مریم افتخار
محفلین
مجھے تو آج پتہ چلا کہ میں کتنا بڑا فنکار ہوں ۔ خیر یوں ھے تو یوں ہی سہی۔ بدنام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہو گا۔ محفلین کے حسن ظن اور سوء تمسخر کا شکریہ۔
کیا یہ تصویر لگانی واجب ہو گئی شروط کے بموجب؟
السلام علیکم محترمی! اس تصویر سے ہمارا مقصد آپ کی دل آزاری نہیں بلکہ آپ کو بھی اس کھیل میں شامل کرنا تھا مگر شاید نہیں بلکہ یقینا ہم سے بھول ہو گئی اسی لیے آپ کو یہ لہجہ اپنانا پڑا۔ اس کے لیے ہم تہہ دل سے معذرت خواہ ہیں اور یہ تصویر ہٹائے دیتے ہیں۔
شاید ہمارا پیمانہ مختلف ہے کہ ہمیں کلپ آرٹ اور بچوں والی تصاویر زیادہ پسند نہیں آتیں اس لیے پینٹنگز یا کچھ مختلف قسم کی تصاویر اپنے انتخاب کے مطابق لا رہے تھے۔ یہ تصویر ہم نے دیکھی تو ایک اور محفلین کے لیے سوچی جنہیں تاریخ سے علاقہ تھا مگر اس لڑی میں انہیں تصویر الاٹ کر دی گئی تھی جبکہ آپ کب سے یہاں موجود تھے مگر ابھی تک شاید کسی کی توجہ اس طرف نہ گئی تھی اور آپ کا بھی تاریخ سے حقیقی واسطہ تھا جیسا ہم نے سمجھا ،یہی ہماری غلطی تھی۔ جہاں تک بدنامی یا تمسخر کی بات ہے تو یہ الفاظ ہماری لغت میں سرے سے موجود ہی نہیں ہیں۔ آپ ہمارے لیے نہایت محترم تھے اور ہیں! انتظامیہ اور باقی اراکین کو جنہیں شاید بچگانہ اوتار بھی الٹ ہوئے ہوں کیا اس سے ان کا تمسخر اڑا؟ کم از کم ہم اسے ان کا بڑا پن اور حس مزاح سلامت سمجھتے ہیں۔ ہم بہت سنجیدہ اوتار ہی لا رہے تھے کہ کسی کی دل آزاری نہ ہو اور یہ بھی بس لڑی کی ہوا کو دیکھ کر ارسال ہو گیا کہ کہا گیا تھا کہ شرارتی سا اوتار نہ لائیں تو وہ مزا نہیں!