محفلین کے انٹرویو

زیک

مسافر
مجھے اعتراض تو نہیں ہے لیکن میرے پچھلے تمام انٹرویوز سے کوئی سوال repeat نہیں ہونا چاہیئے
 
آخری تدوین:
ہمیں پتا ہے! :battingeyelashes:
پھر بھی یہ سالگرہ ادھوری رہے گی آپ کے انٹرویو کے بِنا! :)
مریم بٹیا، سالگرہ کے موقع پر انٹرویو کی جتنی بھی لڑیاں شروع کی گئی ہیں ان میں بے شمار سولات کیے گئے ہیں۔ چونکہ ہم مفصل جوابات دینے پر یقین رکھتے ہیں اس لیے وقت کی قلت کے باعث فی الحال ہم اس قدر سوالات کا سامنا کرنے کی حالت میں نہیں ہیں۔ ابھی تو دربار عام میں بھی کچھ سوالات ہمارے جوابات کے منتظر ہیں۔ لہٰذا ہمارا مشورہ ہے کہ ایک آدھ مزید سوالات کرنے ہوں تو انھیں موجودہ لڑی میں ہی دریافت فرما لیں۔ اگر کوئی علیحدہ لڑی کھولی بھی گئی تو ہم بعد میں اسے پچھلی لڑی میں ضم کرنے کی درخواست کریں گے، کیونکہ ہمیں بہت زیادہ بکھراؤ پسند نہیں ہے۔ :) :) :)
 

عظیم

محفلین
فہیم
نیرنگ خیال
عثمان
محمدظہیر
م حمزہ
عظیم
آپ کو غالبا ٹیگ نہیں پہنچا ہوگا پہلے. انٹرویو کی اجازت درکار ہے! :)
بہت بہت شکریہ مریم، میں نہیں سمجھتا کہ میرا انٹرویو کسی اہمیت کا حامل ہے۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ میں اب تک محفل میں دوست بنانے میں ناکام ہوا ہوں۔ دوسرا یہ کہ میں کوئی ایسی شخصیت بھی نہیں کہ جس میں لوگوں کو انٹرسٹ ہو۔
فی الحال میں آپ سے معذرت ہی چاہوں گا
 

سین خے

محفلین

یاد رکھنے کے لئے شکریہ مریم :) پر بات یہ ہے کہ ابھی ایک عدد تقریب میں شراکت باقی ہے اور پھر معالج نے کاٹ پیٹ کی تاریخ عنایت کر دی ہے سو اگر اس سب کے بعد یہ سلسلہ چل رہا ہوا تو میں حاضر ہو جاوَں گی :) ابھی تو کافی دن کی میری غیر حاضری متوقع ہے :)
 

عظیم

محفلین
آپ نے پچاس ساٹھ محفلین کو میسج بھیجنا تھا “دوستی کرو گے؟”
میرا مطلب تھا کہ ابھی ابھی محفل کے دوسرے دھاگوں میں حصہ لینا شروع کیا ہے، ان شاء اللہ آہستہ آہستہ لوگوں کے ساتھ گھل مل سکوں گا۔ اور ایک سچ بات یہ ہے کہ میرا ذہنی توازن بھی درست نہیں ہے، میں یہاں کوشش کرتا ہوں کہ آپ لوگوں کے ساتھ بات کر کے کچھ سیکھ سکوں
 

سید عمران

محفلین
پہلی بات تو یہ ہے کہ میں اب تک محفل میں دوست بنانے میں ناکام ہوا ہوں.
میرا ذہنی توازن بھی درست نہیں ہے
جبھی آپ کو یہ مشورہ دیا گیا ہے...
آپ نے پچاس ساٹھ محفلین کو میسج بھیجنا تھا “دوستی کرو گے؟”
 
Top