انٹرویو محسن حجازی

damsel

معطل
زیک کاؤ بوائے نہیں سفاری لُک میں ہے ۔ اور یہ تصویر اس زمانے کی ہے جب بلیک اینڈ وائٹ پیکچر کو کلر کرنے میں وقت کیساتھ پیسہ بھی زیادہ لگتا تھا ۔ :grin:
کینو ریوز کی پیکچر میرے لیئے وہی کام کرتی ہے جو زیک کے لیئے اس کی ٹوپی کا کردار ہے ۔ باقی آپ سمجھدار ہیں ۔ ;)

دال میں کچھ کالا ہے یہ تو میں پہلے دن ہی سجھ گئی تھی جب مین نے یہ پک دیکھی اور جب مجھے پتا چلا آپ محب سے تعلق رکھتے ہیں۔ ;) وہ جناب بھی ایسے ہی شوق رکھتے ہیں البیلے سے (سن نا لیں کہیں سے ورنہ بولیں گے فلسفے سے بحث کرو :()
 

damsel

معطل
چلیں جناب محسن صاحب سیٹ بیلٹ باندھ لیں اور ریڈی ہو جائیں مزید سوالات کے لیئے


* کس قسم کے تحفے کا انتظار ہے؟ اور کس کی طرف سے؟
* نیٹ پر ہونے والی دوستیاں اور رشتے داریاں کے متعلق آپ کا تجربہ کیا کہتا ہے؟
* شہرت اور عزت میں آپ کا انتخاب؟
* محبت،خوبصورتی اور دولت میں آپ کا نتخاب؟
* آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟
* زندگی میں کوئی ایسی شخصیت جس نے بہت متاثر کیا ہو؟
* زندگی میں کیا کبھی کسی سے اتنا متاثر ہوئے کہ اس کو کاپی کرنے لگے؟
* زندگی میں کس چیز کی کم محسوس ہوتی ہے؟
* زندگی میں کس چیز کی زیادتی محسوس ہوتی؟
* چاکلیٹ یا آئس کریم مین سے کیا پسندہے اور کیوں؟
* چیونگم کھانا اچھا مشغلہ ہے یا یہ سنجیدگی کو زک پہنچاتا ہے؟
* کس کس حشرات الارض،رینگے والے جانور، جنگلی جانور، گھریلو جانور کا شکار کر چکے ہیں اب تک؟
* شیرنی جنگل کے بادشاہ سے ڈرتی ہے یا شیر شیرنی سے؟
* معاشرے کی کتنی پروا کرتے ہیں؟
 

زینب

محفلین
انکو شاید بوکھلاہٹ کچھ زیادہ ہوگئی ہوگی ;) :grin: اسی لئے انکو لکھ گئیں ہیں :grin::grin:


اپنے گوڈے گوڈے ڈوبے ہوئے عشق کی داستان اپ سنا رہی ہیں اور بوکھلائی ہوئی میں‌نظر آرہی ہوں۔۔۔۔۔میں نے تو سوال ہوش میں‌کیا تھا شاید اپ کو نظر صیح نہیں‌ آرہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آنکھیں صاف کر کے دیکھیں۔۔۔۔۔:grin:
 

مغزل

محفلین
برادرم
محسن حجازی
آداب و سلامِ مسنون

ایک طویل عرصے کی خموشی کے بعد آپ سے شرفِ کلام نصیب ہورہا ہے۔
آپ کے انٹرویو کے سلسلے کو بغور پڑھا ، آپ کی شخصیت کے بارے میں جان
کر طبیعت بحال ہوگئی۔۔ سبھی احباب نے مقدور بھر سوالات کئے ۔۔ یوں سبھی
احباب (خواتین و حضرات ) مبارکباد کے مستحق قرار پائے ۔۔۔ مبارکبا دکی شیرینی
آپ اپنے ہاتھو ں تقسیم کیجئے ۔۔ برکت رہے گی ۔۔ ایک دو مشاعروں میں نواب شاہ
آنے کا شرف حاصل ہو ا، وائے بدبختی کہ آپ سے علیک سلیک نہ تھی وگرنہ قدم بوسی
کو حاضر ہوتا، نواب شاہ کی سیر کی حسرت بھی ابھی تک افغان پناہ گزینوں کی صورت
دل میں بھٹکتی پھرتی ہے۔۔ کہ منہ اندھیرے وہاں پہنچے تھے اور تڑکے کے ساتھ ہی رخصت
ملی (دونوں بار) ۔۔ بہر کیف ۔۔ تعبیر صاحبہ جس طرح آپ کے جوابات پر جراحت کی
مشق کی ہے اس کی داد نہ دینا قطعاَ بدذوقی ہوگی ، سو تعبیر کو بھی فرشی سلام۔

