محفلین سے گفتگو قلم بند کیجے ---- ایک نیا سلسلہ

مغزل

محفلین

میری م م مغل سے بات ہوئی تھی، میں نے اپنے قرضے کا یاد دلایا تو کہنے لگے اس ماہ کے آخر یا اگلے ماہ کے شروع میں ادا کر دوں گا۔
ہاہاہاہ شمشاد بھائی وہ کیا ہے کہ آج کل حالات کچھ قابو سے باہر ہیں اس لیے کہا تھا۔ میں ایک ایک پائی ادا کردوں گا وعدہ رہا۔۔:angel:
(واضح رہے جب قرضہ لیا تھا تو پائی کا دور تھا۔ :biggrin: ) اب پائی کا دور واپس آنے کا انتظار ہے ۔۔:laugh:
 

مغزل

محفلین
میری دو دن قبل اپنے قبلہ ایف ایم ۔۔ بررررر۔۔ :angel:
کیا کروں زبانِ شتر بے مہار ہے ۔۔ ادھر ادھر منھ مارتی ہے ۔۔:biggrin:
ہاں تو میں کہہ رہا تھا کہ اپنے ایم ایف درویش بھائی سے فون پر بات ہوئی ۔۔:angel:
ملاقات کا عندیہ دے دیا ہے ۔۔ سو ملاقات کے احوال تک کا ’’سسپنس‘‘ ہی ٹھیک ہے ۔ ہاہاہاہا:blushing:
لہجے میں خاصی مٹھاس دیکھنے کو ملی ، ورنہ تو درویش بے چارے نطق ِ گرماگرم کے حوالے سے مشہور ہیں۔۔:laugh:
ملاقات کا دوست احباب کو بتا دیا جائے گا۔ انشا اللہ (پیوستہ رہ شجر سے امیدَ بہار رکھ ) :biggrin:
 

مغزل

محفلین
آج میری اپنی کائناتی سانس سے فون پر گفتگو رہی ۔۔​
وہ کیف آفریں لمحات لفظوں کی قیدمیں نہیں آسکتے اور نہ ہی میں لکھنا چاہتا ہوں۔۔​
کہ خلوت کو جلوت کا حصہ بنانا صریحاً کفر و شرک ہے ۔۔۔۔​
تیری کچھ سانسیں ہیں میرے سینے میں​
اور بھلا کیا لے کر آسکتا تھا میں !!!!!!!​
(لیاقت علی عاصم)
کے مصداق میں اپنی سانس میں زندہ ہوں اور سانسیں لے رہا ہوں۔۔​
بہت مسحور کن سانسیں ۔۔۔​
:redrose::flower::redrose:
 

مغزل

محفلین
کچھ دن قبل میری اٹک کے شاعر ادیب شوکت محمود شوکت صاحب سے فون پر گفتگو رہی ۔
موصوف مزاح پر یدِ طولیٰ رکھتے ہیں اور غالب بحیثیت مزاح نگار کے پی ایچ ڈی کی ہے ،
صدر شعبہ اردو گورنمنٹ کالج چھب، تحصیل جنڈ ضلع اٹک ہیں دو شعری مجموعے منصہِ شہود پر آچکے ہیں ۔۔۔
موصوف محترم سے آج کراچی آرٹس کونسل میں ملاقات بھی ہوگئی ۔۔ ماشا اللہ علم و فضل کے بیش بہا خزانےکے مالک ہیں ۔
اور میری ہی طرح لاعلمی کو علم سمجھ کر خوب دریا بہاتے ہیں ۔۔ یہی وجہ ہے کہ مجھے آج بلاگرز ایوارڈ میں فاتحین سے ہمدردی ہے۔۔
 

مغزل

محفلین
دو روز قبل میری انیسِ عصر میرِ دوراں قبلہ میر انیس صاحب سے گفتگو رہی ۔۔
قبلہ محترم سفر میں رہے تھے سو زیادہ تفصیل سے گفتگو نہ رہی ہاں یہ ضرور ہے کہ میل ملاقات کا امکان نظر آرہا ہے ۔
اور انشا اللہ ملاقات بھی ہوجائے گی۔۔۔
 

