمیں کچھ کہنا سننا فضول محسوس ہونے لگا۔ یہیں محفل کے ایک رکن نے ہمیں کراچی کے ایک روزنامے میں لکھنے کی دعوت دی جو ہم نے بصد تشکر قبول کی تاہم قلم اٹھانے پر خیال یہ آیا کہ فقط نوحہ گری کیوں ٹھہرے مقدر مرا۔ کیوں نہ میدان عمل پر توجہ مرکوز کی جائے۔ شکوہ ظلمت شب سے تو بہتر تھا اپنے حصے کی شمع جلاتے جاتے۔
محسن حجازی
محسن بھائی ، آپ جیسے ٹیکنیکل استاد، ان جاہل سیاست دانوں کیساتھ کیا کر رہے ہیں؟ آپکے کالمز یا تحاریر ان بے پراہ لوگوں کا بال بیکا بھی نہیں کر سکتے کیونکہ انکو ہدایات "اوپر" سے آتی ہیں :)
اردو ٹائپوگرافی کیلئے آپکی خدمات پر آفرین۔۔۔۔ آج بھی اس فیلڈ کے باسی آپ کی راہ تک رہے ہیں کہ بھولا کب لوٹ کے واپس آئے :happy:
 
شمشاد

لائبریرین
شکر کرو میرے آنے سے پہلے پہلے ہی آپ یہاں آ گے ورنہ میں نے رونا شروع کر دینا تھا :grin:

" روندی یاراں نوں لے لے ناں پھراواں دا "

خرم حوصلہ کرو پردیس میں بہت سے مواقعے آتے ہیں بہانے بہانے سے رونے کے۔

ابھی رمضان اور عید دور ہے۔
 
بلال

محفلین
اسلام وعلیکم!
ہم اپنی بابت اعلان گمشدہ بھی شاید دیکھ نہ پاتے وہ تو بھلا ہو م م مغل صاحب کا کہ انہوں نے جرس ہاتف بروئے کار لاتے ہوئے ہمیں جگایا :grin:
ہم جناب ادھر ہی ہیں تاہم کچھ کش مکش کہہ لیجئے یا تگ و دو کہہ لیجئے، میں مصروف ہیں۔
ماورا کو آن لائن دیکھا تھا۔ ماسی فیس پر میں بہت ہی کم جاتا ہوں کسی کہ کہنے پر پروفائل بنا لی تھی تب سے بس کبھی کبھار ہی جانا ہوتا ہے۔
محب علوی بھی آن لائن پائے گئے کوئی دو چار روز قبل۔

غیر حاضری کی سب سے بڑی وجہ مصروفیت کے علاوہ یہ بھی ہے کہ ہمارے پر کچھ کہنے کو نہیں بچا۔ یا ہم یہ سمجھتے ہیں کہ کہنے سننے کا کوئی فائدہ نہیں۔ اگر آپ ہماری کل تحاریر کا جائزہ لیجئے تو آدھی سے زیادہ سیاست سے متعلق نظر آئیں گی تاہم پچھلے ایک سال میں ہم ذاتی طور پر سمجھتے ہیں کہ ملکی حالات میں جس قدر بگاڑ آیا ہے، یا یوں کہہ لیجئے کہ ہماری شاید توقعات زیادہ رہیں، لیکن ان سب کا نتیجہ یہ ہے کہ ہمیں کچھ کہنا سننا فضول محسوس ہونے لگا۔ یہیں محفل کے ایک رکن نے ہمیں کراچی کے ایک روزنامے میں لکھنے کی دعوت دی جو ہم نے بصد تشکر قبول کی تاہم قلم اٹھانے پر خیال یہ آیا کہ فقط نوحہ گری کیوں ٹھہرے مقدر مرا۔ کیوں نہ میدان عمل پر توجہ مرکوز کی جائے۔ شکوہ ظلمت شب سے تو بہتر تھا اپنے حصے کی شمع جلاتے جاتے۔

