تیرہویں سالگرہ محفلین کے نام تلاش کریں، یا غائب کریں

یاز

محفلین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم

تو جناب جیسا کہ لڑی کے عنوان سے ظاہر ہے۔ ایک جملے میں سے کسی محفلین کے نام کو غائب یا تلاش کرنا ہو گا۔
جیسے جملہ ہو کہ
سوال: فرانس اور جرمنی ازل سے جنگ و جدل میں مصروف ہیں۔
جواب: جرمنی ازل سے ۔۔۔ یاز

اس سلسلے میں چند اصول پیشِ خدمت ہیں۔ لڑی چل نکلی تو مزید اصول بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
۔۔ چونکہ لڑی میں دیگر بات چیت بھی چلے گی تو جب بھی سوالیہ جملہ پوچھیں تو اس سے قبل سوال: لکھ دینا بہتر ہے۔
۔۔ محفلین کا محفل والا نام یا نک شامل کئے جائیں گے۔ جیسے زکریا کی بجائے زیک
۔۔ زیادہ تر نام دو یا زائد الفاظ پر مشتمل ہیں تو ان میں سے مرکزی نام شامل کیا جائے گا، جیسے محمد تابش صدیقی میں سے تابش۔
۔۔ نام سیدھی ترتیب میں بھی ہو سکتا ہے اور الٹی ترتیب میں بھی۔ جیسے
۔۔۔۔ جرمنی ازل سے ۔۔۔ یاز
۔۔۔۔اور جہاز ایک انجن پہ چلتا رہا۔۔۔یاز

تو شروع کرتے ہیں جی
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
سو پہلا سوال نامہ حاضر ہے

۔۔ کیوں نہ آج اسم نکرہ اور اسم معرفہ کے بارے میں سیکھا جائے۔
۔۔ کیبل اور موبائل کے آنے سے رہا سہا دیہی کلچر بھی ختم ہوتا جا رہا ہے۔
۔۔ آج ہی جشن کی سب لڑیاں بنا دیں گے کیا؟

فی الحال اتنا ہی
 

یاز

محفلین
چونکہ لڑی میں دیگر بات چیت بھی چلے گی تو جب بھی سوالیہ جملہ پوچھیں تو اس سے قبل سوال: لکھ دینا بہتر ہے۔
 
صاحب لڑی سے ایک سوال۔
بالفرض پوچھنے والے کے ذہن میں کسی اور کا نام ہے، مگر ڈھونڈنے والا کوئی اور ڈھونڈ لیتا ہے، اس صورت میں جواب درست قرار پائے گا یا غلط؟
 
Top