سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے اوتار ۔۔۔۔

صابرہ امین

لائبریرین
yasir.jpg


زبردست یاسر شاہ بھائی :applause::applause::applause:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سرتسلیم خم ہے خواہر محترم صابرہ امین کی خواہش کے سامنے ، چنانچہ اوتار جدید پر نگۂ متجسس و پرشوق پڑتے ہی مابدولت نے ساعت قلیل کے ضیاع کا بھی مرتکب ہوئے بغیر اوتار قدیم کا قلع قمع کردیا ! :):)

اللہ کا شکر کہ ہمیں بنا کسی لغت کا سہارا لئے ایک ایک لفظ سمجھ میں آ گیا۔
مابدولت بھائی۔۔۔۔ کیسے سیکھتے ہیں ایسی مشکل اردو۔۔۔ رہنمائی کیجئیے پلیز۔
 

فہد اشرف

محفلین
عینک تو یوں پکڑی ہے جیسے محدب عدسہ ہو۔ اور بال کتنے بڑے ہو گئے ہیں کٹوا کر آئیں۔ دیوار پر گھڑی کا سیل بھی ختم ہو گیا ہے۔
آنلائن پڑھائی کر کے چشمے کا نمبر لگتا ہے بڑھ گیا ہے۔ بال تو ابھی کل کٹوا کے آیا ہوں، جب سے لاک ڈاؤن لگا ہے بال دو مہینے میں ایک بار کٹواتا ہوں:ROFLMAO:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آنلائن پڑھائی کر کے چشمے کا نمبر لگتا ہے بڑھ گیا ہے۔ بال تو ابھی کل کٹوا کے آیا ہوں، جب سے لاک ڈاؤن لگا ہے بال دو مہینے میں ایک بار کٹواتا ہوں:ROFLMAO:
تو آپ نے اب یہ کہنا چھوڑ دیا

خرچے میں خرچے
کراں میں کھلے خرچے

ویسے لاک ڈاؤن سے کافی بچت اسکیمیں ذہن میں نہیں آ گئیں کہ آئیندہ ان پر عمل کیا جا سکتا ہے؟
 
Top