ديگر نصف تحاریر ہماری ایں چکر است کی ذیل میں آتی ہیں جن کی بابت ہم خود انگشت بدنداں ہیں کہ ہم کو کون لکھ کر دے جاتا رہا :grin:
تاہم وہ صاحب جن سے ہم اپنی تحاریر لکھوایا کرتے تھے، معلوم ہوتا ہے کہ ہم ان کے سانحہ ارتحال سے بھی بے خبر ہیں تاہم اثرات باقی ہیں کہ کچھ'لکھ' نہیں پاتے :grin:

کوشش ہوگی کہ باقاعدگی سے حاضر ہوتا رہوں۔

آپ سے احباب کی محبتوں کے لیے تہہ دل سے مشکور،
محسن حجازی

شکر ہے محسن بھائی آپ تشریف تو لائے۔ چلیں کبھی کبھی آئیں لیکن اپنے چند خوبصورت الفاظ سے ضرور نوازا کریں۔
یقین جانئے آپ کے اور مغل بھائی کے چند فقرے، چند الفاظ ہی ہمارے لئے کافی ہوتے ہیں۔ بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ محفل پر آپ اور دیگر دوستوں کی وجہ سے ہی میری اردو پہلے سے بہتر ہو رہی ہے بلکہ یوں کہیے کہ اب مجھے اردو آنے لگی ہے۔
 
بلال

محفلین
لیجے دوستو محسن بابا تشریف لے آئے بلال بلال ل ل ل کہاں ہو بھئی ؟

مغل بھائی اور باقی تمام دوستوں کا شکریہ کہ آپ سب نے محسن بھائی سے رابطہ کیا اور آخر اُن کو یہاں لائن حاضر کر لیا۔
باقی مغل بھائی ہوا کچھ یوں کہ کل ہم کچھ زیادہ ہی فری ہو گئے تھے اور رات گئے تک بلکہ صبح تک محفل پر رہے جس وجہ سے دیر سے سوئے اور پھر دیر سے اُٹھے اورپھر معمولات کے کام مصروف رہے ابھی وقت ملا تو سیدھا یہاں محفل پر وارد ہو گئے۔۔۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
" روندی یاراں نوں لے لے ناں پھراواں دا "

خرم حوصلہ کرو پردیس میں بہت سے مواقعے آتے ہیں بہانے بہانے سے رونے کے۔

ابھی رمضان اور عید دور ہے۔

میں کوشش کرتا ہوں ضبط کرنے کی لیکن لگتا ہے آپ مجھے رونے پر مجبور کر کے رہیں گے :nailbiting:
 
طالوت

محفلین
جان کر اچھا لگا محسن کہ آپ اب بھی محفلین سے بے خبر نہیں ۔۔ ایک آدھ سطر ہی صحیح مگر ہو نی چاہیے ۔۔
وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
میں کوشش کرتا ہوں ضبط کرنے کی لیکن لگتا ہے آپ مجھے رونے پر مجبور کر کے رہیں گے :nailbiting:

مجبور کون کر رہا ہے، اس کو تو رہنے ہی دو۔ بندہ خود سے رونے کا بہانہ ڈھونڈتا ہے۔ ابھی تو مصروف ہو۔ نئے نئے آئے ہو۔ ابھی ماحول کو سمجھنے میں کچھ وقت لگے گا، کچھ وقت کام کو سمجھنے میں لگے گا۔ جب عادی ہو جاؤ گے تو بہنوں کے لاڈ، بھتیجوں کی معصوم حرکتیں، والدین، بھائی اور دوست یار، ان میں سے کسی ایک کی یاد ہی رلانے کو کافی ہو گی۔

یہاں بندہ جب ارد گرد یار دوست ہیں، بھولا رہتا ہے۔ جب اکیلا ہوتا ہے تو رونے کو جی چاہتا ہے۔ اس وقت اپنے آپ کو مصروف رکھنے کے لیے ٹی وی لگائے رکھو اور اس کے شور میں اپنے آپ کو دبائے رکھو۔