میر انیس

لائبریرین
دو روز قبل میری انیسِ عصر میرِ دوراں قبلہ میر انیس صاحب سے گفتگو رہی ۔۔
قبلہ محترم سفر میں رہے تھے سو زیادہ تفصیل سے گفتگو نہ رہی ہاں یہ ضرور ہے کہ میل ملاقات کا امکان نظر آرہا ہے ۔
اور انشا اللہ ملاقات بھی ہوجائے گی۔۔۔
ارے بھائی آپ نے تو فون پر ہی میری شان میں زمین و آسمان کے وہ قلابے ملادئے کہ خود سے شرمنگی ہونے لگی تھی کہ ناہنجار کاش ایسا ہی ہوتا جیسا یہ حضرت فرمارہے ہیں لہٰذا منہ چھپائے پھر رہا ہوں۔ دراصل میں اپنی خواہرِ نسبتی جو عارضہ قلب کی وجہ سے ایک عدد جراحی مول لیے بیٹھی ہیں کی عیادت بلکہ اپنے خون کا تحفہ دینے جارہا تھااور رکشہ یقیناََ ایسی سواری ہے کہ لگتا ہے کسی شیر کا گلا خراب ہوگیا ہو اور دھاڑنے کے بجائے وہ غرارے کر رہا ہو۔اوپر سے اس سے ملتی جھلتی بیگم کی ٹر ٹر بھی ساتھ تھی۔
باقی میں حاضر ہوں اگر آپ مجھکو سہ پہر 3 بجے سے پہلے کا کوئی بھی وقت دیدیں تو یقیناََ میری اصلیت آپ پر ظاہر ہوہی جائے گی
 

فاتح

لائبریرین
’’ محفلین سے محفل سے ہٹ کرہونے والی گفتگو قلم بند کیجے ‘‘
ایک نیا سلسلہ​
اس سلسلے میں دوست احباب محفلین سے فون یا دیگر ذرائع سے ہونے والی گفتگو کا احوال قلم بند کرسکیں گے۔​
ابتدا میں کیے دیتا ہوں ۔​
امید یہ سلسلہ آپ کو پسند آئے گا۔۔۔​
لاحول ولا قوۃ محوِ حیرت ہوں کہ یہاں کیا کیا لکھا جانے والا ہے۔۔۔
خدارا اگر کبھی ہماری گفتگو شائع کرنے کا مرحلہ آئے تو اس پر پہلے ایک سنسر بورڈ بٹھایا جائے۔ ہاہاہا
 

مغزل

محفلین
ٹھیک 49 منٹ قبل آج مجھے محمد خلیل الرحمٰن صاحب سے فون پر گفتگو کا شرف حاصل ہوا۔۔۔:angel:
علیک سلیک دعائیں سمیٹنے کے بعد ملاقات کا بہانہ ڈھونڈ ہی لیا ہم نے ۔۔:biggrin:
انشا اللہ جلد ملاقات بھی ہوگی ۔۔۔:angel:
خوب نبھے گی انشا اللہ :angel:
 

میر انیس

لائبریرین
ٹھیک 49 منٹ قبل آج مجھے محمد خلیل الرحمٰن صاحب سے فون پر گفتگو کا شرف حاصل ہوا۔۔۔ :angel:
علیک سلیک دعائیں سمیٹنے کے بعد ملاقات کا بہانہ ڈھونڈ ہی لیا ہم نے ۔۔:biggrin:
انشا اللہ جلد ملاقات بھی ہوگی ۔۔۔ :angel:
خوب نبھے گی انشا اللہ :angel:
آپ بس کہ دیتے ہیں جلد ملاقات ہوگی پر آپ کی کئی ملاقاتیں اب تک تاخیر کا شکار ہیں :sad:
 

