سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے نمائندہ اشعار

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پتہ نہیں کیوں سب سہمے ہوئے رہتے ہیں ہم سے ... حالانکہ تلوار تو کجا، ہمارا قلم تو نیل کٹر کے ساتھ لف چاقو سے بھی کند ہے :)

مذاق برطرف، بہت شکریہ صابرہ بہن، یاد آوری کے لیے ممنون و متشکر ہوں.
 

صابرہ امین

لائبریرین
سوچ رہا ہوں اس پر کیا ریٹنگ دی جائے
ویسے یہ ایک مثبت شعر ہے ۔ یعنی آپ لوگوں سے بےنیاز ہیں کہ وہ کیا سوچتے ہیں ۔
یہ سمجھ آجائے گا ۔

یا اتنا سخت جان کہ تلوار بے اثر
یا اتنا نرم دل کہ رگ گل سے کٹ گیا

شکیب جلالی
 

سیما علی

لائبریرین
ویسے یہ ایک مثبت شعر ہے ۔ یعنی آپ لوگوں سے بےنیاز ہیں کہ وہ کیا سوچتے ہیں ۔
یہ سمجھ آجائے گا ۔

یا اتنا سخت جان کہ تلوار بے اثر
یا اتنا نرم دل کہ رگ گل سے کٹ گیا

شکیب جلالی
گل و تلوار یکجا کردی بٹیا:):)
 
Top