مریم افتخار
محفلین
عظیم بھیا! آپ انٹرویو دینا درست نہ سمجھتے ہوں تو آپ کی خوشی کا خیال رکھا جائے گا تاہم جہاں تک اہمیت، ناکامی اور دلچسپی کی بات ہے تو میرے مشاہدے کے مطابق یہ سبھی محفلین سے انٹریکشن سے بڑھتی ہے. لوگ آپ کے بارے میں جانتے ہیں تو آپ کو کمیونٹی کا حصہ خوب خوب مانتے ہیں اور گھلنا ملنا، اہمیت اور دوست احباب سب ہو جاتا ہے. اس کے لیے انٹرویو سے اچھا ذریعہ کیا ہوگا؟بہت بہت شکریہ مریم، میں نہیں سمجھتا کہ میرا انٹرویو کسی اہمیت کا حامل ہے۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ میں اب تک محفل میں دوست بنانے میں ناکام ہوا ہوں۔ دوسرا یہ کہ میں کوئی ایسی شخصیت بھی نہیں کہ جس میں لوگوں کو انٹرسٹ ہو۔