محفل چائے خانہ

محمد امین

لائبریرین
ع
میری تصویر میں رنگ کسی اور کا تو نہیں :) :)

کوشش کرتا ہوں کچھ ارسال کرنے کی۔۔۔ابھی تو دفتر میں مکھیاں مار رہا ہوں۔۔۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
آج سے کراچی میں بین الاقوامی کتب میلہ شروع ہوگیا ہے۔۔۔۔ ہم وہاں جا رہے ہیں واپسی پر کچھ تصاویر اور احوال پیش کرنے کی کوشش کریں گے :)
 

محمد امین

لائبریرین
میں اپنے ایک دوست کے ساتھ گیا تھا ۔۔۔ کل یا پرسوں گھر والوں کے ساتھ جاؤں گا۔۔۔ کافی کتب خریدی ہیں اور بھی کچھ خریدنی ہیں۔ سب سے تکلیف دہ بات یہ ہے کہ اس میلے میں پچھلے سال کی طرح اس سال بھی رعایت بہت کم ہے۔ بڑے پبلشرز تو وہی رعایت دے رہے ہیں جو ان کے یہاں عام طور پر دی جاتی ہے۔ کہنا انکا یہ ہے کہ یہاں خرچے بہت ہیں، ہم رعایت دے رہے ہیں یہی بڑی بات ہے۔۔!!

باقی احوال آئندہ۔۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
اس وقت چائے کی شدید طلب ہورہی تھی اور اب چائے کا پہلا گھونٹ لیتے ہی دماغ روشن ہوگیا۔۔۔۔ بلکہ مجھے تو لگ رہا ہے میں "پیر روشن ضمیر" ہوں ۔۔ہاہاہاہا۔۔۔

ویسے بچپن میں پڑھی ہوئی ایک گمنام سے شاعر کی غزل کا مصرعہ یاد آگیا :)

"سارے رنج بھلا دیتے ہیں چائے کی پیالی اور سگریٹ" :) :)

یہاں "چائے کی پیالی اور سگریٹ" ردیف ہے :)
 

محمد امین

لائبریرین
اچھا کیا، مزید کچھ ایسا ہی ڈھونڈ کر لائیں۔

یہ غزل مجھے باوجود کوشش کے نہیں ملی۔۔۔ ماموں سے پوچھوں گا، ان کے کسی دوست کی تھی، ماموں خود بھی شاعر رہ چکے ہیں (اب "تجھ سے بھی دلفریب ہیں غم روزگار کے" کی عملی تفسیر ہیں۔۔۔اور یہاں "تجھ" سے مراد شاعری ہے) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہیں اسی دھاگے پر اکٹھے ہوں گے، بس م م مغل صاحب کو چائے کی پیشکش کے ساتھ ایک پیکٹ سگریٹ مراحمت فرما دیں، باقی کا کام وہ خود ہی کر لیں گے۔
 

یوسف-2

محفلین
شمشاد بھائی کی دعوت چائے پر آیا ہوں۔ لیکن چائے پینے نہیں بلکہ چائے کی پیالی میں طوفان اٹھانے :D
 
Top