ویسے ایک بات بتاؤں رونے سے دل ہلکا ہو جاتا ہے۔ بندہ خود کو بہت ہلکا پھلکا محسوس کرتا ہے۔ وہ آنسو جو بہہ جائیں بہت اچھے ہوتے ہیں۔ جو نہ بہہ سکیں وہ دل میں اتر جاتے ہیں اور بہت تکلیف دیتے ہیں۔
 
رونا ایک قدرتی فعل ہے۔ بعض اوقات دکھ و صدمہ کی وجہ سے۔ لیکن کچھ لوگ انتہائی خوشی سے بھی اپنے رب کا شکر ادا کرتے ہوئے رو پڑتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
کوئی خاص بات نہیں محسن بھائی وہ کیا ہے کہ خرم پردیسی ہو گیا ہے اور پردیس میں رونے کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے۔
 
تیشہ

محفلین
مجبور کون کر رہا ہے، اس کو تو رہنے ہی دو۔ بندہ خود سے رونے کا بہانہ ڈھونڈتا ہے۔ ابھی تو مصروف ہو۔ نئے نئے آئے ہو۔ ابھی ماحول کو سمجھنے میں کچھ وقت لگے گا، کچھ وقت کام کو سمجھنے میں لگے گا۔ جب عادی ہو جاؤ گے تو بہنوں کے لاڈ، بھتیجوں کی معصوم حرکتیں، والدین، بھائی اور دوست یار، ان میں سے کسی ایک کی یاد ہی رلانے کو کافی ہو گی۔

یہاں بندہ جب ارد گرد یار دوست ہیں، بھولا رہتا ہے۔ جب اکیلا ہوتا ہے تو رونے کو جی چاہتا ہے۔ اس وقت اپنے آپ کو مصروف رکھنے کے لیے ٹی وی لگائے رکھو اور اس کے شور میں اپنے آپ کو دبائے رکھو۔

ویسے ایک بات بتاؤں رونے سے دل ہلکا ہو جاتا ہے۔ بندہ خود کو بہت ہلکا پھلکا محسوس کرتا ہے۔ وہ آنسو جو بہہ جائیں بہت اچھے ہوتے ہیں۔ جو نہ بہہ سکیں وہ دل میں اتر جاتے ہیں اور بہت تکلیف دیتے ہیں۔

آپ بھی کیا جذباتی باتیں لے کر شروع ہوگئے ہیں :idontknow: ۔۔ ابھی تو وہ بچارہ جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے آئے اور آپ اسکو رونے کی باتیں لے کر شروع ہیں :chatterbox: اس میں رونے کی کیا بات ہے بھلا :worried:
اپنے فیوچر کو بہتر کرنے کے لئے خرم نے یہ سٹیپ اٹھایا ہے ۔۔۔ باقی کچھ پانے کے لئے کچھ کھونا پڑتا ہے ۔۔ بھانجے ۔۔بھتیجاں ۔ بھائی ،بہن ، سب یاد آئے بھی تو نو پرابلم ، نیٹ پے ہے رابطہ رکھ سکتا ہے ، فون کرسکتا ہے اب بچہ تو ہے نہیں کہ یاد آئے تو پھوٹ پھوٹ روئے :battingeyelashes: یا کسی کونے کھدرے میں جا روئے :chatterbox:
 
تیشہ

محفلین
خرم خبردار ، اگر روئے یا رونے کی چذباتی سین یہاں ڈسکس ہوئے :tongue: مجھے انتہائی زہر لگتے ہیں جذباتی لوگ ۔۔:battingeyelashes: اور جو گھر والون کو یاد کرکے آنسو بہائے :shameonyou:

بس اپنے کام میں دل لگالو ، اور شادی سے پہلے جتنے پیسے اکھٹے کرسکتے ہو کرلو :battingeyelashes: ،۔۔۔
اور پاکستان جانے کا خیال بھی دل میں مت لانا :shameonyou:
 
Top