انٹرویو محسن حجازی

زینب

محفلین
ارے سوال تو ایک میں‌نے بھی کیا تھا بہت پہلے اب نا مجھے سوال یاد ہے نا ہی کہ کہاں پوچھ کے رکھ دیا۔۔۔۔۔یہ سارا قصور محسن کا ہے ایک تو اتنی چھٹیاں اوپر سے جواب بھی سارے گول۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

جیا راؤ

محفلین
جی محسن صاحب اب یہ بتائیے کہ میٹرک کونسی ڈویژن میں پاس کیا تھا آپ نے؟:grin:
(اور کیا بھی تھا کہ نہیں:confused:)
 

جیا راؤ

محفلین
ایک اور سوال

ٌپہلا دیوان لاہور کی گلیوں میں بہہ جانے کے بعد دوسرے کی نوبت کیوں نہیں آئی؟:confused:
 

مغزل

محفلین
میں ایک اور سوال داغ رہا ہوں جناب۔۔۔۔ (جواب سنجیدگی سے درکار ہے)

سوال یہ ہے کہ :

شاعری کیا ہے ؟

امید ہے مجھے میرے سوال کا جواب مفصل انداز میں ملے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
محسن بھائی میٹرک کا تو فرسٹ ڈویژن لکھ دیں، ہو سکتا ہے کوئی وظیفہ وغیرہ ہی لگ جائے۔
 

محسن حجازی

محفلین
شاعری کے لیے اسموکنگ ضروری ہے تو شاعری تو اپ بھی کرتے ہین تو آپ بھی یہ شوق رکھتے ہیں؟؟؟ اگر نہیں تو پھر دوسرا کونسا سہارا ہے
جی نہیں ہم سیگریٹ نوشی، تمباکو نوشی، شراب نوشی سمیت ہر قسم کی نوشی کے سخت مخالف ہیں۔ دوسرا سہارا یہ ہے کہ:
تھی وہ اک شخص کے تصور سے
اب وہ رعنائی خیال کہاں؟
تو وہ شخص اب ہماری زندگی میں نہیں ہے تو نہ رنگ ہے نہ بھنگ ہے۔:grin: داد دیجئے ہمیں کہ رنگ نکل جانے بعد ہم نے بھنگ کو شامل حیات نہیں کیا :grin:

جی محسن صاحب اب یہ بتائیے کہ میٹرک کونسی ڈویژن میں پاس کیا تھا آپ نے؟
(اور کیا بھی تھا کہ نہیں)

جی خاتون کیا تھا ہم نے لاہور سے پاس جہاں تک ہمیں یاد پڑتا ہے۔ اوسط درجے کے طالب علم ہیں فرسٹ ڈویژن میں پاس ہو گئےتھے 526 نمبروں کے ساتھ۔

پہلا دیوان لاہور کی گلیوں میں بہہ جانے کے بعد دوسرے کی نوبت کیوں نہیں آئی؟
وہی رعنائی خیال والا معاملہ۔ غم دوراں نے ایسا پکڑا کہ غم جاناں سے جان ہی چھوٹ گئی۔:cool:

لاہور میں آجکل زعفران کے کیا بھاؤ ہیں؟
یہ کراچی کے گدھوں سے پوچھنا پڑے گا خاتون کراچی میں آپ کا کوئی گدھا واقف ہے؟

میں ایک اور سوال داغ رہا ہوں جناب۔۔۔۔ (جواب سنجیدگی سے درکار ہے)

سوال یہ ہے کہ :

شاعری کیا ہے ؟

امید ہے مجھے میرے سوال کا جواب مفصل انداز میں ملے گا۔

آپ سوال کہاں داغ رہے ہیں آپ تو ہمیں داغ رہے ہیں اور ہم بھی وہ کہ پہلے ہی داغ داغ ہیں۔:grin:
قبلہ مغل صاحب! آپ کا سوال گہرائی اور تفصیل کا متقاضی ہے میں فرصت میں جواب دیتا ہوں۔
 
ہا ہا ہا ۔۔۔ ویسے ایک مذاق کی جسارت میں کر لوں اگر برا نہ لگے۔۔۔۔

کراچی میں گدھے تو ہیں مگر سب قومی سطح پر امپورٹ کئے گئے ہیں اور کچھ کی راہ دیکھی جا رہی ہے کیونکہ ابھی خیبر میل راستے ہیں

ویسے دوست مذاق تھا ہمارا ۔۔۔۔ پلیز اسے اسی دائرے میں رکھئے گا
 
Top