سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے نمائندہ اشعار

صابرہ امین

لائبریرین
یہ بھی ہمارے دوسرے بھائیوں ہی کی طرح ہیں۔۔۔
بس اشاروں اشاروں میں "سُنا" بھی دیتے ہیں اور معصوم بھی بن جاتے ہیں۔
یہ روؤف بھائی بھی بالکل ایسے ہی ہیں۔ ہمارے ان بھائی کے جیسے جنھیں ہم کھو چکے ہیں۔ کبھی کبھی تو لگتا ہے کہ وہی ہیں۔
اللہ آپ کو صبر دے پیاری گل ۔
 

نور وجدان

لائبریرین
وہ جو اُس کے سامنے آ گیا، وہی روشنی میں نہا گیا
عجب اُس کی ہیبتِ حُسن تھی، عجب اُس کا رنگِ جمال تھا

محترم سیما علی جی کی نظر
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
اک خواب نارسائی کی تعبیر ڈھونڈتے رہے
پانی پہ جو لکھی تھی وہ تحریر ڈھونڈتے رہے
کچھ لوگوں نے تو ہر گناہ سے لذت کشید کی
کچھ اک جرم بے گناہی کی تعذیر ڈھونڈتے رہے

گُلِ یاسمیں جی کے لیے
 
Top