کہنے کو تو میں بھی انجینئر ہوں ... مگر کمرشل
تحقیق میرا میدان نہیں ...
مگر میں نے یہ نوٹس کیا ہے کہ بانیان محفل میں سے اکثر کا پس منظر اکادمی ہے اور غالبا ان کا زیادہ تر کام بھی شاید تحقیقی نوعیت کا ہی ہے.
محفل میں تنوع پیدا کرنے کی ایک صورت یہ ہو سکتی ہے کہ ایسے سینیئر اراکین اپنے تحقیقی کام کا خلاصہ اردو میں یہاں شائع کریں ... مہینے میں دو آرٹیکل بھی ہوں تو فی الوقت کافی ہوں گے. اغلب امکان یہی ہے کہ ان حضرات کے حلقہ احباب میں تحقیق سے وابستہ دیگر احباب بھی ہوں گے، ان کو بھی مہینے میں ایک آدھ آرٹیکل کے لیے راغب کیا جا سکتا ہے.
اردو کمپیوٹنگ سے وابستہ احباب بھی مہینے میں ایک آدھ آرٹیکل شریک کریں.
تاہم اس دوران "بھرپور" قسم کے فیڈ بیک کی امید نہ رکھی جائے بلکہ اب ہماری سمت یہ ہو کہ بس آہستہ آہستہ اردو میں سائنسی و تحقیقی مواد کی ایک ریپازٹری تشکیل پا جائے (کمپیوٹنگ کے حوالے سے اچھا خاصا مواد اب بھی موجود ہے) جس کی سوشل میڈیا کے ذریعے مناسب تشہیر کی جائے تاکہ مزید اراکین کو فورم کی جانب راغب کیا جا سکے. خاص کر ایسے لوگ جو ابھی ایم فل یا پی ایچ ڈی اسکالرز ہیں ... ان کو راغب کیا جائے کی وہ اپنی اپنی تحقیق کا خلاصہ اردو میں شائع کریں تاکہ اردو میں سائنسی و تحقیقی لٹریچر کا حجم بڑھ سکے.