محفل چائے خانہ

قیصرانی

لائبریرین
آپ شاید سوشل میڈیا پر فعال نہیں ہیں ورنہ وہاں تو لوگ خیالی دعوتیں بھی کرتے ہیں اور ایسی ایسی اور اتنی اتنی لمبی چوڑی کہ بس رہے نام اللہ کا۔ خیالی دعوت کے مہمان اصلی شکریہ ادا کر کر کے دہرے ہوئے چلے جاتے ہیں، اللہ اکبر :)
لوگ دعوتیں لوٹے جا رہے ہیں اور ایک ہم نکمے ہیں جو سوشل میڈیا سے جان چھڑائے بیٹھے ہیں
 
اسداللہ۔ "لیجیئے حضور چائے حاضر ہے، ایسی چائے آپ نے کبھی نہیں پی ہوگی جس کے بنانے میں دیوانِ غالب اور کلیاتِ میر کو جلایا گیا ہے بلکہ غالب اور میر کا خون کیا گیا ہے۔"

خوب لکھا محمد وارث صاحب
 
محمد وارث

لائبریرین
اسداللہ۔ "لیجیئے حضور چائے حاضر ہے، ایسی چائے آپ نے کبھی نہیں پی ہوگی جس کے بنانے میں دیوانِ غالب اور کلیاتِ میر کو جلایا گیا ہے بلکہ غالب اور میر کا خون کیا گیا ہے۔"

خوب لکھا محمد وارث صاحب
شکریہ گورمانی صاحب۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ہمارا روزہ ہے اور لوگ یہاں چائے خانے میں بیٹھے ہیں۔ :)

کیا باقاعدہ پردے وغیرہ کا انتظام نہیں ہے یہاں؟
 
دوستو آج میں پاکستان جارہا ہوں سالانہ چھٹی کے سلسلے میں۔ گمان غالب ہے کہ چھٹی کی گہما گہمی اور مصروفیات میں اردو محفل پر حاضری نہ دے سکوں۔ انشاء اللہ امید ہے کہ واپسی پر پھر سے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
اگر دانستگی یا نادانستگی میں میری کسی بھی بات سے کسی رکنِ محفل کا دل دُکھا ہو یا بدمزگی و کوفت ہوئی ہو تو دل کی گہرائیوں سے معافی کا طلبگار ہوں۔ ۔ ۔ ۔یار زندہ صحبت باقی۔
لیہہ او یار حوالے رب دے، میلے چار دناں دے​

اتنی اچھی دعا میں ہم بھی آپکے ساتھ ہوئے لیتے ہیں۔

اگر دانستگی یا نادانستگی میں میری کسی بھی بات سے کسی رکنِ محفل کا دل دُکھا ہو یا بدمزگی و کوفت ہوئی ہو تو دل کی گہرائیوں سے معافی کا طلبگار ہوں۔ ۔ ۔ ۔یار زندہ صحبت باقی۔۔
دعاگو سید رافع حسین
 
آپ کہاں جا رہے ہیں؟ :cautious:
 
Top