محفل کا محلّہ بیوقوفاں ۔۔

شمشاد

لائبریرین
اگر اردو زبان کے علاوہ دوسری زبانیں لکھنے پر آئے تو کسی کو کسی کی بات کم ہی سمجھ آئے گی۔ یاد رہے اعجاز بھائی پندرہ بیس زبانیں تو جانتے ہوں گے۔
 

مغزل

محفلین
کیسے معاف کر دوں؟؟؟ نک کی تو کیا خوب تشریح کی آپ نے لیکن دیتے ہیں دھوکہ کھلا یہ بازی گر تو جناب آپ نناوے تو ہم نناوے جمع ایک:(
آپ ذرا ان دو "م م" کی وضاحت بھی کردیں اور اس بڑھیا کے لیے اتنی محنت کی آپ نے۔ شکریہ


ہممممممم تو یہ مزاج ہیں جناب کے۔۔۔
م۔م۔ کی عقدہ کشائی (واضح رہے روزہ کشائی نہیں ہے) ہم کیئے دیتے ہیں۔۔
م (محمد) ، م (محمود) ۔۔ یعنی محمد محمود مغل
 

چاند بابو

محفلین
چاند بابو کچھ بھی لکھ دیں، یہی لکھ دیں جب پرائمری پاس کر کے مڈل میں پہنچے تھے تو کیا تاثرات
تھے۔


لو جی کیا پوچھتے ہو شمشاد بھائی یہ تو بڑا دلچسپ واقعہ ہے ۔ تو جناب ہوا کچھ یوں کہ جب ہم پرائمری سے پاس ہو کر مڈل تک پہنچے تو ہمارے والدین کی خوشی دیدنی تھی کیونکہ ان کے سپوت نے اپنے شہر بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی لیکن دوسری طرف سپوت کا برا حال تھا کیونکہ ہمارے ایک دوست تھے بہت اچھے جو ہمارے لئے نعمت سے کم نہیں تھے کیونکہ ایک تو ہم ذرا دوسرے بچوں سے کچھ زیادہ ہی چھوٹے تھے اور دوسرا ہم کچھ ڈرے ڈرے بھی رہتے تھے (بزدل ہرگز نہیں تھے)۔ تو جناب ہوا کچھ یوں کہ وہ دوست پرائمری سے آگے نہ بڑھ سکے اور فیل ہو گئے اب ہمارا برا حال اس لئے تھا کہ کچھ بھی ہو جائے ہمیں دوسرے سکول نہ جانا پڑے جہاں ہمارا یہ والا دوست نہ ہو۔ ہم تو لگے جناب رونے پیٹنے پہلے والد صاحب کی منتیں کیں اور جب وہاں دال نہ گلی تو ماسٹر صاحب کے پاس پہنچ گئے اور لگے فریادیں کرنے کہ ہمیں فیل کر دیا جائے انہوں نے کمال شفقت سے اپنا دستِ شفقت ہمارے سر پر رکھا اور وجہ پوچھی جو ہم نے نہایت فرمابرداری سے گوش گزار کر دیں تو انہوں نے کہا کہ چلو میں بات کروں کا آپ کے والد صاحب سے۔ بس پھر پتہ نہیں کب اور کس وقت وہ تشریف لائے اور کیا کچھ پڑھایا کہ شام کو والد صاحب نے ہماری کلاس لینا شروع کر دی کہ تم نکمے ہو تمہارے ماسٹر صاحب بتا گئے ہیں کہ تم پڑھنا ہی نہیں چاہتے اور لگے دھمکیاں دینے کہ بس ٹھیک ہے اگر نہیں پڑھنا تو نہ سہی میں بھی تمہیں مزدوری پر لگا دوں گا۔ اتفاق سے ان دنوں ہمارے گھر کی تعمیر بھی ہو رہی تھی اور ہمارے نزدیک مزدور بیچارہ بے حد مظلوم آدمی تھا تو سارا دن اینٹیں ڈھوتا اور شام کو تھوڑی سی مزدوری حاصل کر کے گردن جھکا کر اپنے گھر کی طرف چل دیتا۔ تو جناب پھر کیا تھا مجال ہے کہ ہمارے منہ سے کوئی دوسرا لفظ نکلا ہو کام چور تو ہم ویسے بھی نہ تھے وہ تو بس صرف دل چاہتا تھا کہ ایک سال اور دیکھ لیں شائد ہمارا دوست پاس ہو جائے اور ہم اکٹھے دوسرے سکول روانہ ہوں۔لیکن شکر ہے کہ ایسا نہیں ہوا کیونکہ وہ دوست پرائمری سے آگے بڑھ ہی نہیں پایا اور آجکل مزدوری کر رہا ہے۔

