محفلین سے گفتگو قلم بند کیجے ---- ایک نیا سلسلہ

میر انیس

لائبریرین
پر وہ کیوں بھیا
میری سمجھ میں نہیں آیا
بٹیا کچھ باتوں کے لئےکہا جاتا ہے پردے میں رہنے دو پردہ نہ اٹھائو یہ باتیں آٖپ کو سمجھ میں نہیں آئیں گی اسلئے آپ اسرار مت کریں پر یقین کریں ہم جیسوں کے لئے یہ بھید کھل چکا ہے
 
حضور ہم نے اسی لیے پہلے ہی متنبہ کر دیا تھا کہ خدا نخواستہ اگر کبھی ہماری گفتگو قلم بند کرنے کا موقع آئے تو پہلے ایک سنسر بورڈ بٹھایا جائے۔۔۔
کیونکہ ہماری گفتگو خواہ وہ آپ کے ساتھ ہو یا فرخ منظور صاحب کے ساتھ یا ابن سعید صاحب کے ساتھ (اوہ خدایا ابھی ابھی وہ کانفرنس کال یاد آ گئی جس میں آپ، ابن سعید اور خاکسار شامل تھے۔۔۔ لاحول ولا قوۃ) م م مغل صاحب کے ساتھ ہو یا محسن حجازی یا محمد وارث صاحب کے ساتھ، اگر یہاں شائع کر دی گئی تو ہر حال میں یہ دھاگا تو یقیناً اپنے منطقی نقطۂ انجام کو پہنچ ہی جائے گا۔ ہاہاہاہا

لا حول و لا قوۃ الا باللہ۔

آپ تو بلا وجہ سنسنی خیزی کی لذت لے رہے ہیں۔ آخر کو ہم نے سوائے چغلیوں کے اور کیا کیا ہے اب تک؟ :) :) :)
 
فاتح

لائبریرین
بٹیا کچھ باتوں کے لئےکہا جاتا ہے پردے میں رہنے دو پردہ نہ اٹھائو یہ باتیں آٖپ کو سمجھ میں نہیں آئیں گی اسلئے آپ اسرار مت کریں پر یقین کریں ہم جیسوں کے لئے یہ بھید کھل چکا ہے
ہمیں یقین ہے قبلہ کہ ایک "عالم" ہی دوسرے "عالم" کی "رمز" کو سمجھ سکتا ہے۔۔۔ :)
 
مغزل

محفلین
حضور ہم نے اسی لیے پہلے ہی متنبہ کر دیا تھا کہ خدا نخواستہ اگر کبھی ہماری گفتگو قلم بند کرنے کا موقع آئے تو پہلے ایک سنسر بورڈ بٹھایا جائے۔۔۔
کیونکہ ہماری گفتگو خواہ وہ آپ کے ساتھ ہو یا فرخ منظور صاحب کے ساتھ یا ابن سعید صاحب کے ساتھ (اوہ خدایا ابھی ابھی وہ کانفرنس کال یاد آ گئی جس میں آپ، ابن سعید اور خاکسار شامل تھے۔۔۔ لاحول ولا قوۃ) م م مغل صاحب کے ساتھ ہو یا محسن حجازی یا محمد وارث صاحب کے ساتھ، اگر یہاں شائع کر دی گئی تو ہر حال میں یہ دھاگا تو یقیناً اپنے منطقی نقطۂ انجام کو پہنچ ہی جائے گا۔ ہاہاہاہا
کوئی بتلاؤ ہم بتاویں کیا۔۔۔
 
مغزل

محفلین
مجھے لگتا ہے کہ فاتح بھائی کی روداد قلم بند ہونے کے لیے اس لڑی میں 18 سال سے کم عمر لوگوں پر پابندی بٹھانی پڑے گی۔۔
کل میری حافظ سمیع اللہ آفاقی صاحب سے فون پر گفتگو بھی رہی اور جھگڑے پر منتج ملاقات بھی رہی ۔۔۔ ایک پرچہ پر تبصرہ کے عذر کے ساتھ
 
مغزل

محفلین
چند لمحے قبل mfdarvesh بھائی سے فون پر گفتگو کا شرف حاصل ہوا۔
آپ نے کراچی آکر ملاقات کا عندیہ دیا تھا مگر معاشی مجبوریوں کی وجہ سے ملاقات نہ ہوپائی ۔
محفلین کی خدمت میں سلام گزار ہیں ، حافظ سمیع اللہ آفاقی ، محمد خلیل الرحمٰن اور میر انیس صاحب
سے ملاقات کے ذکر پر اور آپ جناب سے رابطہ نہ ہونے پر کفِ افسوس ملنے کا اظہار کررہے تھے ۔
گھر کا نیٹ کسی وجہ کر خراب ہے شام میں شاید آسکیں ۔
 
میر انیس

لائبریرین
محمود اگر درویش صاحب کے ساتھ کوئی ملاقات کا وقت طے ہوجائے تو مجھ کو اطلاع کردیجئے گا ویسی اگر کسی ہوٹل میں بیٹھی کر چائے ہی پینی ہے تو میرے گھر کی ہی کیوں نہیں پی لی جائے
 
Top