محفل چائے خانہ

محمداحمد

لائبریرین
میرا مطلب تھا کہ چائے پینے کے دوران کوئی صحتمندانہ گفتگو بھی ہونی چاہیے۔

کیا آپ کو لاہور میں واقع پاک ٹی ہاؤس کا علم ہے؟

ویسے شعراء اور ادباء کی صحت کچھ خاص قابل رشک نہیں ہوتی۔

سو اب صحت مندانہ گفتگو کے لیے ہمیں کسی اور ماڈل کا انتخاب کرنا چاہیے۔ :)
 

شمشاد خان

محفلین
کیا کوئی رکن لاہور سے بھی ہے؟ اگر ہے تو معلوم کر کے بتا سکتے ہیں کہ پاک ٹی ہاؤس ابھی بھی باقی ہے یا ختم ہو گیا؟
 
ہمارے دفتر والے مہربان ہیں۔ جب ہمیں زیادہ مشکل میں دیکھتے ہیں تو دفتر بلا لیتے ہیں۔ :)
واہ کیاقسمت پائی ہے۔
ایک ہم ہیں کہ گھر میں لاک ڈاؤن کے زیر اثر ابھی تک لاک ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ آفس والے تو ہم کو بھول ہی گئے ہیں۔
 

شمشاد خان

محفلین
اگر گھر میں رہ رہ کر تنگ آ گئے ہیں، تو باہر کا ایک چکر لگا آئیں اور خاص کر اس علاقے کا جہاں پولیس والے موجود ہوں۔
 

محمداحمد

لائبریرین

شمشاد خان

محفلین
بس بھیا ایسے مشوروں کی کمی رہے گئی تھی۔
سید عمران بھائی کیا کم تھے جو شمشاد بھائی بھی ان کے ہمنواہ بن بیٹھے۔
عدنان بھائی وہ صرف اور صرف ایک مشورہ تھا، یہ تھوڑا ہی کہا تھا کہ اس پر عمل بھی کریں۔ عمل کروانا یا نہ کروانا، یہ تو آپ کی نصف بہتر کی صوابدید پر ہے۔
 
Top