محفل کا محلّہ بیوقوفاں ۔۔

تعبیر

محفلین
ایک اور ٹاپک ہونا چاہیے کہ کون ہے جو محفل میں نہیں آیا
آج کافی ممبرز غائب ہیں

damsel کیا اپنی برتھ ڈے سلیبریٹ کر رہی ہو

شمشاد جی آپ بھی سالگرہ کی پارٹی مین گئے ہیں کیا
آج ائے کیوں نہین :confused: :(
 
بعض اوقات تعریف نقصان دہ بھی ہو جاتی ہے
کیا خیال ہے اپ کا انٹرویو شروع کر دوں

نہییییییییییییییییں مجھے بچاااااااااااااااااااااؤ

میرے امتحانات ہیں۔ اور ابھی تو ویسے بھی بہت احباب ہیں۔ ان سے فارغ ہوئیے تب تک انشاء اللہ لوگ مجھے خود بخود جان جائیں گے اور کسی انٹرویو کی ضرورت باقی نہ رہے گی۔ :)
 

damsel

معطل
ایک اور ٹاپک ہونا چاہیے کہ کون ہے جو محفل میں نہیں آیا
آج کافی ممبرز غائب ہیں

damsel کیا اپنی برتھ ڈے سلیبریٹ کر رہی ہو

شمشاد جی آپ بھی سالگرہ کی پارٹی مین گئے ہیں کیا
آج ائے کیوں نہین :confused: :(


نہیں تعبیر آج مین شاپنگ کرنے گئی تھی اور تمہاری ایک بات یاد آئی کہ آپ کی دوسری وجہ کہیں جانے کی شاپنگ ہوتی ہے یا ہو سکتی ہے تو مین بھی آج شاپنگ چارم کو محسوس کر رہی تھی:grin:

نہیں نہیں میں نہیں سلیبریٹ کرتی۔ شمشاد بھائی کو دیکھا تھا کسی دھاگے پر مٹر آلو اور مٹر گوشت کا ذکر کر رہے تھے:rolleyes:
 

damsel

معطل
کیوں آپ کو پسند ہے کیا مٹرگوشت یا مٹر آلو؟


نہیں ں‌ں‌ں‌ مجھے پسند ہے
مٹر پلاؤ اور فرائی مٹر جس پر تھوڑا سا لیموں اور کالی مرچی چھڑکی ہو:grin:
اب مٹر گوشت کون کھاتا ہے؟ مٹروں کے بیچ میں سے گوشت ڈھونڈنا کافی مشکل ہے میرے لیے
 

مغزل

محفلین
کیوں آپ کو پسند ہے کیا مٹرگوشت یا مٹر آلو؟

شمشاد انکل ۔۔
اب چونکہ مٹر کا ذکرِ خیر ہوہی رہا ہے ۔۔ میں نے سوچا کہ(شاید) مام دین صاحب واحد شاعر ہیں جنہوں نے
مٹر کو بھی شعری جمالیات میں ڈھالا ہے ۔۔ وگرنہ بھنڈی ، ٹماٹر وغیرہ تو ظفر اقبال نے غزل دیگ میں خوب پکائے ہیں،
مام دین کا شعر ہے،
کسی نے یہ ماری ہے ٹر مام دینا
کہ گھر میں پکے ہیں مٹر مام دینا

بھئی مٹر آلو اور مٹر گوشت کی بات آپ نے کی شاعر نے تو " مٹر مام دینا " جیسی مزیدار ڈش کو بھی متعارف کروادیا ہے۔۔۔۔ :grin:
کہیئے کیسی رہی۔۔۔۔۔۔؟
 

مغزل

محفلین
نہیں ں‌ں‌ں‌ مجھے پسند ہے
مٹر پلاؤ اور فرائی مٹر جس پر تھوڑا سا لیموں اور کالی مرچی چھڑکی ہو:grin:
اب مٹر گوشت کون کھاتا ہے؟ مٹروں کے بیچ میں سے گوشت ڈھونڈنا کافی مشکل ہے میرے لیے
یہ کونسی ڈش ہے؟ مکمل ترکیب کے ساتھ لکھیں



ڈمسیل صاحبہ۔
آج کا مینو دیکھ لیجئے۔۔ترکیب بھی کبھی بتادوں گا۔۔۔
چکن کڑاہی، چکن نگیٹس، چکن چیائوں میائوں، چکن شاشلک، چکن بھنڈی، چکن قورمہ، چکن نہاری،چکن مسالا،
نلّی نہاری، پایا نہاری، مغز نہاری، آلو گوبھی، مٹن مسالا، انڈا گھٹالا، چکن پرائون فش، سیمیں کوفتے، نرگسی کوفتے،
انڈا ٹماٹر، آلو پالک، آلو گوشت، پیاز مسالا،فش مسالا، فش بوٹی، فش کباب، یخنی، دلیہ، ساگودانہ، گلابی کھیر، ۔۔ اور اور اور۔۔
بل کی فکر مت کیجئے ۔۔ شمشاد صاحب ہیں ناں۔۔۔۔ :grin:
 
Top