محفل پہ چھائی ہوئی پژمردگی کے اسباب اور اس کا حل

جاسمن

لائبریرین
جان کی امان پائیں تو عرض کرتے چلیں کہ ایسی تنہائی خود ساختہ ہوتی ہے۔ جہاں بھی ایسے چند لوگوں کو آپس میں ایک دوسرے ہی کے طواف میں مشغول دیکھیں۔۔۔ بیچ میں جگہ بنا لیا کریں اپنی۔ آزمودہ فارمولا ہے۔ ہمیں تو ایک دن کے لئے بھی ایسا احساس نہ ہوا۔
ہم نے گزرے آٹھ نو مہینوں میں آج ہی پہلی بارآپ کا نام دیکھا اور بنا جان پہچان کے جواب دے دیا۔ محفل پر ایکٹو رہنے کے لئے کسی سے بھی واقفیت ہونا ضروری نہیں۔ یہاں سب ایک دوسرے ہی کے لئے وقت نکال کر آتے ہیں۔ آزمودہ ہے اور بلا قیمت ہے ۔ آزما دیکھئیے۔
صد فیصد متفق۔
 
سیما علی

لائبریرین
صاحبِ عالم مس کیرالہ انتظار میں بوڑھی ہو جائیں گی🤓🤓🤓🤓🤓🤓
ایک تازہ ترین خبر ہے آپکے لئے؀

کیرالہ میں پہلی آن لائن شادی کا انعقاد!​

ریاست کی پہلی آن لائن شادی ہفتہ کے روز کیرالہ کے ضلع کولم میں پنالور سب رجسٹرار آفس میں ہوئی۔
یہ شادی ڈپٹی رجسٹرار ٹی ایم فیروز کی نگرانی میں ہوئی جنہوں نے دلہن کو شادی رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ دیا۔:applause::applause::applause::applause:
 
آخری تدوین:

ضیاء حیدری

محفلین
1- تنقیص عروج پر ہے اور تصحیح کا شائبہ بھی نہیں۔
2- انتظامیہ کا رکن تو دُور کی بات محفل کا رکن بھی نہیں ہونے دیتے۔
3- کچھ سال پہلے آیا تھا اب جب آیا تو وہی دقیانوسی روش دیکھنے کو ملی۔ فرق نظر نہ آیا۔
4- کچھ اقوام کا عجب حال یہ ہوتا ہے کہ ان کے ہاتھ کچھ لگ جائے تو خود کو خدا سمجھنے لگتے ہیں۔
5- چند ہی لوگ ہیں جو آپس میں ایک دوسرے کے گرد طواف میں مشغول ہیں باقی رکن تنہائی کا شکار ہیں۔
بجا فرمایا، فورم میں کچھ لوگوں کا ایک گروپ سا بنا ہوا ہے، جو آپس میں ایک دوسرے کی تعریف و توصیف کرتے رہتے ہیں، کسی کے دلائل کو جواب نہ بن پڑے تو اسے اگنور کرنا شروع کرتے ہیں، بلکہ اس کے خلاف ایسا ماحول بنادیتے ہیں کہ وہ چھوڑنے پر مجبور ہوجاتا ہے
 
ضیاء حیدری

محفلین
جی بہتر۔۔۔۔ آئیندہ سے خاص خیال رکھیں گے اس بات کا۔
اچھا ہوا کہ آپ نے ہماری کہی بات کو بہانہ نہ سمجھا ورنہ ایک اسی بات کی تکرار میں روؤف بھائی کی یہ لڑی کم سے کم 50 صفحے پار کر جانی تھی :ROFLMAO:
ہماری اتنی جرات کہاں؟ بزدلی کا مطلب منافقت نہ لیجئے گا:):)
 