انٹرویو جامع ہے بس ایک بات کی خلش ہے کے شعری و ادبی حوالے سے گفتگو کم رہی،
امید ہے کہ اس مکتوب کے تحریر کرنے میں مجھ ناچیز سے لفظی و معنوی حفظِ مراتب
میں غلطی سرزد ہوگئی ہو اسے نوابانہ انداز میں صرفِ نظر فرمادیجئے گا۔

شرفِ نیاز کو بے چین
ساکن الدائرہ
م۔م۔مغل
(شہرِ خرابی کراچی)
 

تعبیر

محفلین
ڈیمسل

یہ کیا کیا ایک ساتھ اتنے سوال
محسن کی تیز رفتاری کیا معلوم نہین ہے ;)
مین تو سوچا تھا کہ ایک ایک سوال کر کے جب تک جان مین جان ہے تب تک اس انٹرویو کو چلائیں گے

م۔م۔مغل
:eek: کوشش کرتی ہوں کہ اپکو آپکے ہی انداز مین جواب دوں :rolleyes:

ہم آپ کے بےحد مشکور اور ممنوں ہین کہ آپ نے یہاں قدم رنجا فرمائے اور اتنے قیمتی اور بیش بہا الفاظ کا خزانہ ایک جگہ یکجا کیا :grin:
ہم اپ کے تہے دل سے شکر گزار ہیں اور آکے فرشی سلام بصد احترام قبول کرتے ہیں
رہی بات اپکی خلش بحوالہ شعری و ادبی حوالے کے تو ہم اس معاملے میں لاچار، بےبس،مجبور ہیں کہ محسن قابو مین ہی نہیں آتے

اس اردو کو سیکھنے اور سمجھنے کے لیے بے چین
ت۔ت۔تعبیر


اف ف ف ف ف ف ف مین سانس ے لوں کہ کتنا مشکل ہے اس طرح بولنا :rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی ایک آپ ہی ہیں جو ذرا تسلی والے کام کرتے ہیں ورنہ دنیا واقعی بڑی ظالم ہوتی جارہی ہے:(

یہ ہماری زنجیر عدل کو کس نے جھٹکا دیا ہے سندری؟ ذرا یہ تو بتاؤ کس نے تم پر ظلم کیا ہے اور کس طرح کیا ہے؟ ہم اُسے شاباش کے ساتھ ساتھ خلعت فاخرہ سے بھی نوازیں گے۔

(اس دھاگے پر کہیں م م مغل تو نہیں آئے تھے؟)
 

مغزل

محفلین
یہ ہماری زنجیر عدل کو کس نے جھٹکا دیا ہے سندری؟ ذرا یہ تو بتاؤ کس نے تم پر ظلم کیا ہے اور کس طرح کیا ہے؟ ہم اُسے شاباش کے ساتھ ساتھ خلعت فاخرہ سے بھی نوازیں گے۔

(اس دھاگے پر کہیں م م مغل تو نہیں آئے تھے؟)

شمشاد صاحب۔۔۔ :eek: آپ بھی ۔۔۔۔۔۔ ؟؟
خبردار: مغلوں کی شان میں ادنیٰ سی بھی گستاخی پر کالا پانی (کوک یا پیپسی نہیں) کی سزادی جاسکتی ہے۔
وزارتِ انسدادِ گستاخیات
حکومتِ مسائلستان
 

