محفل چائے خانہ

محمداحمد

لائبریرین
خاکسار کے دو اشعار دیکھیے:

سازِ خاموش ہے گردشِ روز و شب
اور اس ساز کی نغمگی شام ہے

دن کی سب تلخیاں، شام کی چائے تک​
شام کی چائے کی چاشنی شام ہے
 

محمداحمد

لائبریرین
عارف کریم یہ تصویر تو چائے خانے میں ہونی چاہیے۔ :)
10245511_655972594472565_3482747805573605183_n.jpg
 
بہت خوب جناب۔ لیکن ویسے حافظ کے ساتھ تو جام ہی جچتا ہے۔

ساقی اگرت ہوائے ماہے
جز بادہ میا رپیشِ ما شے

(اے ساقی! اگر تجھے ہم سے محبت ہے، تو شراب کے علاوہ ہمارے سامنے کچھ نہ لا)۔
شراب تلخ می خواہم کہ مرد افگن بود زورش :)
 

محمد امین

لائبریرین
خاکسار کے دو اشعار دیکھیے:

سازِ خاموش ہے گردشِ روز و شب
اور اس ساز کی نغمگی شام ہے

دن کی سب تلخیاں، شام کی چائے تک​
شام کی چائے کی چاشنی شام ہے

احمد بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نغمگی اور چاشنی۔۔۔۔ کراچی کی شام کا لطف آگیا
 

mohsin ali razvi

محفلین
هر صبح ان کے یاد میں اے دل
هو اداس نه کر توں فریادیں
جب انے یاد نهی تیری
تم کیوں اداس ره تے هو
علیشا رضوی
 

غدیر زھرا

لائبریرین
السلام علیکم!
ہم بھی سید احمد اللہ قادری کے اس کلام کے ساتھ آپ کی محفلِ چائے خانہ میں جگہ چاہتے ہیں :)

چائے ہے یہ یا کہ سرخئ لب و رخسار ہے
دودھ ہے یہ یا تجلئ جمالِ یار ہے

قند ہے یا لذتِ شیرینئ گفتار ہے
اور حرارت کا سبب کیا گرمئ گفتار ہے

اس مرکب کو شرابِ مقیلاں کہتا ہوں میں
کیا غلط کہتا ہوں گر جانِ جہاں کہتا ہوں میں

بھوک کے عالم میں ہے سرمایۂ آبِ حیات
پیاس کے عالم میں لذت بخش صد جامِ نبات

رنج میں ہر گھونٹ اس کا وجہ تسکین و نجات
اور خوشی میں ہے سرور و کیف کی اک کائنات

یہ وہ نعمت ہے کہ جس کا ربط ہر عالم سے ہے
اعتبارِ کوثر و تسنیم اِس کے دم سے ہے

راہ سے جس طرح راہرو کو ہے منزل کا یقیں
یا نظر کو چاندنی سے بدرِ کامل کا یقیں

اس طرح بڑھتا رہا ہے چائے سے دل کا یقیں
یعنی صد فیصد ہوا فردوسِ کامل کا یقیں

چائے سی نعمت جو اِس دنیا میں دے ڈالی ہمیں
اُس جہاں میں دَر سے کیا پلٹائے گا خالی ہمیں

جنت الفردوس میں مانا کہ آرائش بھی ہے
دودھ کی نہریں بھی ہیں محلوں میں زیبائش بھی ہے

یوں تو حاصل قادری کو ساری آسائش بھی ہے
حضرتِ رضواں سے لیکن ایک فرمائش بھی ہے

خواہ میٹھی دیجئے یا کڑوی کسالی دیجئے
ہر گھڑی فدوی کو اک چائے کی پیالی دیجئے

:)
 
Top