جب سے محفل میں نئے فیچرز آئے ہیں خاص کر کافی سارے پسند،ناپسند بٹنز/آئیکنز تو ان کے استعمال کے پیچے بھی کچھ دلچسپ وجوہات ہونگی، اسی طرح یہاں رپلائی/جواب دینے کے بھی مختلف انداز اور وجوہات ہو سکتے ہیں آئیے ان پر بھی ایک نظر ڈالتے ہیں ۔
1) زیادہ تر تو پڑھا پسند، ناپسند آیا تو اس کے مطابق اپنی رائے دے دی۔
2) کچھ محفلین کو خواہ مخواہ عادت ہوتی ہے ہر بات پر پسند، ناپسند، زبردست کے بٹن کو کلک کرنے کی خواہ پسند ہو یا نا ہو سمجھ آیا ہو نا ہو ۔کیا کریں اپنی موجودگی جو ظاہر کرنی ہے۔
3) کچھ محفلین میں مروت بھی بہت ہوتی ہے اس لیے اگر کہیں کسی تھریڈ میں کسی نے بھی جواب نہ دیا ہو تو یہ مروتاً کوئی نا کوئی بٹن دبا دینگے بے شک لمبی پوسٹ کی وجہ سے پڑھا ہو یا نا پڑھا ہو۔
4) "اوہو یہاں تو بہت سے محفیلن نے پسند، ناپسند، زبردست کے بٹن دبائے ہوئے ہیں" چلو ہم بھی اپنی قابلیت دکھا دیں اور شہیدوں میں نام لکھوا لیں۔
5) کچھ دل جلے اور حساب برابر کے مقولے پر بھی سختی سے کاربند ہیں یہاں۔ پڑھنے کے بعد بھی کسی بھی طرح کا اظہار نہیں کرتے وجہ "ہونہہ اس نے کونسا کبھی میری کسی پوسٹ پر جواب دیا ہے جو میں دوں۔"
6) "اوہو یہ تو میری/میرے دوست کی پوسٹ ہے اور کل کو مجھے بھی تو اپنی پوسٹ پر جواب چاہیے" سو زبردست۔
7) "پوسٹ پسند تو بہت آئی ہے" لیکن جانے دو کونسا میری اس سے کوئی جان پہچان ہے ۔
()کچھ ممبران ادھار رکھنے کے بھی قائل نہیں ہیں اس لیے
"اوہو کوئی خاص تھریڈ نہیں ہے لیکن اس نے بھی میری کافی پوسٹس پسند کی ہیں سو کلک پسند"
یا
"پوسٹ تو اچھی ہے لیکن اس نے میری کافی پوسٹس ناپسند کی ہیں سو کلک ناپسند ہونہہ بدلہ"
9 ) انا کا مسئلہ"اس پر تو پہلے ہی کافی زبردست کلکڈ ہیں سو میں کیوں اور اضافہکروں"