اچھا، اچھوتا اور قابل تحسین آئیڈیا ہے۔یاز سرجی۔۔۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
کیا حال ہیں محفلین؟ محفل کی سالگرہ کی تیاریاں اپنے عروج پہ ہیں۔ تمام محفلین جوش و خروش سے مزے مزے کے تھریڈز بنا رہے ہیں۔ گیمز اور مختلف ٹاپکس پہ۔۔ میرے (نکے سے)دماغ میں بھی ایک گیم آئی ہے۔ گیم آسان سی ہے۔ کرنا کچھ یوں ہے۔ آپ نے دوسرے محفلین کے لیے مختلف ڈی پیز کا انتخاب کرنا ہے۔ یا دستخط کا۔
گیم کا اصول کچھ یوں ہے۔۔
اصول 1:
اگر کم سے کم 5 اور زیادہ سے زیادہ 10 محفلین اس ممبر کی انتخاب کی گئی ڈی پی یا سگنیچر کو "زبردست" کی ریٹنگ دے دیں گے تو جس کے لیے اس نے منتخب کی ہوگی ۔۔۔اس ممبر کو سالگرہ تک وہی ڈی پی اپنی پروفائل لگانی پڑے گی یا وہی دستخط لکھنے پڑیں گے۔۔ اگر ایسا نہ کریں گے تو بھی بہت فرق پڑنے والا نہیں ہے، دوست احباب کی جانب سے زبردست کی ریٹنگز کا مطلب ہی یہ ہو گا کہ دوست احباب آپ کے مزاج سے خوب اچھی طرف واقف ہیں۔
اصول2:
آپ تصویر یا دستخط مزاحیہ بھی منتخب کرسکتے ہیں۔۔ مگر یاد رکھیں
تو ابتدا میری طرف سےدل آزاری نہیں کرنی یا دوسرے لفظوں میں ۔۔۔آہو۔۔
سمجھ گئے ہوں گے۔۔
سب سے پہلے ایک ایسے ممبرکے لیے ڈی پی کا انتخاب کررہی ہوں۔۔ جنہیں کبھی توفیق نہیں ہوئی تبدیل کرنے کی۔۔
ذرے کو آفتاب سے تشبیہ دینے کے لیے مابدولت رفیق دیرینہ برادرم یاز کے لیے سراپا تشکر ہیں ۔
اور ہم بھی اپنا آپ پہچاننے سے قاصر ہوئے جا رہے ہیں!!!بجا فرمایا جناب۔
ہم تو اپنے مراسلہ جات کو پہچاننے سے ہی قاصر ہوئے جا رہے ہیں۔
اس عبارت کا مطلب بھی تو سمجھائیں! مجھے صرف ایک ہی لفظ اردو زبان کا لگتا ہے ۔ وہ ہے "غالب".
مطلب تو مابدولت ہی سمجھا پاویں گے۔
لوجی قبلہ تعمیل پائی۔ ریٹنگ کا کیا انتظار! اور اس میں کیا شک ہے کہ محض سیکھنے ہی آتے ہیں۔
ٹائی ٹیڑھی ہے... ذرا سیدھی کردیں پھر لگاتا ہوں...
شکیب بھائی آپ ڈی پی تبدیل کریں ٹائی کے ٹیڑھی ہونے پر کوئی اعتراض نہیں کرے گاٹائی ٹیڑھی ہے... ذرا سیدھی کردیں پھر لگاتا ہوں...
آپ کو یہ شریف ڈی پی کس کی تجویز تھی؟ ملی بھگت... سب سمجھ میں آ رہا ہے
قبلہ محترم اب بات کہنے کی آئی ہے تو ہم کہے دیتے ہیں کہ " ہمیں تو اب سکون ہی سکون ہے "۔سو سنار کی ایک لوہار کی!
آپ دونوں مدتوں سے نقیبی صاحب کی املا پر جائز و ناجائز گرفت کر رہے تھے انہوں نے ایک ہی ہاتھ میں سارے اگلے پچھلے ادھار چکا دیئے۔