میر انیس

لائبریرین
یہ کہتے ہوئے مجھے بہت ہی مسرت ہورہی ہے کہ میری آج ایک سخنِ بلند پرواز مگر کم سن و کم عیب بامروت و با کردارخوش فہم و حسین شغل جناب محمود مغل (م۔م۔مغل )سے ملاقات ہوئی انکے ساتھ ہی جناب خوش ذہن و خوش زبان نہایت عظیم و مہربان جناب محمد خلیل الرحمٰن سےگلشن اقبال کے ایک پر فضا مقام پر ملاقات ہوئی۔ ملاقات کا پورا احوال بتانے کا حق تو محمود صاحب کو ہی حاصل ہے کیونکہ ان کی انتھک کوشش اور محبت نے ہی اس ملاقات کا اہتمام کیا تھا۔اصل روح اس میں جس شخصیت نے پھونکی وہ جناب حافظ سمیع اللہ صاحب تھے جو ناسازیِ طبع کے باوجود صرف محبت کے جذبہ کا بجا طوتر پر حق ادا کرنے اتنی دور(گلشن معمار)سے تشریف لے آئے ۔سمیع اللہ آفاقی صاحب کی شان میں اپنے پا س سے کچھ بھی لکھنا ان کے جائز مرتبےکی ناقدری ہوگی کیونکہ دنیا اور آخرت میں انکی سر بلندی کا اصل ذریعہ تو انکا حافظ ہونا ہی ہے۔
 
رضوان سے فیس بک پر رابطہ ہوا ہے اور میں نے محفل پر آنے کا کہا تھا تو رضوان کا کہنا تھا کہ کچھ خاندانی مصروفیت کی وجہ سے ابھی نہیں آ پاؤں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آصف اقبال سے ایک مرتبہ غیر متوقع کا اتفاق بھی ہوا تھا۔ نیورمبرگ میں ایمبیڈڈ سسٹمز کی سب سے بڑی نمائش ایمبیڈڈ ورلڈ منعقد ہوتی ہے۔ میں وہاں ہی گیا ہوا تھا۔ وہاں کیا دیکھتا ہوں کہ آصف اقبال محو حیرت نئی ایجادات کو دیکھتے پھر رہے ہیں۔ پھر کیا تھا، میں نے فوراً جا کر ان کی گردن پکڑ لی کہ گھر کے اتنے قریب آئے ہوئے ہو اور اطلاع نہیں کی۔ وہ اچانک ملاقات پر خوش بھی ہوئے اور چوری پکڑے جانے پر کھسیانے بھی ہو رہےتھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ یقیناً ملاقات کا پروگرام بنائے ہوئے تھے لیکن عین وقت پر کچھ رفیقان کار بھی ساتھ ہو چلے جس کی وجہ سے انہوں نے ملاقات کا پروگرام مؤخر کر دیا۔ ان سے تھوڑی ہی دیر بات ہو سکی کیونکہ میں بھی کچھ کولیگز کے ساتھ تھا۔ بہرحال اس اتفاقیہ ملاقات نے لطف دیا۔
 

فاتح

لائبریرین
میں اب اگر فاتح سے گفتگو کو قلم بند کروں تو گمان غالب ہے کہ یہ دھاگہ ہی بند ہو جائے۔
حضور ہم نے اسی لیے پہلے ہی متنبہ کر دیا تھا کہ خدا نخواستہ اگر کبھی ہماری گفتگو قلم بند کرنے کا موقع آئے تو پہلے ایک سنسر بورڈ بٹھایا جائے۔۔۔
کیونکہ ہماری گفتگو خواہ وہ آپ کے ساتھ ہو یا فرخ منظور صاحب کے ساتھ یا ابن سعید صاحب کے ساتھ (اوہ خدایا ابھی ابھی وہ کانفرنس کال یاد آ گئی جس میں آپ، ابن سعید اور خاکسار شامل تھے۔۔۔ لاحول ولا قوۃ) م م مغل صاحب کے ساتھ ہو یا محسن حجازی یا محمد وارث صاحب کے ساتھ، اگر یہاں شائع کر دی گئی تو ہر حال میں یہ دھاگا تو یقیناً اپنے منطقی نقطۂ انجام کو پہنچ ہی جائے گا۔ ہاہاہاہا
 
Top