ہمم، پاکستان کا سرمایہ مجبوراً ملک بدر ہو رہا ہے
محسن بھائی ، آپ جیسے ٹیکنیکل استاد، ان جاہل سیاست دانوں کیساتھ کیا کر رہے ہیں؟ آپکے کالمز یا تحاریر ان بے پراہ لوگوں کا بال بیکا بھی نہیں کر سکتے کیونکہ انکو ہدایات "اوپر" سے آتی ہیںاسلام وعلیکم!
غیر حاضری کی سب سے بڑی وجہ مصروفیت کے علاوہ یہ بھی ہے کہ ہمارے پر کچھ کہنے کو نہیں بچا۔ یا ہم یہ سمجھتے ہیں کہ کہنے سننے کا کوئی فائدہ نہیں۔ اگر آپ ہماری کل تحاریر کا جائزہ لیجئے تو آدھی سے زیادہ سیاست سے متعلق نظر آئیں گی تاہم پچھلے ایک سال میں ہم ذاتی طور پر سمجھتے ہیں کہ ملکی حالات میں جس قدر بگاڑ آیا ہے، یا یوں کہہ لیجئے کہ ہماری شاید توقعات زیادہ رہیں، لیکن ان سب کا نتیجہ یہ ہے کہ ہمیں کچھ کہنا سننا فضول محسوس ہونے لگا۔ یہیں محفل کے ایک رکن نے ہمیں کراچی کے ایک روزنامے میں لکھنے کی دعوت دی جو ہم نے بصد تشکر قبول کی تاہم قلم اٹھانے پر خیال یہ آیا کہ فقط نوحہ گری کیوں ٹھہرے مقدر مرا۔ کیوں نہ میدان عمل پر توجہ مرکوز کی جائے۔ شکوہ ظلمت شب سے تو بہتر تھا اپنے حصے کی شمع جلاتے جاتے۔
محسن حجازی
غیر حاضری کی سب سے بڑی وجہ مصروفیت کے علاوہ یہ بھی ہے کہ ہمارے پر کچھ کہنے کو نہیں بچا۔ یا ہم یہ سمجھتے ہیں کہ کہنے سننے کا کوئی فائدہ نہیں۔
شکر کرو میرے آنے سے پہلے پہلے ہی آپ یہاں آ گے ورنہ میں نے رونا شروع کر دینا تھا
اسلام وعلیکم!
ہم اپنی بابت اعلان گمشدہ بھی شاید دیکھ نہ پاتے وہ تو بھلا ہو م م مغل صاحب کا کہ انہوں نے جرس ہاتف بروئے کار لاتے ہوئے ہمیں جگایا
ہم جناب ادھر ہی ہیں تاہم کچھ کش مکش کہہ لیجئے یا تگ و دو کہہ لیجئے، میں مصروف ہیں۔
ماورا کو آن لائن دیکھا تھا۔ ماسی فیس پر میں بہت ہی کم جاتا ہوں کسی کہ کہنے پر پروفائل بنا لی تھی تب سے بس کبھی کبھار ہی جانا ہوتا ہے۔
محب علوی بھی آن لائن پائے گئے کوئی دو چار روز قبل۔
غیر حاضری کی سب سے بڑی وجہ مصروفیت کے علاوہ یہ بھی ہے کہ ہمارے پر کچھ کہنے کو نہیں بچا۔ یا ہم یہ سمجھتے ہیں کہ کہنے سننے کا کوئی فائدہ نہیں۔ اگر آپ ہماری کل تحاریر کا جائزہ لیجئے تو آدھی سے زیادہ سیاست سے متعلق نظر آئیں گی تاہم پچھلے ایک سال میں ہم ذاتی طور پر سمجھتے ہیں کہ ملکی حالات میں جس قدر بگاڑ آیا ہے، یا یوں کہہ لیجئے کہ ہماری شاید توقعات زیادہ رہیں، لیکن ان سب کا نتیجہ یہ ہے کہ ہمیں کچھ کہنا سننا فضول محسوس ہونے لگا۔ یہیں محفل کے ایک رکن نے ہمیں کراچی کے ایک روزنامے میں لکھنے کی دعوت دی جو ہم نے بصد تشکر قبول کی تاہم قلم اٹھانے پر خیال یہ آیا کہ فقط نوحہ گری کیوں ٹھہرے مقدر مرا۔ کیوں نہ میدان عمل پر توجہ مرکوز کی جائے۔ شکوہ ظلمت شب سے تو بہتر تھا اپنے حصے کی شمع جلاتے جاتے۔