شمشاد

لائبریرین
ظلِ سبحانی جان کی امان پاؤں تو عرض کروں کہ آپ کی رعایا اس دھاگے کی معروف شخصیت محسن حجازی سے بہت تنگ آئی ہے لیکن ان کی عینک کے خوف سے کسی کو دم مارنے کی مجال نہیں۔ آپ سے دست بستہ (ب) درخواست ہے کہ ان کو ایک عدد دبکہ مار دیں تا کہ ان کا انٹرویو احسن طریقے سے اختتام کو پہنچے۔

اللہ آپ کا اقبال بلند کرئے۔
 

مغزل

محفلین
ظلِ سبحانی جان کی امان پاؤں تو عرض کروں کہ آپ کی رعایا اس دھاگے کی معروف شخصیت محسن حجازی سے بہت تنگ آئی ہے لیکن ان کی عینک کے خوف سے کسی کو دم مارنے کی مجال نہیں۔ آپ سے دست بستہ (ب) درخواست ہے کہ ان کو ایک عدد دبکہ مار دیں تا کہ ان کا انٹرویو احسن طریقے سے اختتام کو پہنچے۔

اللہ آپ کا اقبال بلند کرئے۔


شمشاد صاحب۔۔
ہم منگولوں کو حجاز کے شاہوں سے کیا رعایت ۔ ؟
ہم حجازیوں کے قدموں کی خاک ،۔۔ یعنی خاک بر سر، خاکم بہ دہن، خاکم بہ رسید۔۔
ہم تودست بستہ عرض ہی کرسکتے ہیں۔۔ اس مد میں۔۔

حجازی صاحب یہ قیل و قال کا سلسلہ آپ کا منتظر ہے۔۔ :(
(کسی صاحب کے پاس موصوف (م ح) کا رابطہ شمار (نمبر) ہو تو مجھے (ذاتی پیغام میں) روانہ کیجئے ،
امید ہے کہ اس خاک نشیں پیرِ تسمہ پاء کی گزارش پر "محسن " صاحب ہم پر یہ احسان فرماہی دیں گے۔

نیاز مند
م۔م۔مغل
 

ابوشامل

محفلین
ہم آپ کے بےحد مشکور اور ممنوں ہین کہ آپ نے یہاں قدم رنجا فرمائے اور اتنے قیمتی اور بیش بہا الفاظ کا خزانہ ایک جگہ یکجا کیا
ہم اپ کے تہے دل سے شکر گزار ہیں اور آکے فرشی سلام بصد احترام قبول کرتے ہیں
رہی بات اپکی خلش بحوالہ شعری و ادبی حوالے کے تو ہم اس معاملے میں لاچار، بےبس،مجبور ہیں کہ محسن قابو مین ہی نہیں آتے

اس اردو کو سیکھنے اور سمجھنے کے لیے بے چین
ت۔ت۔تعبیر
تعبیر صاحبہ مغل صاحب ناراض ہو جائیں گے آپ نے املاء کی غلطیاں بہت زیادہ کر دی ہیں :)
 

مغزل

محفلین
شامل صاحب ہم کیوں ناراض ہونے لگے ؟
اردو پہ مغل کا ہی اجارہ تو نہیں ہے ۔۔
(جناب والا اس طرح کمپیوٹر پر تحریر کے دوران عموما غلطیاں ہوجاتی ہیں ۔۔ مجھ سے بھی ہوتی ہیں۔
پھر دوسری بات " کہ میں کوئی اہلِ زبان نہیں کہ کسی کے لفظ کی پکڑ کرسکوں " میں ایبٹ آباد سے
تعلق رکھنے والا غیر اہلِ زبان ہوں اور اردو کا حقیر سا طالبِ علم ہوں۔۔ اور بس )
ایک شعر قلم برداشتہ "

" تعبیر " کسی خواب میں ڈھلنے کو ہے بیتاب
پھر شب کے جھروکوں سے کوئی آئے گا ملنے

نیاز مند
م۔م۔مغل
 

محسن حجازی

محفلین
حضور ہم جلد حاضر ہوتے ہیں م-م مغل صاحب نے اس دھاگے کو رونق بخشی ہے سو لازم ٹھہر گیا کہ ہم بھی دیوان غالب سے کچھ سرقہ کریں۔ ہمارا مطلب ہے کہ صدقہ کریں۔:grin:
damsel آپ سوالات کے جوابات بھی ہم ابھی لکھوا کر لاتے ہیں۔
 

