محسن حجازی کہاں ہیں؟

بلال

محفلین
السلام علیکم دوستو!
کافی دن سے ہوئے اپنے محسن حجازی بھائی کہیں نظر نہیں آئے۔ ایں چہ چکر است؟ مجھے فارسی نہیں آتی لیکن یہ فقرہ محسن بھائی سے کچھ کچھ سیکھ ہی لیا ہے۔ باقی محسن بھائی اگر آپ یہ پیغام خود پڑھیں تو اپنے بارے میں کچھ بتائیں کہ کیا ہو رہا ہے اور محفل سے کہاں گم ہیں؟
اس کے علاوہ اگر کوئی دوست محسن حجازی بھائی کے بارے میں جانتا ہو تو ضرور بتائے۔
محسن بھائی جلدی سے محفل پر آئیں کیونکہ ہم آپ کو بہت مس کر رہے ہیں۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
 
arifkarim

معطل
پروفائل کے مطابق :
آخري سرگرمي: 03-24-2009 08:10 pm
اسکے بعد سردی لگ گئی یا گرمی ، واللہ اعلم! :)
 
بلال

محفلین

زین بھائی مجھے تو یہی بھی نہیں پتہ کہ یہ فقرہ "ایں چہ چکر است" درست بھی ہے یا نہیں بس کبھی کبھی محسن حجازی بھائی کی پوسٹ میں پڑھا تھا تو اس سے ملتا جلتا لکھ دیا۔ اب پتہ نہیں درست لکھا ہے یا نہیں۔۔۔
باقی محسن حجازی بھائی کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے۔ اصل میں وہ کافی دن سے لاپتہ ہیں۔ تھانے کا دھاگہ بھی نہیں مل رہا نہیں تو وہاں بھی رپورٹ درج کروا دیتا۔ پھر تھانیدار چاند بابو جانیں اور اُن کا کام۔ ویسے باجو کو کہا جائے تو یہ کام اور بھی آسان ہو سکتا ہے کیونکہ باجو کان سے پکڑ کر سیدھا محفل میں لے آئیں گی۔ آخر محسن بھائی کی خالہ جو ٹھہریں۔۔۔
 
زین

لائبریرین

آپ نے تو وضاحت ہی شروع کردی ۔ میں نے تو از راہ مذاق لکھا تھا۔

ویسے محب علوی اور دوسرے پرانے ممبرز بھی نہیں‌آرہے آجکل ۔
 
بلال

محفلین
کہیں شادی وادی تو نہیں ہو گئی ۔۔۔؟

فیصل بھائی ایسا نہیں:shameonyou::shameonyou::shameonyou: ہو سکتا۔ کیونکہ شادی کے بارے میں ضرور بتاتے یا کسی اور ذرائع سے پتہ چل جاتا۔
ویسے اگر شادی والا معاملہ ہے اور وہ بھی بتائے بغیر پھر تو ہم احتجاج کریں گے بلکہ آج کل اعتزاز احسن اور کرد بھی فارغ ہیں اُن کو ساتھ لے کر دھرنا ہو گا اور وہ بھی محسن بھائی کے گھر کے باہر۔۔۔
 
ماوراء

محفلین
محب ابھی بھی آن لائن ہے۔لیکن لگتا ہے بچے اپنی اپنی زندگیوں میں کچھ زیادہ ہی مصروف ہو گئے ہیں۔
 
بلال

محفلین
آپ نے تو وضاحت ہی شروع کردی ۔ میں نے تو از راہ مذاق لکھا تھا۔

ویسے محب علوی اور دوسرے پرانے ممبرز بھی نہیں‌آرہے آجکل ۔

زین بھائی احتیاط کے طور پر وضاحت کر دی۔ ویسے بھی ہم وضاحت سے ہی کام لیتے ہیں کیونکہ بات ادھوری ہو تو محفل کے کچھ دوست فتوی جات لاتے دیر نہیں کرتے۔ باقی یہ آپ کے لئے نہیں بلکہ چند دوسرے محترم دوستوں کے لئے ہے۔
اور آپ سنائیں کیسے مزاج ہیں؟ ویسے کسی زمانے میں محفل پر آتے تھے تو صرف شمشاد شمشاد کی آوازیں آتی تھیں اور اب تو زین زین بھی ہو رہی ہے۔۔۔ باقی اس دھاگہ میں اپنے شمشاد بھائی نظر نہیں آ رہے لگتا ہے وہ کہیں اور زینب کو تنگ کرنے میں مصروف ہوں گے۔۔۔

