محفل چائے خانہ

20200101-081632-01.jpg

2019 تھا
چائے ہے
 

عرفان سعید

محفلین
ایک تو جاسم محمد جب آپ کوئی لڑی شروع کرتے ہیں تو اس میں کچھ نہ کچھ ہو کر ہی رہتا ہے۔ ذیل کا اقتباس میں نے جس لڑی سے لیا وہاں تو قتلِ عام وغیرہ کی باتیں چل رہی ہیں۔ تو سوچا کہ یہی کچھ کہہ دوں۔ موضوع سے قطع نظر، ذیل کی عبارتوں کا اسلوبِ نگارش بہت پسند آیا۔ بہت خوب!
مدرسوں میں کم سن بچوں کا ریپ کرنے والا مولوی، بازاروں میں بچوں کو مضر صحت اشیا بیچنے والا دکاندار، اقتدار میں قومی خزانہ لوٹنے والا حکمران، تھانوں میں بے گناہوں پر جھوٹے مقدمے دائر کرنے والا پولیس افسر، امتحانات میں نقل مار کر پاس ہونے والا طالب علم، پبلک ہسپتالوں میں ایکسپائرڈ ادوایات پہنچانے کرنے والا سپلائر، ناقص میٹریل استعمال کر کے پبلک کی تعمیرات کرنے والا ٹھیکے دار، جھوٹی اور گمراہ کن خبریں چلانے والا میڈیا گروپ، معصوموں کے درمیان جا کر پھٹنے والا جہادی دہشت گرد۔ کیا یہ سب لوگ اپنا اسلام سے تعلق ثابت کر پاتے ہیں جو آپ پھر بھی ان کو مسلمان ہی تسلیم کرتے ہیں؟

اگر میری بات مانیں تو تھوڑی سی توجہ ٹرولنگ سے ہٹا کر ادھر لکھنے لکھانے کی طرف دیں تو اس فن میں کافی آگے جائیں گے۔
:)
 

شمشاد خان

محفلین
میرا مطلب تھا کہ چائے پینے کے دوران کوئی صحتمندانہ گفتگو بھی ہونی چاہیے۔

کیا آپ کو لاہور میں واقع پاک ٹی ہاؤس کا علم ہے؟
 

محمداحمد

لائبریرین
چائے ابھی تھوڑی دیر پہلے پی ہے۔

لیکن پھر طلب ہو رہی ہے۔

لگتا ہے آج رات اپنے ہاتھ سے چائے بنا کر پینی پڑے گی۔ :)
 
Top