جی جی جی جی ی ی ی۔۔۔۔
چاچو ۔۔۔ اوہ معافی چاہتا ہوں چاند ماموں جی ۔۔۔ ابھی ابھی ایک خبر آئی تحت الثریٰ ( پاتال) سے
کہ چاند بابو کو کہیئے ۔۔ بھئی حلق پھاڑ کر کیوں چیخ رہے ہو۔۔۔
ہہہہہہہہہہہہہہہ۔۔ ہ ہ ہہہ ہہہ ہیی ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی ۔۔۔ہاا

لو جی م۔م۔ مغل صاحب اب بندہ بات بھی نہ کرے ہم چیخ نہیں رہے تھے بلکہ جاننا چاہتے تھے کہ کیا یہاں کوئی سمجھ بوجھ والا بندہ بھی ہے کہ سب ایویں ہی ہیں۔ تو نتیجہ یہ نکلا کے ایک کے سوا سب ہی سمجھ بوجھ والے ہیں۔ اللہ کے بندے جب میں بولا ہی نہیں تو آپ نے آواز کہاں سے سن لی میں نے تو صرف لکھا تھا۔
اور یہ آپ نے ماموں اور چاچو کس کو لکھا ہے۔ ماموں ہوں گے آپ، ماموں ہوں گے آپکے ماموں، چاچو ہوں گےآپ، چاچو ہوں گے آپکے چاچو ہم تو [glow=33FF33]چاند بابو [/glow]ہیں۔
 

مغزل

محفلین
لو جی لو۔۔۔
بی مینڈکی کو سنا تھا ۔۔ یہاں چندا کو بھی زکام ہوا۔۔۔۔
ہا ہا ہا ۔۔
 

مغزل

محفلین
اگر اردو زبان کے علاوہ دوسری زبانیں لکھنے پر آئے تو کسی کو کسی کی بات کم ہی سمجھ آئے گی۔ یاد رہے اعجاز بھائی پندرہ بیس زبانیں تو جانتے ہوں گے۔


شمشاد انکل
یہ دھمکیاں کسی اور کو دیجئے گا۔۔۔ پندرہ بیس زبانوں کی۔۔
میری تو مرادیں بر آئیں گی اگر ایسا ہوجائے ۔۔۔
مجھے زبانیں سیکھنے کاویسے بھی بہت شوق ہے//

کوئی نئی دھمکی لائیں۔۔
 

damsel

معطل
چاند بابو اتنا بڑا بڑا لکھنے کی کوئی خآص وجہ؟؟ اگر کوئی راز ہے تو برائے مہربانی ہمیں ضرور بتائیں:cool:
 

شمشاد

لائبریرین
راز بتا تو دیا ہے چاند بابو نے کہ کیا ہوا تھا

اور مغل صاحب آپ ٹھہرے مغل شہنشاہ، آپ کے دربار میں تو ہر زبان کر ترجمہ کرنے والے مل جائیں گے، یہ غریب رعایا کیا کرے گی؟ اس کے لیے ہال کمرے میں الگ سے میز لگوا لیں۔

اور ہاں آپ کی رائے کی بھی بہت ضرورت ہے " اردو محفل (میری نظر میں)" والے دھاگے پر۔
 
ادھر میں الف پر زیر ہے تو اس کا احوال آپ بہتر جانیں کہ آپ کے پاس کی چیز ہے اور الف پر زبر ہے تو یہی کہہ سکتا ہوں کہ وہ تو ہم سے اور آپ سے یکساں دوری پر ہے۔ لہٰذا جو آپ جانیں وہی ہم۔ :) ;)
 
اب میں اسے کیا نام دوں کہ کہیں تو آپ لوگوں کے ماضی اور مستقبل ٹٹولیں اور یہاں یہ کسر نفسی۔ :)
جبکہ میں بیچارہ اپنے حال تک سے نا واقف۔ :)

چھوڑیئے ادھر ادھر کی باتوں میں کیا رکھا ہے۔ :)
 
Top