محفل چائے خانہ

محمد وارث

لائبریرین
خیالی پلاؤ تو سنا تھا لیکن یہاں تو لوگ خیالی چائے بھی پیتے ہیں .
آپ شاید سوشل میڈیا پر فعال نہیں ہیں ورنہ وہاں تو لوگ خیالی دعوتیں بھی کرتے ہیں اور ایسی ایسی اور اتنی اتنی لمبی چوڑی کہ بس رہے نام اللہ کا۔ خیالی دعوت کے مہمان اصلی شکریہ ادا کر کر کے دہرے ہوئے چلے جاتے ہیں، اللہ اکبر :)
 
ابن توقیر

محفلین

ایسی کسی دعوت کا علم تو مجھے بھی نہیں ہے لیکن آئیڈیا اچھا ہے کیونکہ ان دعوتوں میں "لگاتار" شریک ہوکربندہ جلد ہی "سنگل پسلی" ہوسکتا ہے۔
ارمان دعوت بھی پورا اور پیٹ پر کسی قسم کا کوئی بوجھ بھی نہیں۔
سمائلس
 
لاریب مرزا

آپ کو علم نہیں ہے؟؟ :sick: ابھی کچن کارنر میں تصاویر کی صورت میں آپ کی شاندار قسم کی دعوت کرتے ہیں، شریک ہو کر اپنے علم میں اضافہ کیجیے گا :)
 
زیک

مسافر
آپ شاید سوشل میڈیا پر فعال نہیں ہیں ورنہ وہاں تو لوگ خیالی دعوتیں بھی کرتے ہیں اور ایسی ایسی اور اتنی اتنی لمبی چوڑی کہ بس رہے نام اللہ کا۔ خیالی دعوت کے مہمان اصلی شکریہ ادا کر کر کے دہرے ہوئے چلے جاتے ہیں، اللہ اکبر :)
میرے فعال ہونے کا بھی کوئی فائدہ نہیں کہ کبھی سوشل میڈیا پر دعوت کا بلاوا نہیں ملا۔
 
ابن توقیر

محفلین
آپ کو علم نہیں ہے؟؟ :sick: ابھی کچن کارنر میں تصاویر کی صورت میں آپ کی شاندار قسم کی دعوت کرتے ہیں، شریک ہو کر اپنے علم میں اضافہ کیجیے گا :)

لیکن خدارا خیال رہے کہ دعوت میں گوشتی تصاویر نہ ہوں کیونکہ بے بے جی کے ہاتھ کے ساتھ ساتھ اریب قریب کے رشتہ داروں کی عملی گوشتی دعوتوں نے تو بے حال کردیا ہے۔
اب تو بس یہی دل ہے کہ کہیں سے تازہ گھاس پوس مل جائے نوش کرنے کو۔
 
ابن توقیر

محفلین
میرے فعال ہونے کا بھی کوئی فائدہ نہیں کہ کبھی سوشل میڈیا پر دعوت کا بلاوا نہیں ملا۔

مجھے بھی۔
حالانکہ میں نے تو "سوشلی" کسی کو یہ راز بھی نہیں بتایا ہوا کہ کھاتے وقت میں آگے پیچھے کا ہوش کم ہی رکھتا ہوں۔پھر بھی پتا نہیں کیوں تصاویری میزبانوں نے، مجھے بھی کوئی دعوت نہیں دی۔
 
Top