محب علوی اور باقی پرانے ممبرز کی تلاش کے لئے لگتا ہے کوئی کمیٹی تشکیل دینے پڑے گی جو انہیں ڈھونڈ کر لائے۔۔۔
 
زین

لائبریرین
زین بھائی احتیاط کے طور پر وضاحت کر دی۔ ویسے بھی ایک ہم وضاحت سے ہی کام لیتے ہیں کیونکہ بات ادھوری ہو تو محفل کے کچھ دوست فتوی جات لاتے دیر نہیں کرتے۔ باقی یہ آپ کے لئے نہیں بلکہ چند دوسرے محترم دوستوں کے لئے ہے۔
اور آپ سنائیں کیسے مزاج ہیں؟ ویسے کسی زمانے میں محفل پر آتے تھے تو صرف شمشاد شمشاد کی آوازیں آتی تھیں اور اب تو زین زین بھی ہو رہی ہے۔۔۔ باقی اس دھاگہ میں اپنے شمشاد بھائی نظر نہیں آ رہے لگتا ہے وہ کہیں اور زینب کو تنگ کرنے میں مصروف ہوں گے۔۔۔

محب علوی اور باقی پرانے ممبرز کی تلاش کے لئے لگتا ہے کوئی کمیٹی تشکیل دینے پڑے گی جو انہیں ڈھونڈ کر لائے۔۔۔

شکریہ

میں‌الحمداللہ ٹھیک ٹھاک اور مزے میں‌ہوں۔

آپ کہیے؟؟ آجکل غائب غائب رہتے ہیں‌۔

شاید شمشاد بھائی محفل کے بزرگوں ( شمشاد بھائی کو اعتراض کرنے کا حق نیہں ) اور میں محفل کے چھوٹوں میں سے ہوں ۔:grin:

نہیں وہ ابھی آتے ہوں گے۔

ہمم پاکستان میں تو جو کام ٹالنا ہو تو کمیٹی تشکیل دیدیتے ہیں‌کہیں‌آپ کا ارادہ بھی تو کچھ اسی طرح نہیں؟
 
زین

لائبریرین
کچھ ماہ بعد مطلب :confused: :chatterbox:

اچھا ، تو پریکٹس جاری رکھیئے اور سعود بھیا کی شاگردی اختیار کرلیجئے۔ :)
 
بلال

محفلین
شکریہ

میں‌الحمداللہ ٹھیک ٹھاک اور مزے میں‌ہوں۔

آپ کہیے؟؟ آجکل غائب غائب رہتے ہیں‌۔

شاید شمشاد بھائی محفل کے بزرگوں ( شمشاد بھائی کو اعتراض کرنے کا حق نیہں ) اور میں محفل کے چھوٹوں میں سے ہوں ۔:grin:

نہیں وہ ابھی آتے ہوں گے۔

ہمم پاکستان میں تو جو کام ٹالنا ہو تو کمیٹی تشکیل دیدیتے ہیں‌کہیں‌آپ کا ارادہ بھی تو کچھ اسی طرح نہیں؟

جناب غائب نہیں بلکہ یہاں محفل کے ارد گرد ہی ہوتا ہوں۔ پڑھتا ہوں، ہنستا ہوں، عجیب عجیب بحث برائے بحث بھی پڑھتا ہوں۔ بس پوسٹ کم ہی کرتا ہوں کیونکہ میں محفل کے مفتیان سے بحث کرنے کی بجائے اب چپ رہنا ہی بہتر سمجھتا ہوں۔

بات تو آپ کی ٹھیک ہے کہ پاکستان میں جس کام کو ٹالنا ہو اس کے لئے کمیٹی بنا دی جاتی ہے۔ چلیں ہم کمیٹی نہیں بناتے بلکہ اس کام کے لئے محفل کے تھانے سے رجوع کرتے ہیں۔ اب آپ بتائیں کہ سب مل کر تھانے چلیں یا پھر تھانیدار کو یہاں بلوا لیں۔
 
Top