انٹرویو محسن حجازی

تعبیر

محفلین
چلیں سوال پوچھ لیتی ہوں :)

* کس قسم کی کمپنی انجوائے کرتے ہیں اور کس قسم کے لوگوں میں اٹھنا بیٹھا بلکل پسند نہیں

*ہر کا م سوچ سمجھ کر کرتے ہیں یا جلدباز ہیں۔کبھی کسی فیصلے پر پچھتاوا ہوا

*آپ کی نظر میں جذبات کے اظہار کا بہترین ذریعہ

*اگر حکو مت کوئی عہدہ دینا چاہے تو کیا پسند کرینگے اور کیوں؟

*پاکستان میں کس سسٹم کو دیکھ کر آپکا دل دکھتا ہے۔ آپ کو موقعہ دیا جائے تو آپ پاکستان سے کیا چیز سب سے پہلے ختم کرنا چاہیں گے

*اگر دل اور دماغ کی جنگ ہو تو کس کا کہا مانتے ہیں

*کیا چیز آپ کو بہت Fascinate کرتی ہے۔

*آپکی نظر میں کائنات کی خوبصورت چیز۔ایسا آپ کو کیوں لگتا ہے

*کیا چیز آپ کے دل کو بےساختہ چھو جاتی ہے( what touches u most )
 
مغزل

محفلین
پوچھا کچھ ہے نہیں آپ نے آپی اور مجھ پر الزام؟:eek:
ہم دریا ہیں اپنا ہنر جانتے ہیں
جس طرف چل پڑیں گےراستہ ہو جائے گا۔

مغل صاحب شعر کی چھانٹی کریں گے بتائیں گے کہ ٹھیک لکھا ہے یا نہیں۔

اس میں سے کیاچھانٹی کیا جائے ۔۔ کچھ نہیں بچےّ گا باقی۔۔۔۔۔۔
:grin:
 
زینب

محفلین
محسن مجھے بتاؤ پہلے ۔۔۔۔۔۔۔کوئی ایسا واقعہ یا بات جس کو سوچتے ہی بے اختیار مسکرا اٹھتے ہیں اپ۔۔۔۔۔۔پلیز رضیہ کا زکر نا کیجے گا۔۔۔۔۔۔۔

یہ دیکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک بار آنکھیں رگڑ لیجیے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب دیں جواب۔۔۔۔۔
 
محسن حجازی

محفلین
چلیں سوال پوچھ لیتی ہوں :)

* کس قسم کی کمپنی انجوائے کرتے ہیں اور کس قسم کے لوگوں میں اٹھنا بیٹھا بلکل پسند نہیں
لاپروا لوگ پسند نہیں۔ غیر ذمہ دار۔ خاص طور پر ایسے لڑکے جو hiphop اور پارٹی کلچر کے سوا عملی زندگی کے بارے میں کچھ سمجھ نہ رکھتے ہوں۔ ایسے لوگوں سے بہت چڑتا ہوں۔
لیکن ویسے ہر قسم کی کمپنی میں اپنی جگہ بنا لیتا ہوں۔ اگر رہنا پڑ ہی جائے تو نا پسندیدہ لوگوں میں بھی رہ لیتا ہوں۔

*ہر کا م سوچ سمجھ کر کرتے ہیں یا جلدباز ہیں۔کبھی کسی فیصلے پر پچھتاوا ہوا
پہلے جلد باز تھا کوئی 5 سال پہلے۔ لیکن اب طیش میں بھی تمام options دیکھتا ہوں، evaluate کرتا ہوں اور کسی شاطر کی طرح اپنی چال چلتا ہوں۔ کچھ ایسے فیصلے بھی ہیں جن پر پچھتاوا ہے۔ لیکن شاید اس میں بھی کوئی بہتری ہو۔

*آپ کی نظر میں جذبات کے اظہار کا بہترین ذریعہ
الفاظ اور لمس۔ دوست کا ہاتھ ہاتھ میں تھام کر دبائیے اور شانے پر تھپکی دے کر کہئے کہ میں تمہارے ساتھ ہوں دیکھیں کیا اثر ہوتا ہے؟ دوستوں سے ملتے ہوئے گرم جوشی سے ہاتھ ملانا، یا رخصت کرتے ہوئے گرم جوشی سے گلے لگانا۔ ( اتنا بھی نہیں کہ کہیں دوست یہ نہ سمجھے کہ میرے جانے پر خوش ہو رہا ہے:grin:) یا یہ کہہ دینا کہ تم میرے لیے بہت اہم ہو۔ یا یہ کہ تم میرے چند قریبی دوستوں میں ہو۔ یا امی کے لیے کچھ لے جانا، بہنوں کو پڑھتے دیکھ کر سر پہ تھپکی دینا وغیرہ وغیرہ۔ یا کچھ خریدنے سے پہلے امی کو فون کر کے اجازت لینا۔ یہ سب gestures ہیں جن سے آپ سے وابستہ انسان بہت اچھا محسوس کرتے ہیں۔