جاسمن

لائبریرین
بجا فرمایا، فورم میں کچھ لوگوں کا ایک گروپ سا بنا ہوا ہے، جو آپس میں ایک دوسرے کی تعریف و توصیف کرتے رہتے ہیں، کسی کے دلائل کو جواب نہ بن پڑے تو اسے اگنور کرنا شروع کرتے ہیں، بلکہ اس کے خلاف ایسا ماحول بنادیتے ہیں کہ وہ چھوڑنے پر مجبور ہوجاتا ہے
ضیاء حیدری! گروپ کے لوگوں کے نام بتائیے گا۔ عمومی معلومات میں اضافے کے لیے۔ :)
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بجا فرمایا، فورم میں کچھ لوگوں کا ایک گروپ سا بنا ہوا ہے، جو آپس میں ایک دوسرے کی تعریف و توصیف کرتے رہتے ہیں، کسی کے دلائل کو جواب نہ بن پڑے تو اسے اگنور کرنا شروع کرتے ہیں، بلکہ اس کے خلاف ایسا ماحول بنادیتے ہیں کہ وہ چھوڑنے پر مجبور ہوجاتا ہے
تم گروپوں کی بات لے بیٹھے
ہم ترستے ہیں آدمی کے لیے 😊
 
ضیاء حیدری

محفلین
تم گروپوں کی بات لے بیٹھے
ہم ترستے ہیں آدمی کے لیے 😊
قحط الرجال کا زمانہ ہے، قحط الرجال کا لفظی مطلب تو ہے ‘آدمیوں کا قحط’ لیکن مجازی طور پر اس سے میری مراد ہے، اچھے لکھنے والوں کی کمی۔۔۔۔ لوگوں کے عادت کاپی پیسٹ کی ہوتی جارہی ہے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
قحط الرجال کا زمانہ ہے، قحط الرجال کا لفظی مطلب تو ہے ‘آدمیوں کا قحط’ لیکن مجازی طور پر اس سے میری مراد ہے، اچھے لکھنے والوں کی کمی۔۔۔۔ لوگوں کے عادت کاپی پیسٹ کی ہوتی جارہی ہے۔
اس سے تو بالکل اختلاف نہیں
 
جاسم محمد

محفلین
کریم کے نام بدل گئے ہیں ورنہ وہی فعال رہتے ہیں۔
ہم تو اب بھی فعال ہیں۔ میرے خیال فعالیت کا مسئلہ ضرورت سے زیادہ ماڈریشن کی وجہ سے ہے۔ جیسے اگر میں کوئی نیا دھاگہ کھولتا ہوں تو انتظامیہ اسے اپروو کرنے میں کافی وقت لگا دیتی ہے۔ اور جب دھاگہ اپروو ہوتا ہے تب تک وہ اپنی افادیت کھو چکا ہوتا ہے :)
 
ویسے آپ کے دھاگے کو سوچ سمجھ کے اپروول کرنا چاہیے۔ انتظامیہ خاصی سمجھداری کا ثبوت دیتی ہے۔ :LOL:
 
جاسمن

لائبریرین
قحط الرجال کا زمانہ ہے، قحط الرجال کا لفظی مطلب تو ہے ‘آدمیوں کا قحط’ لیکن مجازی طور پر اس سے میری مراد ہے، اچھے لکھنے والوں کی کمی۔۔۔۔ لوگوں کے عادت کاپی پیسٹ کی ہوتی جارہی ہے۔
یہ بات تو آپ کی سو آنے درست ہے۔ :)
 
اکمل زیدی

محفلین
آپ اپنی مصروفیت کا حصہ نہ دیں لیکن فراغت کا کچھ حصہ تو عنایت فرمایا کریں۔😊
بھیا ہم تو موقع کی تلاش میں رہتے ہیں ویسے بھی کہ کب یہ کام نمٹے اور ایک چکر لگا کر آئیں ۔۔۔پھر کام کے چکر میں چکر آجاتے ہیں تو تو بس اسی چکرانے میں وقت گذر رہا ہے ۔۔
 
اکمل زیدی

محفلین
ویسے تو محفل کی رونق بڑھانے اور بیشتر پژمردگی کو ختم کرنے کے لئے کوئی ہلا گلا بھی کیا جا سکتا ہے۔
اور ایسی رونق تو شادیوں ہی میں دیکھنے کو آتی۔ لوگ چاہے سلامیاں دیں نہ دیں، بریانی اور فرنی کی کشش سے ضرور کھنچے آتے ہیں۔
ہم تو بس محمد عبدالرؤوف بھائی ہی سے ایسی درخواست کر سکتے ہیں ۔ تیار ہیں بھائی آپ۔ :D
سیما علی آپا ڈھولکی بجانی آتی آپ کو۔ چمچ ہم بجا سکتے ہیں۔
محمد عبدالرؤوف بھیا آپ بغلیں بجائیں۔۔۔ :D
 
Top