محفلین کی کہانی۔۔۔۔ تصویروں کی زبانی

زلفی شاہ

لائبریرین
رونے کی دوسری قسم عورتوں کا رونا ہے۔ یہ ایک معروف قسم ہے۔ اس قسم کا رونا بچوں کے رونے سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔ اس طرح کے رونے میں آنسوؤں کا بے تحاشہ استعمال ہوتا ہے۔ بعض محققین کا خیال ہے کہ اگر دنیا بھر کی عورتیں رونا دھونا بند کر دیں تو دنیا میں سیلاب کبھی نہ آئے۔ ۔ ۔ رونے کی اِس قسم کی ایک اور اہم خوبی یہ ہے کہ اسے جہاں "دکھ" میں استعمال کیا جا سکتا ہے وہیں اس کا استعمال "سکھ" کے موقع پر بھی بلا تکلف و بے دریغ جائز ہے۔ بلکہ بیشتر خواتین تو رونے کے لئے دکھ سکھ کا بھی انتظار نہیں کرتیں اور اکثر اوقات بات بے بات بھی رونے لگ جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کسی خاتون کو روتا دیکھ کر عقلمند سے عقلمند شخص بھی ان کے رونے کی وجہ نہیں بتلا سکتا۔ تاہم "متعلقہ فرد" کو عموماً یہ پیشگی علم ہوتا ہےکہ خاتون خانہ (یا غیر خاتون خانہ۔۔۔ جو بھی صورت ہو) کے آئندہ رونے کا سبب کیا ہو گا۔(اقتباس: ٹُک روتے روتے )
بھیا! بین ہونے کے لیے تیار بلکہ مستعد ہوجائیں۔ ہاں اگر فی الفور ایک کپ ایمر جنسی میں تیار کر لو تو الگ بات ہے۔ میں شمشاد بھائی کو آواز کسنے ۔۔۔۔نہیں نہیں ںںںںں ۔۔۔۔۔لگانے لگا ہوں۔ شمشاد بھیا ذرا ایک منٹ، ایک نظر، ایک پل کےلئے اس طرف بھی درکار ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
میرے پاس اس حالت میں آپ کی اصل تصویر بھی موجود ہے۔ کہیں تو بھجوا دوں؟ :)
کیا واقعی؟ کیونکہ ہم نے جب اپنے ڈیڑھ فٹ لمبے گیسو کٹوائے تھے تب حجام کے پاس تو ابو لے کر گئے تھے اور صرف وہی وہاں بیٹھے ہوئے تھے۔ کیا میں کیمرا لے کر گیا تھا ساتھ؟ ذرا بھیجیں تو سہی :)
 

فرخ منظور

لائبریرین
فرخ بھیا ایک کاپی مجھے بھی پلیزز
کیا واقعی؟ کیونکہ ہم نے جب اپنے ڈیڑھ فٹ لمبے گیسو کٹوائے تھے تب حجام کے پاس تو ابو لے کر گئے تھے اور صرف وہی وہاں بیٹھے ہوئے تھے۔ کیا میں کیمرا لے کر گیا تھا ساتھ؟ ذرا بھیجیں تو سہی :)

بس فرق یہی ہے کہ حجام کے پاس آپ بال تو کٹوا رہے ہیں لیکن بال اتنے لمبے نہیں تھے۔ یاد آیا؟
 

یوسف-2

محفلین
بھیا! بین ہونے کے لیے تیار بلکہ مستعد ہوجائیں۔ ہاں اگر فی الفور ایک کپ ایمر جنسی میں تیار کر لو تو الگ بات ہے۔ میں شمشاد بھائی کو آواز کسنے ۔۔۔ ۔نہیں نہیں ںںںںں ۔۔۔ ۔۔لگانے لگا ہوں۔ شمشاد بھیا ذرا ایک منٹ، ایک نظر، ایک پل کےلئے اس طرف بھی درکار ہے۔
1۔کیا شمشاد بھائی بین بھی کرتے ہیں؟
2۔ کیا شمشاد بھائی کو ایک پیالی چائے کی رشوت دے کر اُن سے کوئی بھی فیور لی جاسکتی ہے؟
شمشاد بھیا ذرا ایک منٹ، ایک نظر، ایک پل کےلئے اس طرف بھی درکار ہے۔
 

زلفی شاہ

لائبریرین
1۔کیا شمشاد بھائی بین بھی کرتے ہیں؟
2۔ کیا شمشاد بھائی کو ایک پیالی چائے کی رشوت دے کر اُن سے کوئی بھی فیور لی جاسکتی ہے؟
شمشاد بھیا ذرا ایک منٹ، ایک نظر، ایک پل کےلئے اس طرف بھی درکار ہے۔
سچ کو آنچ نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

یوسف-2

محفلین
بھائی ! اس کے لئے تو آپ کو الگ سے ایک دھاگہ کھولنے کی زحمت کرنا پڑے گی۔ اگر میں نے یہاں مضمون جڑ دیا (کیونکہ مجھے مضمون لکھنا تو آتا نہیں) تو شمشاد بھائی فٹ سے نمودار ہو کر بین کردیں گے۔
پھر تو آپ کو فورا" یہاں ایک نہیں بلکہ دو چار مضمون جڑ دینا چاہئے۔ بہت سے لوگ (مَیں نہیں) خوش ہو جائیں گے۔ زلف غائب، (محفل) کاسر صاف شفاف :mrgreen:
 

سارہ خان

محفلین

images
ہائے میری کوئی تو کوئی بھی نہیں سنتا​
ہاہاہا لو بھئی تم نے مجھے نقار خانے والی طوطی بنا دیا :battingeyelashes::heehee: میں سناتی بھی تو کم ہی ہوں نہ ۔۔:-P ویسے fahim کو پتا ہے میں سنتی بھی کم ہی ہوں :p
 
Top