*اگر حکو مت کوئی عہدہ دینا چاہے تو کیا پسند کرینگے اور کیوں؟
وزیر اعظم :grin: میرے ہاتھ میں کنٹرول آئے تو میں محسوس کرتا ہوں کہ بہت کچھ تبدیل کر سکتا ہوں۔ سخت گیری اور نرم دلی کا ایک خاص امتزاج ہے۔

*پاکستان میں کس سسٹم کو دیکھ کر آپکا دل دکھتا ہے۔ آپ کو موقعہ دیا جائے تو آپ پاکستان سے کیا چیز سب سے پہلے ختم کرنا چاہیں گے
سب کچھ دیکھ کر۔ کچھ واقعات کل ہی ہوئے لکھنے بیٹھوں تو طویل ہو جائے گا۔ انصاف ضروری ہے۔ پہلے طاقتور عدالتیں اور پھر کچھ اور۔ طاقتور عدالتوں میں باضمیر جج ہوں تو معاشرہ سدھر سکتا ہے بشرطیکہ حکومت کی پشت پنا ہی بھی ہو۔
نظام تعلیم بھی کمال ہے۔ ذہنی بونے جامعات میں صدر شعبہ بنے بیٹھے ہیں۔ پھر یہ بھی کہ پاکستان میں اردو اور اسلام کے نام پر بھی بہت کاروبار ہو رہا ہے۔ جو کچھ اور زندگی میں نہیں کر سکے یہ کر لیتے ہیں۔

*اگر دل اور دماغ کی جنگ ہو تو کس کا کہا مانتے ہیں
پہلے دل کی مان لیا کرتا تھا۔ اب دماغ سے زیادہ کام لیتا ہوں۔ لیکن اب بھی بعض معاملات میں دل کو مقدم جانتا ہوں۔

*کیا چیز آپ کو بہت Fascinate کرتی ہے۔
طاقت۔ذہانت۔ ذہانت خاص طور پر۔

*آپکی نظر میں کائنات کی خوبصورت چیز۔ایسا آپ کو کیوں لگتا ہے

انسان۔ محو حیرت ہو جاتا ہوں جب سوچتا ہوں کہ ہم سوچتے بھی ہیں۔ کیسے؟ حیرت ہے۔۔۔۔

*کیا چیز آپ کے دل کو بےساختہ چھو جاتی ہے( what touches u most )
حسن۔

زینب واقعہ یاد نہیں آرہا ۔۔۔۔:( شاید کل تک یاد آجائے۔:confused:
 
مغزل

محفلین
حجازی صاحب گوکہ آپ میر ےسوالات ٹھٹھول میں اڑا دیتے ہیں۔۔ مگر ہم بھی ذرا محسن قسم کی چیز ہیں پھر حاضر ہیں۔
سوال یہ کہ :[glow=blue] [blink]شاعری کیا ہے ؟[/blink][/glow]
 
تعبیر

محفلین
ارے واہ محسن نے تو اس دفعہ ریکارڈ ہی توڑ دیا
جوابات پڑھ کر بہت اچھا لگا اور بہت مزا ایا

شکریہہہہہہہہہہہہ

اس سوال کے دو حصے ہیں آپ کے جواب کے بعد میں دوسرا حصہ پوسٹ کرونگی :grin:

* فرض کریں آپ بلو ایریا کی سڑک پر کھڑے ہیں اور سڑک کی دوسری طرف ایک خوبصورت لڑکی۔ اچانک وہ لڑکی ہاتھ کے اشارے سے آپ کو بلاتی ہے۔ آپ کیا کرینگے ؟

* آپ کو دو رشتوں کی چوائس ہے۔ ایک صرف بہت خوبصورت اور دوسری صرف خوب سیرت آپکا انتخاب کیا ہو گا اور کیوں

*خوبصورتی آپکی نظر میں

* گو کہ آپ نے پہلے زینے پر قدم رکھا ہی نہیں اور لفٹ کے ذریعے سیدھا عشق پر پہنچ گئے پھر بھی میرا سوال کہ محبت اپکی نظر میں اور کیا عشق اور محبت میں کوئی فرق ہے ۔اگر ہاں تو کیا اور اگر نہیں تو کیوں نہیں
 