محسن حجازی

محفلین
ایسا مصرعہ ہم نے بھی ایک بار گھڑ کر ثنا نامی خاتون کو سنایا جو آٹھویں جماعت میں ہماری سنئیر تھیں اور ہیڈ گرل کے عہدے پر فائز تھیں ہمارا سکول بیج اور جوتوں کی پڑتال انہی کے پاس ہوتی تھی۔
تو ہم نے رض کیا کہ :
میری ثنا تیرے لیئے ہے۔
کیا ہے کہ:
میری ثنا تیرے لئے ہے۔
اس سے پہلے کے خاتون اپنے قدم پوش کا تسمہ کھولتیں ہم نے فورا دوسرا مصرعہ نذر کیا:
اے خدا اے خدا۔
کہہ کر سر پر پاؤں رکھ کر بھاگ لیے۔
:grin:
 

اعجاز

محفلین
ایسا مصرعہ ہم نے بھی ایک بار گھڑ کر ثنا نامی خاتون کو سنایا جو آٹھویں جماعت میں ہماری سنئیر تھیں اور ہیڈ گرل کے عہدے پر فائز تھیں ہمارا سکول بیج اور جوتوں کی پڑتال انہی کے پاس ہوتی تھی۔
تو ہم نے رض کیا کہ :
میری ثنا تیرے لیئے ہے۔
کیا ہے کہ:
میری ثنا تیرے لئے ہے۔
اس سے پہلے کے خاتون اپنے قدم پوش کا تسمہ کھولتیں ہم نے فورا دوسرا مصرعہ نذر کیا:
اے خدا اے خدا۔
کہہ کر سر پر پاؤں رکھ کر بھاگ لیے۔
:grin:
:grin:
ویسے آپ نے بھی تو صحیح بات نہیں کی تھی. پہلے مصرعے سے صاف لگ رہا ہے کہ آپ کی نیت بدل رہی ہے اس پر تو پڑنی ہی چاہیئے ;)
 

زینب

محفلین
ارے سب کے سوالوں کے جوا آگئے میرا سوال بےچارہ کہاں کھو گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔محسن یہ ظلم ہے
 

شمشاد

لائبریرین
تمہارے سوال کی تاریخ الانتہاء گزر چکی ہے، اب نئے سرے سے سوال بھیجو، اور ہاں اس کی تاریخ الانتہاء کم از کم ایک سال کی ہونی چاہیے۔
 

زینب

محفلین
اب کیا کریں پہا جی انٹرویو ودینےو الی سرکار بھی سستی میں اپنی مثال آپ ہی ہے۔۔۔۔۔
 

مغزل

محفلین
محسن صاحب۔۔
ناچیز چند سوالات کے ساتھ حاضرِ خدمت ہے اس امید کے ساتھ کہ
آپ دستِ محبّت روا رکھیں گے۔۔۔۔۔

نواب شاہ میں ادبی سرگرمیاں کس نہج پر ہیں ؟
آپ کے رائے میں صاحب الّرائے اور صاحبِ اسلوب میں کسے امتیاز حاصل ہے ؟
کیا آپ موجودہ دور میں ادب کی حیثیت سے مطمعن ہیں ؟
کیا کہتے ہیں آپ کہ بڑا شعر کیا ہے ؟ اور بڑا شاعر کون ہے (آپ کی رائے میں) ؟
مابعد الطبیعاتی جست کیا نو مشقے بھی لگا سکتے ہیں ؟ یا ؟


باقی آئندہ ::
منتظر: م۔م۔مغل
 

شمشاد

لائبریرین
وہ کیا ہے کہ " سستی " کا ایوارڈ اس دفعہ انہوں نے لینے کا پروگرام بنایا ہوا ہے تو یہ اس پر عمل پیرا ہیں۔
 
Top