ديگر نصف تحاریر ہماری ایں چکر است کی ذیل میں آتی ہیں جن کی بابت ہم خود انگشت بدنداں ہیں کہ ہم کو کون لکھ کر دے جاتا رہا
تاہم وہ صاحب جن سے ہم اپنی تحاریر لکھوایا کرتے تھے، معلوم ہوتا ہے کہ ہم ان کے سانحہ ارتحال سے بھی بے خبر ہیں تاہم اثرات باقی ہیں کہ کچھ'لکھ' نہیں پاتے
کوشش ہوگی کہ باقاعدگی سے حاضر ہوتا رہوں۔
آپ سے احباب کی محبتوں کے لیے تہہ دل سے مشکور،
محسن حجازی
لیجے دوستو محسن بابا تشریف لے آئے بلال بلال ل ل ل کہاں ہو بھئی ؟
" روندی یاراں نوں لے لے ناں پھراواں دا "
خرم حوصلہ کرو پردیس میں بہت سے مواقعے آتے ہیں بہانے بہانے سے رونے کے۔
ابھی رمضان اور عید دور ہے۔
" روندی یاراں نوں لے لے ناں پھراواں دا "
خرم حوصلہ کرو پردیس میں بہت سے مواقعے آتے ہیں بہانے بہانے سے رونے کے۔
ابھی رمضان اور عید دور ہے۔
اس کا مطلب ہے آپ بھی شمشاد بھائی کے ساتھ ہیں آپ دونوں بات کو کہاں سے کہاں لے جاتے ہیںہاہاہاہاہا
میں کوشش کرتا ہوں ضبط کرنے کی لیکن لگتا ہے آپ مجھے رونے پر مجبور کر کے رہیں گے
ویسے ایک بات بتاؤں رونے سے دل ہلکا ہو جاتا ہے۔ بندہ خود کو بہت ہلکا پھلکا محسوس کرتا ہے۔ وہ آنسو جو بہہ جائیں بہت اچھے ہوتے ہیں۔ جو نہ بہہ سکیں وہ دل میں اتر جاتے ہیں اور بہت تکلیف دیتے ہیں۔
شمشاد بھائی ۔
کیوں"بچے" کو ڈرا رہے ہیں۔
مجبور کون کر رہا ہے، اس کو تو رہنے ہی دو۔ بندہ خود سے رونے کا بہانہ ڈھونڈتا ہے۔ ابھی تو مصروف ہو۔ نئے نئے آئے ہو۔ ابھی ماحول کو سمجھنے میں کچھ وقت لگے گا، کچھ وقت کام کو سمجھنے میں لگے گا۔ جب عادی ہو جاؤ گے تو بہنوں کے لاڈ، بھتیجوں کی معصوم حرکتیں، والدین، بھائی اور دوست یار، ان میں سے کسی ایک کی یاد ہی رلانے کو کافی ہو گی۔
یہاں بندہ جب ارد گرد یار دوست ہیں، بھولا رہتا ہے۔ جب اکیلا ہوتا ہے تو رونے کو جی چاہتا ہے۔ اس وقت اپنے آپ کو مصروف رکھنے کے لیے ٹی وی لگائے رکھو اور اس کے شور میں اپنے آپ کو دبائے رکھو۔
ویسے ایک بات بتاؤں رونے سے دل ہلکا ہو جاتا ہے۔ بندہ خود کو بہت ہلکا پھلکا محسوس کرتا ہے۔ وہ آنسو جو بہہ جائیں بہت اچھے ہوتے ہیں۔ جو نہ بہہ سکیں وہ دل میں اتر جاتے ہیں اور بہت تکلیف دیتے ہیں۔