محسن حجازی

محفلین
عزیز من مغل صاحب! میں آپ سے مخاطب ہوں۔ آپ کو جواب ضرور و بالضرور دوں گا تھوڑی سی ذہنی فراغت تو ملے میں چاہتا ہوں کہ سوچ کر جواب دوں اور پھر آپ سے اصلاح خیالات کا طالب رہوں کہ ماشا اللہ آپ زبان و ادب پر بہت دسترس رکھتے ہیں باوجود اس کہ یہ آپ کا پیشہ نہیں نہ آپ درس و تدریس سے منسلک ہیں۔
تعبیر میں تمام جوابات دیتا ہوں۔ ویسے لڑکی کو اشارہ کر کے کہوں گا تم ادھر آجاؤ :grin:
 
زینب

محفلین
چلیں سوال پوچھ لیتی ہوں :)

[COLOR="Red[COLOR="Red"]*آپ کی نظر میں جذبات کے اظہار کا بہترین ذریعہ[/COLOR]
الفاظ اور لمس۔ دوست کا ہاتھ ہاتھ میں تھام کر دبائیے اور شانے پر تھپکی دے کر کہئے کہ میں تمہارے ساتھ ہوں دیکھیں کیا اثر ہوتا ہے؟ دوستوں سے ملتے ہوئے گرم جوشی سے ہاتھ ملانا، یا رخصت کرتے ہوئے گرم جوشی سے گلے لگانا۔ ( اتنا بھی نہیں کہ کہیں دوست یہ نہ سمجھے کہ میرے جانے پر خوش ہو رہا ہے:grin:) یا یہ کہہ دینا کہ تم میرے لیے بہت اہم ہو۔ یا یہ کہ تم میرے چند قریبی دوستوں میں ہو۔ یا امی کے لیے کچھ لے جانا، بہنوں کو پڑھتے دیکھ کر سر پہ تھپکی دینا وغیرہ وغیرہ۔ یا کچھ خریدنے سے پہلے امی کو فون کر کے اجازت لینا۔ یہ سب gestures ہیں جن سے آپ سے وابستہ انسان بہت اچھا محسوس کرتے ہیں۔

[COLOR="Red

مجھے اپ کے اب تک کے انٹرویو میں یہ جواب سب سے زیادہ پسند آیا۔۔بلکل میری ٹائپ کا ہے شاید اس لیے۔۔۔۔۔۔۔
 
مغزل

محفلین
حجازی صاحب یہ عجب معرکہ ہوا کہ عقدہ کشائی اور وہ بھی ناخن سے ۔۔ کہ آپ ہی خلیل جبران ہیں۔۔۔:)
 
تعبیر

محفلین
تعبیر میں تمام جوابات دیتا ہوں۔ ویسے لڑکی کو اشارہ کر کے کہوں گا تم ادھر آجاؤ :grin:

:eek: تمام جوابات کہاں ہیں ابھی تک :confused:

ہاہاہا کیا وچار ہیں۔
آپ خلا میں اشارے ہی کرتے رہ جائینگے اور وہ لڑکی ٹیکسی میں بیٹھ کر جا چکی ہوگی کہ اس نے اشارہ آپ کے پاس کھڑی ٹیکسی کو کیا تھا۔
آپ کے ان اشاروں کو دیکھنے کئی لوگ جمع ہیں۔بولیں اب کیا کیجیے گا :grin: (یہاں زبان چڑانے والا کوئی آئیکون کیوں نہیں ہے :confused:)
 
شمشاد

لائبریرین
زبان چڑانے والا شتونگڑہ کیا کرنا ہے، یہ پوچھیں کہ اشاروں کو دیکھنے کے بعد لوگ کیا کریں گے؟ +ہتھوڑا+
 
تعبیر

محفلین
ارے ہان شمشاد جی یہ تو میں نے سوچا ہی نہیں

محسن جلدی آئیں اور جواب دیں کہ آپ اس سچویشن میں کیا کرینگے۔ خود کا بچاؤ کیسے کرینگے :grin:
 
محسن حجازی

محفلین
کہنے کیا ہے کہیں گے بھائيو سامنے پان والے کو بول رہے ہیں اماں دو میٹھے لگائیو ہم سڑک پار آ رہے ہیں۔ اب اگر ادھر پان والا ہی نہ ہوا تو ہماری قسمت۔
 
زینب

محفلین
زہیییییین ہوتی جا رہی ہے کا کیا مطلب جناب۔۔۔۔۔ میں شروع سے ہی زہین ہوں وہ تو میں زہانت کا استعمال زرہ کم کم کرتی ہوں پھر اپ جیسے لوگ نقل مار لیتے ہیں نا اسی لیے۔۔۔۔۔:p
 
Top