تیرہویں سالگرہ محفلین کے لیے "نمائندہ تصویر" یا "دستخط" کا انتخاب کریں!

آپ ایک چشم زدن میں اسے تبدیل کرسکتے ہیں سر جی
دیر کس بات کی ہے
یہی مسکوٹیاں ہورہی تھیں ناں
لا حول و لا قوہ! ہم کب کوئی اعتراض یا شکایت کر رہے ہیں؟ ایک تو ہر مراسلے میں مسکانیں استعمال کرنے کا یہ بڑا نقصان ہے کہ پھر اس کی افادیت اور معنویت جاتی رہتی ہے۔ :) :) :)
 
فہد اشرف

محفلین
آپ لوگوں کو یاد ہوگا ایک بار شکیب بھائی نے ہندی کی کلاس لینی شروع کی تھی۔۔۔۔۔
teachersleeping.jpg
 
محمد وارث

لائبریرین
ان دونوں اتاروں سے وارث بھائی کی زندگی کے ایک پہلو پر روشنی پڑتی ہے لیکن میں سوچ رہی تھی چلیں
اوتار کی حد تک تو وارث بھائی کی دیرینہ خواہش کو پورا کرنے میں ہم ان کی مدد کر سکتے ہیں
man-with-four-wives.jpg
بہن جی، اگر آپ سچ مچ میں میری بہن ہوتیں تو واللہ میری یہ دیرینہ خواہش کب کی پوری ہو گئی ہوتی اور آپ کی چاروں بھابھیاں آپ کے" قصیدے "پڑھنے میں رطب اللسان، یک زبان ہوتیں۔:)

یہ ڈی پی منتخب اس لیے نہیں کر رہا کہ ایک ہی کے چار کلون ہیں، میری مت ماری گئی ہے کہ ایک کو چار کر لوں مجھے مارنے کے لیے ایک ہی کافی ہے! :)

محمد وارث بھائی کے لئے سفارش کردہ ڈی پی
books.jpg

محمد وارث بھیا کے لے ہم بھی اوتار لائے ہیں۔ یہ تو مقابلے کی صورت پیدا ہو گئی۔

waris.jpg
یاز صاحب کی منتخب کردہ ڈی پی بہت اچھی ہے، کتابیں میری جنت ہیں۔ میں نے اب تک کی ساری زندگی کتابوں اور موسیقی کے ساتھ ہی گزاری ہے اور باقی بھی گزاروں گا، انشاء اللہ۔

فرقان صاحب کی منتخب کردہ ڈی پی لگا رہا ہوں، اس وجہ سے نہیں کہ اس میں قبلہ و کعبہ کی تصویر ہے بلکہ اس لیے کہ اس میں حقے کی نے بھی ہے اور قرطاس و قلم بھی۔ مرزا کی "منہ چڑھی اور منہ لگی" ایک چیز کی کمی ہے اور وہ میرے لیے بالکل جائز کمی ہے کہ ہم جیسے اس کے لیے مرنے کے منتظر اور مشتاق ہیں ! :)
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
دستخط کا شاید اتنا امپیکٹ نہیں کہ بندہ تنگ ہو سکے۔ بہت سے لوگ موبائل سے محفل استعمال کر رہے ہوتے ہیں تو دستخط نظر بھی نہیں آتے۔
اگر تو تنگ ہی کرنا مقصود ہے تو ایک ڈی پی میری طرف سے بھی۔:LOL:

انکل سرگم کی "کلیاں" کا لازوال کردار، "ماسی مصیبتے"، اتنی مصیبت کہ لفظ بھی مصیبت میں پڑ گیا !

گو نام زنانہ ہے لیکن یہ ایک جینڈر لیس (بغیر صنف کے) کردار ہے کہ میں نے یہ لفظ مردوں اور لڑکوں کے لیے بھی استعمال ہوتے سنا ہے۔ میں اس کی سفارش کسی ایک رکن کے لیے نہیں کر رہا بلکہ محفلین پر چھوڑتا ہوں کہ ان کے تخیل کی پرواز کہاں تک ہے۔ :)
maxresdefault.jpg
 
فرقان احمد

محفلین
اوہو، چوبیس عدد زبردستیاں ہو گئیں!!! تب تو کچھ کرنا پڑے گا۔ لیکن یہ تصویر 2007 کی یاد گار ہے، محفل کا 11 سالہ ساتھ ہے، اس کا رنج بھی رہے گا۔
اُستادِمحترم! دو دن بعد پھر بدل لیجیے گا۔ ہم اس عرصے میں اسکرین شاٹ لے کر محفوظ کر لیں گے۔ :)
 
اگر تو تنگ ہی کرنا مقصود ہے تو ایک ڈی پی میری طرف سے بھی۔:LOL:

انکل سرگم کی "کلیاں" کا لازوال کردار، "ماسی مصیبتے"، اتنی مصیبت کہ لفظ بھی مصیبت میں پڑ گیا !

گو نام زنانہ ہے لیکن یہ ایک جینڈر لیس (بغیر صنف کے) کردار ہے کہ میں نے یہ لفظ مردوں اور لڑکوں کے لیے بھی استعمال ہوتے سنا ہے۔ میں اس کی سفارش کسی ایک رکن کے لیے نہیں کر رہا بلکہ محفلین پر چھوڑتا ہوں کہ ان کے تخیل کی پرواز کہاں تک ہے۔ :)
maxresdefault.jpg
آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ کے لیے کتابوں اور چچا غالب کا انتخاب کیا گیا۔
تنگ کرنا کسے کہتے ہیں، ہم سے پوچھیے صاحب
 
محمد وارث

لائبریرین
آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ کے لیے کتابوں اور چچا غالب کا انتخاب کیا گیا۔
تنگ کرنا کسے کہتے ہیں، ہم سے پوچھیے صاحب
میری عمر چالیس سے اوپر ہے شاید اس لیے "چھوڑ " دیا گیا ہوں۔

آپ سے بھی زیادہ شاید سید عمران صاحب سے کوئی خاص بدلہ لیا گیا ہے، کسی نے کہا تھا کہ جا چھوڑ دیا حافظِ قرآن سمجھ کر، لیکن ان کا کمالِ نے نوازی یعنی مفتی ہونا بھی ان کے کام نہیں آیا۔:)
 
سید عمران

محفلین
آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ کے لیے کتابوں اور چچا غالب کا انتخاب کیا گیا۔
تنگ کرنا کسے کہتے ہیں، ہم سے پوچھیے صاحب
آپ سے بھی زیادہ شاید سید عمران صاحب سے کوئی خاص بدلہ لیا گیا یے۔:)

معذرت! اِس معاملے میں ہم تابش بھائی سے صد فی صد متفق ہیں۔ ذرا دونوں کی ڈی پی آمنے سامنے رکھ کر دیکھیے گا۔ :)
آؤ بلبلو کریں مل کر آہ و زاریاں وغیرہ!!!

:cry2::cry2::cry2:
 
محمد وارث

لائبریرین
آؤ بلبلو کریں مل کر آہ و زاریاں وغیرہ!!!

:cry2::cry2::cry2:
تم اویں اویں پکارو، میں چلاؤں اواں اواں

سو سنار کی ایک لوہار کی!

آپ دونوں مدتوں سے نقیبی صاحب کی املا پر جائز و ناجائز گرفت کر رہے تھے انہوں نے ایک ہی ہاتھ میں سارے اگلے پچھلے ادھار چکا دیئے۔ :)
 
Top