محفلین کی کہانی۔۔۔۔ تصویروں کی زبانی

حماد

محفلین
حماد بھیاا​
angry-baby-fist1.jpg
میں صرف وہی کہتا ہوں جوسچ ہوتا ہے​
ارے واہ مقدس بہنا۔۔۔ واقعی آپکی مزاج شناسی نے حیران کر دیا۔تصویروں کا انتخاب اور کیپشن دونوں ہی لاجواب اور برمحل ۔ خوش رہیئے!
 

زلفی شاہ

لائبریرین
شمشاد بھیا​
resized_cimg9872.jpg
میں غریب تھک گیا ہوں، ڈرائیور ڈیوٹی کرتے کرتے​
ایک سے بڑھ کر ایک۔ زبردست

میری طرف سے آئسکریم پکی۔
شمشاد بھائی! ضد چھوڑو ، مان جاؤ کہ آپ بوڑھے ہو چکے ہیں۔ جلدی تھک جانا بڑھاپے کی علامات میں سے ایک علامت ہے۔ شمشاد بھائی سے خوشی سنبھالی نہیں جارہی۔ اسی لیے جھٹ آئس کریم کی آفر کرادی ۔ مقدس بہنا سوچو کیوں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟÷۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس لیے کہ سفید بالوں والے بابے کو آپ نے بچہ بنا کر جو دکھا دیا ہے۔ہاہاہا
 

زلفی شاہ

لائبریرین
اور یہ آئیڈیا کس کا ہے :happy:
آئیڈیا جس کا بھی ہے وہ مجھے آئیڈیا لوجی میں پی ایچ ڈی پروفیسر لگتا ہے۔ بہت ہی زبر دست اور انوکھا آئیڈیا ہے اور مقدس بہن نے بڑی خوبصورتی اور جانفشانی سے اسے نبھا کر بھی دکھا دیا ہے۔ یہ ایک تخلیقی ذہن کی عکاسی کرتا ہے۔
 
بہت دلچسپ :happy: :happy:

کس کی کتنی محنت ہے اس انتخاب اور پیشکش میں ؟ :happy:
اور یہ آئیڈیا کس کا ہے :happy:

سننے میں آ یا ہے کہ اس سازش میں مقدس بٹیا رانی اور فہیم بھائی کا ہاتھ ہے۔ ویسے اس سازش نے جنم کس کے دماغ میں لیا اس کا علم ہمیں نہیں ہے۔ :) :) :)
 

زلفی شاہ

لائبریرین

3280963-685836-child-girl-is-reading-a-book-in-front-of-fireplace.jpg


اس انگلش لٹریچر نے تو چشمہ لگوا دیا مجھے تو​
مقدس بہنا سب کی تصاویر اور ان پر کمنٹس بہت زبر دست ہیں ۔مگریہ ناعمہ کے بچے کا تصویر چنگا نہیں لگ رہا۔ پلیز پیاری بہنا !میری گزارش پر اس کا کوئی اور تصویر لگاؤ۔ جس میں یہ ہمارا لالہ نظر آئے۔ اور کمنٹس بھی اسی طرز کے ہوں۔ مزہ آ جائے ہمارے ساتھ ساتھ ناعمہ لالہ کو بھی۔پلیززززززززززززززززززززززززززززززززز پیاررررررررررری بہناااااااااااااااااااااااا !
 

زلفی شاہ

لائبریرین
سننے میں آ یا ہے کہ اس سازش میں مقدس بٹیا رانی اور فہیم بھائی کا ہاتھ ہے۔ ویسے اس سازش نے جنم کس کے دماغ میں لیا اس کا علم ہمیں نہیں ہے۔ :) :) :)
جب علم ہوجائے تو ہمیں بھی بتا دینا کیونکہ ایسے تخلیقی ذہن کو داد دینے میں ہم لاحق نہیں ہونا چاہتے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ميں اپنے آپ كو اس قابل نهيں سمجھتا ۔۔۔ ميں ايك طفل مكتب هو ۔۔ يهاں آپ لوگوں سے سيكھنے آتا هو ۔۔
صرف ايك بات ذهن ميں آئي تھي تو سوچها كه آپ لوگوں سے شئر كر دوں ۔۔ ورنه شمشاد بهائي آئے تو يه شئر وئر بھي نهيں كر سكتا ۔۔اس نے مجهے آپنے آپ سے بهت ڈريا هے ۔۔ اس لئے ۔۔۔ ;):)

ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آپ جو جی چاہے شریک محفل کریں۔ صرف اتنی گزارش ہے کہ زمرے اور دھاگے کا خیال رکھیں۔

تصاویر والے زمرے میں جتنی جی چاہے تصاویر پوسٹ کریں، کوئی پابندی نہیں ہے۔

اگر کچھ سمجھ میں نہ آئے تو بلا تکلف پوچھ سکتے ہیں۔
 

یوسف-2

محفلین
یوسف ثانی بھیا​

2637_529646167931_26000594_32321603_6584439_n.jpg

یاد آ رہا ہے ہمیں وہ زمانہ​
جب ہمارے سر پر تھا بالوں کا خزانہ​
ہا ہا ہا ۔ کیا یاد دلا دیا۔
یہ کسی اور کا نہیں ، ہمارا ہی فرمان ہے کہ:​
زلف دراز مانگ کے لائے تھے چار بال
دو آرزو میں اُڑ گئے، دو انتظار میں :grin:
 

یوسف-2

محفلین
السلام علیکم

اس تھریڈ میں ابھی ہم آپ کے سامنے پیش کرنے جا رہے ہیں۔۔
محفلین کی کہانی۔۔۔ تصویروں کی زبانی

اگر کسی تصویر سے کسی نازک مزاج کی دل شکنی ہو تو براہ کرم ہمیں مطلع کرنے کی غلطی نہ کرے۔

شکریہ
جی ہاں مطلع کرنے کی غلطی نہ کرے بلکہ۔۔۔
از خود نوٹس لے ۔جیسے چیف جسٹس لیا کرتے ہیں یا جیسے صدر اور وزیر اعظم کسی واقعہ ، سانحہ پر لیا کرتے ہیں۔:)
 
Top