محفل کا محلّہ بیوقوفاں ۔۔

سارہ خان

محفلین
ہاہاہا۔۔ پھر بھی سب سے آگے آگے اپ ہی رہے یہاں ۔۔:tounge: اب اگر حجاب نے تمغے دینا شروع کیے تو نمبر ون تمغہ یقیناً آپ کو ملنا ہے ۔۔ ;)
 
ابھی چیک کیا تو واقعی حیران رہ گیا کہ میرے پوسٹ نا دانستگی میں سب سے زیادہ ہو گئے حتیٰ کہ شمشاد بھائی سے بھی زیادہ۔ :eek:

شمشاد بھائی اور م م مغل صاحب اس لامقصدیت کی دوڑ میں ہم رکاب ہیں!!
 

سارہ خان

محفلین
با خبر تو آپ پہلے ہی اندازے لگا کر ہو چکے ہیں ۔۔ خبردار ہی کر رہی تھی تمغہ نمبر ون سے ۔۔:tounge:

اور شمشاد بھائی تو کسی دوڑ میں شامل نہیں تھے بلکہ ان کا کام تو دوڑ کروانا تھا ۔۔:tounge: بہت خوبصورتی سے سب کو اس کام پر لگایا انہوں نے ۔۔ کیا بات ہے شمشاد بھائی ۔۔:grin:
 
ہا ہا ہا ہا ہا ہا

خیر اسی بات پے الف ب کا کھیل حصہ اول (جسے ابھی ابھی مقفل کیا گیا ہے) کا جائزہ لیا تو وہاں بھی میرے آس پاس کوئی نہیں دکھ رہا۔ اللہ جانے میرا کیا ہوگا۔ :)
 

چاند بابو

محفلین
چاند بابو ویسے دال روٹی، اچار، پیاز، پودینے کی چٹنی اور گاؤں میں کھیت کا کنارہ، کنوئیں کا ٹھنڈا پانی اور ساتھ میں لسی کا کٹورا، ان سب کا اپنا ہی مزہ ہے جو کسی فائیو سٹار ہوٹل میں بیٹھ کر کھانے میں بھی نہ ہو گا۔

واہ کیا بات ہے شمشاد بھائی کیا یاد دلا دیا آپ نے بھی میں جب بھی اپنے گاوں جاتا ہوں تو یہ مزہ ضرور اٹھاتا ہوں اور واقعی آپ کا کہنا درست ہے کہ فائیو سٹار ہوٹل تو اس مزے کے نزدیک بھی نہیں پھٹک سکتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی جس انداز میں سارہ نے پوچھا ہے ناں، اس نے مجھے شک میں ڈال دیا ہے اور ویسے بھی یہ دھاگہ خوا-3 کی بجائے خوا-4 کا شروع کیا ہوا ہے۔
 

ماوراء

محفلین
کیا میں اندر آ سکتی ہوں؟ یعنی گیم ختم ہو گئی ہے نا؟:grin:


اگر کوئی تمغے وغیرہ تقسیم ہو رہے ہیں تو اس ناچیز کا بھی خیال رکھا جائے۔

حجاب۔۔۔شمشاد بھائی اتنا کہہ رہے ہیں۔۔۔تو دے ہی دینا۔۔دیکھو اس تمغے کے لیے شمشاد بھائی نے اپنے آپ کو ناچیز بنا لیا ہے۔ ;)
 
Top